بورہ بنڈہ ڈیویژن کے راحت نگر میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین مسرس عامر علی خان انچارج حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد

بورہ بنڈہ ڈیویژن کے راحت نگر میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین مسرس عامر علی خان انچارج حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد اور ونئے ریڈی جوبلی ہلز حلقہ اسمبلی انچارج گھر گھر ملاقات پروگرام کے دوران عوام سے ملاقات کرتے ہوئے جبکہ دوسری تصویر میں مدھورا نگر بورہ بنڈہ ڈیویژن میں پارٹی کی رکنیت سازی مہم اور پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت کے

مدینہ منورہ کی ہوٹل میں آتشزدگی ، 15 معتمرین جاں بحق ، 130 زخمی

ریاض ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مدینہ منورہ میں آج ایک افسوسناک سانحہ وقوع پذیر ہوا جہاں ایک ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی ۔ اس کی وجہ سے 15 معتمرین جاں بحق اور تقریبا 130 زخمی ہوگئے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ حادثہ ہفتہ کی دوپہر پیش آیا ۔ اس ہوٹل میں تقریبا 700 معتمرین قیام کئے ہوئے تھے ۔ عہدیداروں نے جاں بحق ہونے والوں ک

مظفر نگر میں ’ سیاست ‘ کی کاوشوں کے ثمر آور نتائج،فساد متاثرین کے بچوں کی تعلیم کے لیے قائم اسکول اور کمپیوٹر سنٹر میں کافی داخ

حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مظفر نگر میں ہولناک فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تقریبا پانچ ماہ ہورہے ہیں ۔ 7 تا 9 ستمبر ہوئے ان فسادات میں عصمت ریزی کے واقعات منظر عام پر آئے ان ہلاکت خیز فسادات میں 60 سے زائد لوگ ہلاک ہوئے اور 50 ہزار سے زائد اشخاص بے گھر ہوگئے ۔ مظفر نگر فساد متاثرین کو تعلیم فراہم کرنے کی ’ سیاست ‘ کی کاوشوں کے

اردو زبان کی آبیاری اور خطاطی کے فروغ میں’’سیاست‘‘ کی خدمات ناقابل فراموش

ٹونک( راجستھان ) ۔/7فبروری، (سیاست ڈاٹ کام) خطاطی کے فروغ و بقاء میں روز نامہ ’سیاست‘ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اردو لشکری زبان ہے جو چھاونیوں میں پیدا ہوئی، درباروں میں پلی بڑھی ۔ خوشی کی بات ہے کہ آج اس کی ترویج اور اشاعت کا کام اللہ رب العزت روزنامہ ’سیاست‘ سے لے رہاہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمد سعید احمد خان امیر شریعت راجس

قرآن مجید کے 600 سالہ قدیم نسخوں کی نمائش

حیدرآباد /7 فروری ( سیاست نیوز ) چومحلہ پیالیس میں آج شہزادہ عظمت جاہ بہادر نے آصف جاہی صلاطین کے دور میں جمع کردہ قرآن نسخوں کے علاوہ مخطوطات کی نمائش کا افتتاح انجام دیا ۔ شہزادی اسریٰ جاہ ، شہزادہ اعظم جاہ اور شہزادی شاہکار جاہ کے علاوہ دیگر اہم شخصیتوں کی موجودگی میں اس اہم ترین نمائش کا افتتاح عمل میں آیا جو کہ اب چومحلہ پیالیس ک

سوچی سرمائی اولمپکس، اوباما کی عدم شرکت

ٹوکیو ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے سرمائی اولمپکس سے دور رہنے چند سرکردہ مغربی قائدین کے فیصلہ کے باوجود پوٹن یکاوتنہا نہیں ہوئے اور اس موقع پر انہیں چند دوست مل گئے جن میں سرکردہ ایشیائی ممالک کے سربراہان اور دوسرے بھی شامل ہیں۔ اس طرح پوٹن دنیا کو یہ باور کراسکتے ہیں کہ انسانی حقوق کے بارے میں ان کے ریکارڈ ا

بچوں کیساتھ جنسی زیادتی پر ویٹیکن کے کردار کی مذمت

نیویارک ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے والے پادریوں کے خلاف مناسب کارروائی نہ کرنے پر کیتھولک چرچ کے مرکز ویٹیکن کے کردار کی مذمت کی گئی ہے۔ چہارشنبہ کو اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے حقوقِ اطفال کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث پادریوں کو فارغ کرنے میں

نیپال: بس دریا میں گرنے سے کم ازکم 14 ہلاک

کٹھمنڈو ، 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ایک بس دریا میں گرنے سے کم ازکم 14 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک سرکاری عہدیدار شیو راج جوشی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حادثہ آج علی الصبح پیش آیا جب ایک مسافر بس پہاڑی علاقے چدیپانی کے قریب سدھارتھ ہائی وے سے پھسل کر تین سو میٹر نیچے دریا میں جا گری۔ واقعے میں 12 افراد موقع پر ہلاک ہو گ

وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں تلنگانہ بِل کی منظوری کی اُمید

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے پارلیمانی سیشن کے آغاز سے ایک دن قبل آج کہاکہ ارکان کی جانب سے اُٹھائے جانے والے کسی بھی سوال کا جواب دینے کیلئے ان کی حکومت تیار ہے۔ اُنھوں نے توقع ظاہر کی کہ کلیدی تلنگانہ بِل پارلیمنٹ میں منظور کرلیا جائے گا اگرچہ اپوزیشن نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ محض زبانی بیانات پر اکتفا نہ