دھونی کی قیادت پر سوالیہ نشان، کپتان ہنوز پرعزم
ولنگٹن ۔ 19 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بیرونی ممالک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مظاہرے بد سے بدترین ہورہے ہیں، جس کے بعد ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے، اس کے باوجود مثبت نظر آرہے مہیندر سنگھ دھونی ٹیم کے مظاہروں سے مطمئن اور بہتر مظاہرے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے دورہ نیوزی لینڈ کا مایوس کن اختتام کیا