سعودی ولیعہد سلمان بن عبدالعزیز کی آج آمد

نئی دہلی ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد سلمان بن عبدالعزیز آل سعود تین روزہ دورہ پر کل نئی دہلی پہنچ رہے ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک حکمت عملی کی ساجھیداری کو ایک نئی جہت دیں گے اور دفاعی تعاون سمجھوتے کو قطعیت دی جائے گی۔ شہزادہ سلمان نائب وزیراعظم اور وزیردفاع بھی ہیں۔ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آ

11 جماعتوں پر مبنی تیسرے متبادل کا قیام

نئی دہلی 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے قبل 11 سیاسی جماعتیں خود کو متبادل کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس عہد کے ساتھ ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوگئی کہ کانگریس کے زیرقیادت یو پی اے کو شکست دی جائے اور بی جے پی کو اقتدار پر آنے سے روکا جائے۔ جے ڈی (یو)، بایاں بازو اتحاد، سماج وادی پارٹی اور آل انڈیا انا ڈی ایم کے اور دیگر جماعتو

زمین سے فضا میں وار کرنے والا میزائیل آکاش کا کامیاب تجربہ

بالاسور ۔ 24 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے زمین سے فضا ء میں وار کرنے والے دیسی ساختہ میزائیل آکاش کا آج کامیاب تجربہ کیا ۔ وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے اور شکار کو نشانہ بنانے والے طیارہ لکشے کی مدد سے یہ میزائیل داغا گیا ۔ انھوں نے کہاکہ ’’لکشے 11:31 بجے چھوڑا گیا ، جس کے بعد 11:42 منٹ پر لانچ کامپل

بے نمازی شوہر سے 55 ہزار ریال کے عوض طلاق

ریاض ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ایک خاتون نے شادی کے محض پانچ دن بعد نماز ادا نہ کرنے پر شوہر سے پچپن ہزار ریال کے عوض عدالت سے فسخ نکاح کا حکم نامہ لے لیا۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی ایک خاتون نے شادی کے فقط پانچ دن بعد ایک شرعی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میرا شوہر نماز کی ادائیگی

اسامہ کا دست راست ابوخالد شام میں ہلاک

دبئی ، 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق اور شام میں سرگرم القاعدہ کی ذیلی تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام (داعش) کے جنگجوؤں نے القاعدہ کے بانی مقتول لیڈر اسامہ بن لادن کے سابق دست راست ابو خالد السوری کو شام کے شہرحلب میں قتل کر دیا ہے۔ القاعدہ کے ایک رکن عبدالمحسن الشارخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک بیان میں ابو خالد کی ایک

تلنگانہ کے قیام پر سونیا گاندھی سے اظہار تشکر

نئی دہلی ۔23فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج صدرنشین یو پی اے سونیا گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کانگریس میں ٹی آر ایس کے انضمام کے امکان پر جاری قیاس آرائیوں کے درمیان آج یہ ملاقات کی ۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں

پاکستانی فوج کے فضائی حملے ‘ 38 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد ؍ پشاور ۔/23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی لڑاکا جیٹ طیاروں نے شمال مغربی خیبر پختون خواہ علاقہ میں فضائی حملے کئے جس کے نتیجہ میں 38 دہشت گرد بشمول چند اہم کمانڈرس ہلاک ہوگئے ۔ یہ کارروائی ایسے وقت کی گئی جبکہ حکومت نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات منقطع کردیئے ہیں ۔ افغانستان کی سرحد سے قریب تیراہ وادی میں یہ فضائی حملے کئ

اسلامی تعلیم سے دوری مسلمانوں کی تباہی کا اہم سبب:مفتی اعظم کیرالا

تھرواننتاپورم۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ سرزمین کیرالا کی عظیم الشان دینی درسگاہ دارالہدی اِسلامک یونیورسٹی کے زیر انتظام چل رہے سہ روزہ پروگرام کے دوسرے دن بعد نماز مغرب ۲۲فبروری کو ’اقلیت کانفرنس‘ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کے بعد کانفرنس کا افتتاح کیرالا کے عظیم روحانی پیشوا سید رشید علی شہاب پانکاڈ کے ہاتھوں کیا گیا۔ انھوں ن

صدر یوکرین لاپتہ‘ متحدہ حکومت کے قیام پر امریکہ کا زور

کیف؍ واشنگٹن۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ یوکرین کے صدر وکٹر یانوکووچ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ایک دن قبل وہ کیف سے روانہ ہوئے تھے اور ان کی کٹر حریف یولیا تیموشنکوف کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا اور وہ کیف واپس آچکی ہیں۔ انھوں نے ایک زبردست جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں ان کے بے شمار حامی موجود تھے۔ یوکرین کے خبر رساں اداروں نے نائب سربراہ سرکاری

بنگلہ دیش کے ہندو تارکین کو ہندوستان میں بسانے کی تائید

سلچر ۔ /22 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے آج کہا کہ بنگلہ دیش سے نقل مقام کرتے ہوئے ہندوستان میں داخل ہونے والے ہندوؤں کو اس ملک میں رکھ لیا جانا چاہئیے اور اگر ایک مرتبہ ان (مودی) کی پارٹی برسراقتدار آجائے گی تو غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو رکھنے کیلئے استعمال کئے جانے والے حراستی مرا

اوباما ۔ دلائی لاما ملاقات پر چین کااحتجاج

بیجنگ ۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام )امریکی صدر بارک اوباما اور تبت کے رہنما دلائی لاما کی ملاقات پر چین نے احتجاج کرتے ہوئے بیجنگ میں امریکی سفارت کارڈینیل کریٹین برینگ کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔ چینی نائب وزیرخارجہ نے بیجنگ میں امریکی ناظم الامور ڈینیل کریٹین برینگکو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج درج کروایا۔ چینی نائب وزیرخارجہ ژانگ

لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کئی ریاستوں کو خصوصی پیاکیج کے مطالبے

نئی دہلی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام انتخابات کیلئے صرف دو ماہ باقی ہیں، آج لوک سبھا میں اجلاس کے آخری دن ارکان کو 6 پسماندہ ریاستوں بشمول بہار اور اترپردیش کے لئے خصوصی موقف عطا کرنے کے مطالبات پر نعرہ بازی کرتے دیکھا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی اور جنتادل (یو) جو چند ماہ قبل اپنی راہیں الگ کرچکے ہیں، بہار کے لئے خصوصی موقف کے م

مودی وزیراعظم بننے کے بعد مسلمانوں کی خیر نہیں ، مایاوتی

نئی دہلی ۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور کہاکہ وہ مودی کو وزیراعظم بننے سے روکنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گی۔ ملک کے آئندہ وزیراعظم کی حیثیت سے ہم ہرگز مودی کوموقع نہیں دیں گے۔ پارلیمنٹ کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مایاوتی نے

یوکرین پر یورپی یونین کی پابندیاں عائد، جھڑپوں میں مزید 21 ہلاکتیں

کیئف ؍ واشنگٹن ،21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے صدر کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں مزید 21 مظاہرین ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کے ان حکام پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے جو مظاہرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کے ذمہ دار ہیں