اجتماعی عصمت ریزی ‘ ملزمین کی سزائے موت برقرار
نئی دہلی 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے آج نئی دہلی میں 16 ڈسمبر 2012 کو پیش آئے اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ میں چار خاطیوں کو سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے ۔ اس واقعہ پر سارے ملک میں عوام میں برہمی کی لہر پیدا ہوگئی تھی اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ۔ جسٹس ریوا کھیتراپال اور جسٹس پرتیبھا رانی پر مشتم