پُسی رائٹ روسی بینڈ کی پوٹین مخالف ویڈیو ریلیز
ماسکو ۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے خواتین پر مشتمل پنک میوزک بینڈ پُسی رائٹ نے ونٹر اولمپکس کے میزبان شہر سوچی میں اپنے قیام کے دوران روسی صدر کے خلاف ایک ویڈیو کو شوٹ کیا۔ جمعرات کو اِس ویڈیو کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔ روسی پنک بینڈ کی سنگرز گزشتہ اتوار کو سوچی پہنچی تھیں اور تب سے انہیں مسلسل سکیورٹی پرسونل کی نگرانی کا سامنا رہا۔