مرکز نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر آندھراپردیش این کرن کمارریڈی کی تلنگانہ تقسیم سے متعلق بل واپس بھیج دینے کیلئے ریاستی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کی کوشش کا ایسا لگتا ہے کہ مرکز پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے ۔ ایک سینئر وزیر نے جو تلنگانہ مسودہ بل کو قطعیت دینے والے وزارتی گروپ کے رکن ہیں کہا کہ یو پی اے حکومت نے تلنگانہ کی

ٹیپو سلطان کی جھانکی سوشیل نٹ ورکنگ سائٹ پر موضوع بحث

نئی دہلی ۔ 27 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام) یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں حکومت کرناٹک نے 18 ویں صدی کے حکمراں ٹیپو سلطان کے دور پر مبنی جھانکی پیش کی تھی ۔ اب سوشیل نٹ ورکنگ سائیٹس پر یہ ایک گرما گرم موضوع بن چکا ہے ۔ کئی لوگوں نے حکومت کی جانب سے ٹیپو سلطان کے اس یادگار دور کو تازہ کرنے کا خیرمقدم کیا جبکہ بعض نے مخالفت کرتے ہوئے تنقیدیں بھی

فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور ؍ کراچی ۔ 27 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کمرشیل فلموں کو ترک کرنے کا آج اعلان کیا اور کہا کہ وہ صرف مذہبی اور سماجی پیغامات پر مبنی پراجکٹس کیلئے کام کریں گی کیونکہ ایک عالم دین نے ان کی زندگی کو یکسر تبدیل کردیا ہے ۔ 29 سالہ ادکارہ وینا ملک جس نے ایک ہندوستانی میگزین کو اپنی نیم برہنہ تصویر دیتے ہوئے ایک

انڈومان نکوبار میں سیاحتی کشتی غرقاب

پورٹ بلیر ۔ /26 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) جزیرہ انڈومان و نکوبار میں پورٹ بلیر کے قریب ایک کشتی جس میں 45 افراد سوار تھے غرقاب ہوگئی جس کے نتیجہ میں21 افراد ہلاک ہوگئے جن میں اکثریت کا تعلق ٹاملناڈو سے بتایا گیا ہے ۔ مرکزی زیرانتظام اس علاقہ کے انتظامیہ نے بتایا کہ 21 نعشوں کو نکالا جاچکا ہے اور 13 افراد کو زندہ بچالیا گیا ۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو

ہندوستان کی تمام ریاستوں میں پُرجوش یوم جمہوریہ تقاریب

نئی دہلی۔ 26؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ملک گیر سطح پر قومی پرچم لہرانے، پُرجوش پریڈ تمام ریاستوں کی یوم جمہوریہ تقاریب کی خصوصیات تھیں، صرف منی پور میں 4 طاقتور بم دھماکوں اور جموں و کشمیر میں خط قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور ہڑتال کے اعلان کے سوائے تمام ریاستوں میں یوم جمہوریہ تقاریب پورے جوش و خروش، خوشی و مسرت کے ساتھ پُرامن طور

مصری انقلاب کے تین سال‘تشدد میں 50ہلاک

قاہرہ۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں 2011ء کے انقلاب کی تیسری سالانہ یاد کے موقع پر اسلام پسند معزول صدر محمد مُرسی کے حامیوں اور مخالفین کی ریالیوں کے دوران جھڑپوں میں کم سے کم 50افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس عرب ملک میں فوج کی تائید یافتہ حکومت کی حمایت اور مخالفت میں گذشتہ روز بھی قومی دارالحکومت قاہرہ میں زبردست ریالیاں منظم کی گئی تھی جہ

انتخابات کے بعد منقسم حکومت تباہ کن ہوگی : صدرجمہوریہ

نئی دہلی ۔ /25 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا کے انتخابات کے بعد ایک مستحکم حکومت کی حمایت کرتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج خبردار کیا کہ منقسم حکومت موقعہ پرستوں کی یرغمال بنے گی اور یہ ہندوستان کیلئے تباہ کن ہوگی ۔ انہوں نے رائے دہندوں کو خاص کر نوجوان رائے دہندوں کو مشورہ دیا کہ وہ ہندوستان کو کمزور ہونے نہ دیں ۔ سال 2014 ء گزشتہ

سائنسداں مشہلکر پدم وبھوشن کمل ہاسن ’ لینڈرپیئس ‘ پروین سلطانہ ‘ غلام محمد شیخ پدم بھوشن

نئی دہلی ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نامور سائنسداں آر اے مشہلکر اور یوگا گروہ کے ایس آئینکر اس سال کے پدم وبھوشن کے لئے منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں جو ملک کا دوسرا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے جبکہ فلم اداکار کمل ہاسن مصنف و مسکن بونڈا ‘ ٹامل گیت کار وی آر تھیور ‘ ٹینس کھلاڑی لینڈر پیئس ‘ کلاسیکی گلوکارہ پروین سلطانہ ‘ جسٹس ولویر ب

دستور کسی چیف منسٹر کو دھرنا کے انعقاد سے نہیں روکتا : کجریوال

نئی دہلی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے جنھیں دارالحکومت کے قلبی حصے میں اپنے احتجاج پر تنقیدوں کا سامنا ہوا، آج کہا کہ دستور وزیر اعلیٰ کو دھرنا کے انعقاد سے روکتا نہیں ہے۔ ’’میں نے دستور پڑھا ہے، کہیں بھی نہیں پایا کہ کوئی چیف منسٹر دھرنا نہیں کرسکتا ہے،‘‘ انھوں نے ریل بھون کے باہر اپنے دو روزہ دھرنا پر

بسٹ ایکٹر فرحان کی ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ کی دھوم ، دیپکا بہترین اداکارہ

ممبئی ، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راکیش اوم پرکاش مہرا کی اسپورٹس شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ نے 59 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں چھ کامیابیاں درج کرائے ہیں جن میں بسٹ فلم، بسٹ ڈائریکٹر اور بسٹ ایکٹر برائے فرحان اختر شامل ہیں۔ اتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی یہ فلم نے ایک ایوارڈ گیت کار پرسون جوشی کیلئے جیتا جنھوں نے کام

مصر میں عوامی بے چینی کی تیسری سالانہ یاد ‘ تشدد میں 9 ہلاک

قاہرہ ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں 2011 ء کے دوران بہار عرب کے تحت بڑے پیمانے پر عوامی بے چینی اور اس کے نتیجہ میں دیرینہ ڈیکٹیٹر حسنی مبارک کے زوال کی آج انتہائی پرتشدد انداز میں تیسری یاد منائی گئی ۔ اس موقع پر حریف احتجاجیوں نے ایک دوسرے پر حملے کئے اور کئی مقامات پر بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ نظر

کجریوال کے احتجاج سے نمٹنے میں پولیس کی ناکامی پر سپریم کورٹ کی برہمی

نئی دہلی ۔ /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کے دستوری عہدہ پر رہتے ہوئے سڑکوں پر احتجاجی دھرنے کی قیادت کا واقعہ اب سپریم کورٹ کے زیر تنقیح آگیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اس مسئلہ پر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی بھی سخت سرزنش کی جنہوں نے قومی دارالحکومت کے مرکزی مقام پر کجریوال کے حامیوں کو جمع ہونے کی اجازت دی تھ

ڈھاکہ میں ’بسوا اجتماع‘ کا آغاز

ڈھاکہ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافات میں اقطاع عالم کے لاکھوں مسلمان جمع ہورہے ہیں جہاں ’بسوا اجتماع‘ (عالمی اجتماع) شروع ہورہا ہے۔ حج بیت اللہ کے اجتماع کے بعد یہ مسلمانوں کا دوسرا بڑا سالانہ اجتماع سمجھا جاتا ہے۔ تبلیغی جماعت کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے بسوا اجتماع کا آغاز ہندوستان کے عالم

قاہرہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر خودکش حملہ، پانچ افراد ہلاک

قاہرہ ، 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تین دھماکوں نے جن میں پولیس ہیڈکوارٹرز میں خودکش بم حملہ شامل ہے، دارالحکومت کو آج دہلا دیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور تقریباً 100 دیگر زخمی ہوگئے جو 2011ء کی بغاوت کی سالگرہ سے عین قبل ہلاکت خیز کارروائی ہے۔ سب سے بڑا اور خودکش حملہ پولیس کے ہیڈ کوارٹرز پر کیا گیا۔ بظاہر ان تینوں بم دھماکوں کا ن

لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو بدترین شکست، این ڈی اے کو 220 نشستیں

نئی دہلی /24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کو 220 نشستیں ملیں گی۔ اوپنین پول میں بتایا گیا ہے کہ بی جے پی ہی اقتدار کے حصول کے لئے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔ سی این این، آئی بی این اور سی ایس ڈی ایس کی جانب سے کرائے گئے سروے میں بتایا گیا ہے

اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ خاتون زیر علاج، حالت مستحکم

نئی دہلی؍سوری؍ کولکتہ ۔/24جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے بربھوم ڈسٹرکٹ میں ایک قبائیلی خاتون کی 13افراد کے ذریعہ اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کا سخت نوٹ لیا ہے اور ریاستی حکومت کو اس سلسلہ میں ایک نوٹس بھی جاری کی ہے۔ جیسے ہی تین ججس کی بنچ نے چیف جسٹس پی ستھیا سیوم کی قیادت میں سماعت کا آغاز کیا، اس واقعہ پر بنچ بھی

سومناتھ بھارتی کا آدھی رات کا دھاوا ، ثبوتوں کی بنیاد پر

نئی دہلی 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر قانون دہلی سومناتھ بھارتی کی آدھی رات کے دھاوے میں شرکت پر برطرفی کے مطالبوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ چنانچہ عام آدمی پارٹی نے اُن کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ منشیات اور جسم فروشی کے ریاکٹ کے بارے میں چند ثبوت حاصل ہونے کے بعد آدھی رات کے وقت یہ دھاوا کیا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے قائد یوگیندر یاد