گجرات کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ‘ صورتحال بالکل مختلف : کجریوال

متھورا ۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے آج بی جے پی لیڈر نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ گجرات چیف منسٹر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی ریاست ( گجرات ) میں غریبوں کیلئے 50,000 مکانات تعمیر کرینگے لیکن انہوں نے 50 مکانات بھی تعمیر نہیں کئے جبکہ وہ گیارہ سال سے اقتدار پر ہیں۔ کجریوال نے نوجھیل ٹاؤن میں ی

یوکرین میں حریفوں کے جلوس سے کشیدگی میں اضافہ

کیف۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ روس کے حامی اور مخالف احتجاجی مظاہرین کے جلوسوں کی وجہ سے جو یوکرین میں ملک گیر سطح پر نکالے گئے اور جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، موجودہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ احتجاجی مظاہرے صدر امریکہ بارک اوباما کی صدر روس ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر بحران کے خاتمہ کے لئے طویل بات چیت کے بعد شروع ہوئے۔ یوکرین

ملیشیائی طیارہ کی تلاش جاری ‘ فضا میں ٹوٹ کر بکھر جانے کا بھی شبہ

کوالا لمپور / بیجنگ 9 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ملیشیا نے آج اپنا طیارہ لاپتہ ہونے کے معاملہ میں دہشت گردانہ کارروائی کے امکان کی تلاش بھی شروع کردی ہے ۔ طیارہ پر جملہ 239 ثافراد سوار تھے جبکہ یہ پتہ چلا ہے کہ طیارہ میں دو مسافرین ایسے سوار ہوئے تھے جو سرقہ کئے ہوئے پاسپورٹس پر سفر کر رہے تھے ۔ علاوہ ازیں دوسرے دن بھی اس لاپتہ طیارہ کی تلاش

مسلمان انتخابی عمل میں پوری طرح حصہ لیں : مولانا رابع حسن ندوی

علیگڈھ 9 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بہترین امیدواروں کے حق میں ووٹ دیں۔ معروف اسلامی اسکالر اور ندوتہ العلما کے ناظم مولانا رابع حسنی ندوی نے یہ مشورہ دیا ۔ مولانا ندوی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ مسلمانوں کو انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ ا

مسئلہ تلنگانہ کا جائزہ لینے سپریم کورٹ کا اتفاق، مرکز کو نوٹس

نئی دہلی 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کا قیام آج عدالتی تنقیح کے تحت آگیا جب سپریم کورٹ نے اس مسئلہ کا جائزہ لینے سے اتفاق کرتے ہوئے مرکز سے جواب طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس ایچ ایل دتو کی زیرقیادت ایک بنچ نے ریاست کی تقسیم کو چیلنج کرتے ہوئے آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے بشم

اخوان المسلمین اور شام کے جہادی گروپ دہشت گرد

ریاض 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج اخوان المسلمین اور شام کے دو جہادی گروپوں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا اور بیرون سعودی عرب جہاد کرنے والے اپنے شہریوں کو انتباہ دیا کہ وہ 15 دن کے اندر وطن واپس ہوجائیں ورنہ اِنھیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مصر کے معزول صدر محمد مُرسی کی اخوان المسلمین کے خلاف ایک بڑا تنازعہ پیدا کرنے والے ا

اوباما کا پوٹن سے رابطہ، یوکرینی تنازعے کے سفارتی حل پر زور

واشنگٹن ؍ ماسکو ، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر نے یوکرین کے نیم خودمختار علاقے کریمیا میں ’روسی فوجی مداخلت‘ کے ذمہ داران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ بعد ازاں اوباما نے پیوٹن سے رابطہ کیا اور تنازعے کے سفارتی حل پر زور دیا۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی اطلاعات کے مطابق صدر براک اوباما نے جمعرات کو ر

اخوان المسلمین اور شیخ قرضاوی کی تائید جاری رکھنے قطر کا عہد

دوحہ ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت قطر کے قریبی ذرائع نے آج دعویٰ کیا کہ یہ خلیجی ملک اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کیلئے دیگر تین خلیجی ممالک کے دباؤ کے آگے سرنگوں نہیں ہوگا۔ ذرائع نے کہا کہ مصر کے اخوان المسلمین اور شام کے باغیوں کیلئے جاری دوحہ کی تائید و مدد بند کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ب

امریکی ریاست منی سوٹا کی پہلی باحجاب مسلم پولیس افسر

سینٹ پال منی سوٹا۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب بشمول چند عرب و دیگر مسلم ممالک، کئی ملکوں میں اسلامی حجاب کے استعمال پر اعتراضات کئے جارہے ہیں۔ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر سینٹ پال کی پولیس فورسس میں ایک صومالی نژاد مسلم خاتون کو اسلامی حجاب میں رہتے ہوئے پولیس ڈیوٹی انجام دینے کا موقع فراہم ہوگیا ہے۔

مودی کو بے نقاب کرنے پر کجریوال کی ستائش

نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال کے دورہ گجرات اور چیف منسٹر نریندر مودی کو بے نقاب کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مودی کی دروغ گوئی کے خلاف آواز اُٹھانے والی ایک اور طاقت ابھری ہیں۔ گجرات میں خامیوں اور ترقی کے پر اسرار دعوے کی قلعی کُھل گئی۔گجرات میں اروند کجریوال کی گرفتاری

یوکرین کا مسئلہ حل کرنے بات چیت جاری رہے گی : کیری

پیرس ، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یوکرین کے بحران کے حل کیلئے امریکہ اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے ہوئے ہیں۔ تاہم کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یوکرین کے بحران پر بات چیت کیلئے امریکی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے فرانس کے دارالحکومت پیرس می

عام آدمی پارٹی ۔ بی جے پی جھڑپیں ، ایف آئی آر میں اعلیٰ سطحی پارٹی قائدین نامزد

نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے اعلیٰ سطحی قائدین اشوتوش اور شازیہ علمی کے نام ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ہیں جن میں اُن پر فساد کرنے اور سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچانے پر اُتر آنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اِن کی گرفتاری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ جبکہ بی جے پی کے ہیڈکوارٹرس کے روبرو بی جے پی او

لوک سبھا انتخابات کا 7 اپریل سے آغاز، تلنگانہ 30 اپریل، سیما آندھرا 7 مئی کو پولنگ

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کا 7 اپریل تا 12 مئی 9 مرحلوں میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ اب تک کے رائے دہی کے ایام میں یہ سب سے زیادہ ایام میں ہونے والی رائے دہی ہوگی۔ ان انتخابات میں عملاً صدارتی طرز کے مقابلوں میں نریندر مودی اور راہول گاندھی کے علاوہ وزارت عظمیٰ کے لئے کئی دیگر عہدیدار بھی میدان میں ہوں گے۔ تمام 543 ل

تلگودیشم دونوں ریاستوں میں نئی طاقت ہوگی

حیدرآباد۔/5مارچ، (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی ریاست تلنگانہ اور سیما آندھرا میں ایک نئی طاقت بن کر اُبھرے گی اور انتخابات میں اس کا مظاہرہ غیر معمولی رہے گا۔ صدر تلگودیشم پارٹی مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے نیلور میں منعقدہ ’’ تلگوگرجنا ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات میں پارٹی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کیا۔ انہوں نے

تلنگانہ اور سیما آندھرا میں کامیابی یقینی

حیدرآباد۔/5مارچ، ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی مجوزہ انتخابات میں دونوں ریاستوں تلنگانہ اور سیما آندھرا میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے سنہری دور کا احیاء ہوگا۔ صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے کھمم میں جلسہ عام ( جنا بھیری ) سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ آندھرا پردی

گجرات میں ترقی کا کوئی ثبوت نہیں، دورہ کو روکنے کی کوشش:کجریوال

ردھن پور۔ 5۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام)چیف منسٹر گجرات نریندر مودی پر ان کی ہی ریاست میں شدید تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے کہا کہ بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ان کے دورہ گجرات کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے انہیں مختصر طور پر حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا تھا ۔ کجریوال نے کہا کہ گجرات میں انہیں ترقی کا کوئ