سونیا گاندھی ‘ راہول کی سیاسی قربانی دینا نہیں چاہتیں: نریندر مودی

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر نریندر مودی نے آج کانگریس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس نے راہول گاندھی کو اپنا وزارت عظمی امیدوار اس لئے نامزد نہیں کیا کیونکہ سونیا گاندھی یقینی شکست کے پیش نظر اپنے فرزند کی سیاسی قربانی دینا نہیں چاہتیں۔ بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نے ان پر ’’ چائے والا ‘‘ ریمارک پر بھی جوابی ت

بھٹکل کی رہائی کیلئے کجریوال کے اغوا کا منصوبہ: پولیس

نئی دہلی 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ تنظیم انڈین مجاہدین اپنے اہم رکن یسین بھٹکل کی رہائی کیلئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہ ادعا کیا ہے ۔ پولیس کے اعلی ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کی سکیوریٹی ونگ کی ایک ٹیم نے مسٹر کجریوال سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس خطرہ سے واقف کروایا ہ

پاکستان میں کنٹونمنٹ علاقہ میں دھماکہ ‘ 22 فوجی ہلاک

اسلام آباد / پشاور 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی طالبان کی جانب سے ملک کے شمال مغربی علاقہ میں واقع ایک فوجی کنٹونمنٹ میں کئے گئے طاقتور دھماکہ میں کم از کم 22 پاکستانی سپاہی ہلاک اور دوسرے 38 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ آج کیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنو میں ۔ بنو میران شاہ روڈ پر آمندی چوک کے قریب کنٹونمنٹ

فرقہ بواہیر کے رہنما سیدنا برہان الدین کے آخری دیدار کے موقع پر بھگدڑ

ممبئی ۔ /18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) فرقہ بواہیر داؤدی کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کے سانحہ ارتحال پر لاکھوں سوگواران آخری دیدار کیلئے جمع ہوئے اور اسی دوران اچانک بھگدڑ میں 18 افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ۔ یہ افسوسناک سانحہ میٹروپولیٹین شہر ممبئی کے مالا بارہل میں پیش آیا۔ سیدنا برہان الدین کا کل ان کے مکان می

ششی تھرور کی اہلیہ سنندہ پشکر ‘ ہوٹل میں مردہ پائی گئیں

نئی دہلی 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) اپنے مرکزی وزیر شوہر ششی تھرور کے ایک مبینہ معاشقہ سے پریشان سنندہ پشکر آج دہلی کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرہ میں مردہ پائی گئیں۔ یہ شبہ تھا کہ ششی تھرور کا ایک پاکستانی صحافی سے معاشقہ چل رہا ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شائد انہوں نے خود کشی کی ہو ۔ 52 سالہ سننہ پشکر کی نعش آج جنوبی دہلی کی ایک اسٹار ہوٹل

میانمار : بدھ شہریوں کا حملہ، درجنوں مسلمان شہید

ینگون، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں بدھ مذہب کے پیرو کاروں کے مسلم آبادی پر حملوں اور چاقوئوں کے وار نے درجنوں مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔ سال 2014 کا پہلا مہینہ میانمار کے مسلمانوں کیلئے ایک بار پھر خونی ثابت ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ شہریوں نے ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کو نشانہ بنایا اور درجنوں مسلمانوں ک

بنگالی اور ہندی فلموں کی اداکارہ سچترا سین کا انتقال

کولکتہ۔/17جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگالی اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ کا 82سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے شدید علیل تھیں اور انہیں مصنوعی تنفس پر رکھا گیا تھا۔ اپنے زمانے کی حسین ترین اداکارہ ہونے پر انہیں بنگالی سینما کی’’ گریٹا گاربو‘‘ کہا جاتا تھا۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ انہیں آج صبح دل کا شدیددورہ پڑا

داؤدی بوہرہ کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کا انتقال

ممبئی میں سوگوار ماحول
ممبئی۔/17جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) داؤدی بوہرہ فرقہ کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔ مرحوم کے ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ممبئی میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر سیدنا نے آج داعی اجل کو لبیک کہا۔

پرویز مشرف کی صحت کے معائنہ کرنے طبی بورڈ کا قیام

اسلام آباد 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پرویز مشرف پر غداری کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے آج پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر کی صحت کا معائنہ کرنے ایک طبی بورڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ جبکہ اُن کے وکیل صفائی نے ادعا کیاکہ اُنھیں علاج کیلئے امریکہ روانہ کیا جانا چاہئے۔ مسلح افواج کے ادارہ برائے علاج امراض قلب راولپنڈی کے ڈاکٹروں پر مشت

مجھے آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیکر خطرہ میں ڈال دیا گیا:مہر طرار

اسلام آباد 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی جرنلسٹ مہر طرار جو مرکزی وزیر ششی تھرور سے متعلق تنازعہ میں گھیر ہوئی ہیں، انہوں نے آج کہا کہ تھرور کی اہلیہ سنندا پُشکر نے انہیں آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے ان کی زندگی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔مہر نے کہا کہ سنندا نے انہیں پہلی بار 25 ڈسمبر کو آئی ایس آئی ایجنٹ کہا تھا جبکہ انہوں نے چیف من

مظفرنگر کے جوگیا کھیڑا اور دیگر مقامات پر ایجوکیشن سنٹر کا قیام

مظفرنگر ۔16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفرنگر فسادات کو چار ماہ کاعرصہ گزرچکا ہے جہاں مسلمانوں کو قتل کرنے کے علاوہ خواتین کی عصمت ریزی کے واقعات بھی منظرعام پر آنے کے بعد پورے ملک میں غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔ گزشتہ ایک دہائی میں مظفرنگر فسادات کو بدترین فسادات سے تعبیر کیا جارہا ہے جس میں زائد از 60 افراد ہلاک اور زائد از 50,000 افراد بے