سعودیہ میں زائد از 800 منشیات اسمگلر گرفتار

ریاض ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں منشیات کے مکروہ دھندے کے خلاف سخت ترین قوانین کے نفاذ کے باجود سماج دشمن عناصر کی بڑی تعداد اس قبیح کاروبار میں ملوث دکھائی دیتی ہے۔ حال ہی میں ملک میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی بڑی تعداد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ریاض حکومت کی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے میڈیا کو ب

ریاست کے تمام واقعات کا چیف منسٹر ذمہ دار ،گجرات فسادات کے پس منظر میں بیان

نئی دہلی 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر کو اس کی ریاست میں اپنی زیر نگرانی ہونے والے فسادات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے آج 2002 کے گجرات فرقہ وارانہ فسادات کے پس منظر میں یہ تبصرہ کیا۔ ’’اگر میں چیف منسٹر ہوں اور میری ریاست میں کچھ پیش آتا ہے تو مجھے ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔ میں انکار نہیں کر

مودی کے خلاف مقابلہ کیلئے تیار ہوں : کجریوال

بنگلور؍ نئی دہلی۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کنوینر اروند کجریوال نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں وارناسی سے چیف منسٹر گجرات نریندر مودی سے مقابلہ کیلئے تیار ہیں لیکن اسی صورت میں ایسا کریں گے جب عوام یہ خواہش ظاہر کریں۔ انہوں نے بنگلور میں آج دوسرے دن انتخابی مہم کے دوران ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات

وارناسی میں مودی کی سیاسی قبر بنے گی : لالو

پٹنہ ۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج پیش قیاسی کی کہ بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کو وراناسی لوک سبھا حلقہ میں بدترین شکست ہوگی۔ وارانسی ایک سیکولر مقام ہے ‘وہاں کے عوام فرقہ پرست مودی کو ناکام کردیں گے ۔ لالو پرساد نے کہاکہ ان کی پارٹی آر جے ڈی ایک سیکولر مشن پر کام کررہی ہے تاکہ فرقہ پرست ط

یوکرین کے شہر ڈونٹسک میں روس حامیوں کا صیانتی دفتر پر حملہ

ڈونٹسک (یوکرین)۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ روس کے حامی احتجاجیوں نے صیانتی خدمات کی عمارت پر یوکرین کے شہر ڈونٹسک میں حملہ کردیا۔ وہ گورنر کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے اور روس کے ساتھ اتحاد کے حق میں ووٹ دینے کو اپنا حق قرار دے رہے تھے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ عوامی بغاوت کے نتیجہ میں روس حامی صدر وکٹر یانوکووچ کی اقتدار سے بے دخلی کے تین ہفت

گجرات فسادات ریاستی حکومت کی واضح اور ناقابل معافی ناکامی

نئی دہلی۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے آج مطالبہ کیا کہ 2002ء کے گجرات فسادات کے دوران ریاستی حکومت واضح اور ناقابل معافی حد تک ناکام رہی ہے، جس کے لئے اسے قانونی طور پر جوابدہ بنایا جانا چاہئے۔ انھوں نے نریندر مودی کو بے قصور قرار دینا قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فسادات میں مودی کے کردار

نابینا گداگرخاتون 3ملین ریال کی مالک

جدہ ۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں ایک نابینا خاتون گداگر کی اچانک موت واقع ہوگئی۔ اس نے اپنے پیچھے تین ملین سعودی ریال نقدی ‘ زیورات اور سونے کی لاگت ایک ملین ریال کے علاوہ چار بنگلے چھوڑ گئی ہیں ۔ اس گداگرخاتون کا کوئی وارث نہیں ہے ۔لہذا اس نے اپنی ساری جمع پونجی ضرورت مندوں میں تقسیم کرنے وصیت کی ہے۔

لاپتہ طیارہ کی نقل و حرکت ‘ کسی مسافر کی دانستہ حرکات سے مربوط

کوالالمپور /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملایشیا نے اپنے طیارہ کے اغواء کے اندیشوں کو مسترد نہیں کیا ہے اور آج کہا کہ 239 مسافرین کے ساتھ لاپتہ طیارہ MH370 کی نقل و حرکت طیارہ میں سوار کسی ایک شخص کی دانستہ حرکتوں سے مربوط معلوم ہوتی ہے ۔ ملائیشیائی کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ حکام اب دو امکانی پہلوؤں پر طیارہ کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں

دیویانی کھوبر گاڑے کیخلاف گرفتاری وارنٹ ‘ویزا دھوکہ دہی مقدمہ میں تازہ ترین فردِ جرم

نیویارک۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ویزا دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت ہندوستانی سفارتی عہدیدار دیویانی کھوبر گاڑے کے خلاف آج گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیا گیا جب امریکی سرکاری وکلاء نے اس خاتون سفارت کار کے خلاف تازہ فردِ جرم عائد کرتے ہوئے ان پر اپنی گھریلو ملازمہ کو مقررہ حد سے کم تنخواہ ادا کرنے اور اس کا استحصال کرنے کا الزا

ڈسمبر میں مناسک حج کیلئے انتظامات

ریاض۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سعودی وزارت صحت کے ایک سینئیر عہدیدار کے مطابق آئندہ مناسک حج کے دوران مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں تحفظ و سلامتی کو یقینی بنانے نیز متعدی امراض کے انسداد پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ نائب وزیر صحت ، ترقی و منصوبہ بندی محمد کھوشائم کی صدارت میں حج تیاری کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا ۔ حج 2014 کے لیے خاد

سعودی مذہبی پولیس پر بدعنوانیوں کے الزامات مسترد

ریاض۔15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ۔ سعودی عرب کی مذہبی پولیس محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ شیخ عبداللطیف آل شیخ نے اپنے محکمے میں مالی بدعنوانیوں سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔آل شیخ نے محکمہ امر بالمعروف و نہی عن المنکرمیں بدعنوانیوں سے متعلق رپورٹس کو افواہیں قراردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر بدعنوانی کا کوئی ایک کیس ی

کریمیا میں تاتاری اقلیت کی مدد کیلئے ترکی کا عہد

انقرہ ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : ترکی نے جو یوکرین کے بحران پر تاحال خاموشی کو ترجیح دیتا رہا ہے اب کریمیہ کی نسلی تاتار اقلیت کے تحفظ کے لیے سرگرم ہوگیا ۔ کیوں کہ روس میں دوبارہ انضمام کے لیے اس علاقہ میں رواں ہفتہ ریفرنڈم ہوگا ۔ ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردغان کریمیہ میں ترکی بولنے والی تاتار اقلیت کی تائید کا عہد کیا ہے انقرہ نے

دیویانی کھوبرگاڑے کیخلاف امریکہ کے تازہ مواخذہ پر ہندوستان برہم

نئی دہلی 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں اپنی سفیر دیویانی کھوبر گاڑے کے خلاف دوسری مرتبہ مواخذہ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان نے آج کہاکہ یہ نہایت ہی ’’غیرضروری‘‘ قدم ہے۔ اس کے سفیر کے خلاف کسی بھی قسم کا اقدام سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر بدبختانہ منفی اثر پڑے گا۔ ہند ۔ امریکہ حکمت عملی شراکت داری کو مستحکم بنانے کے لئ

ہندوستانی عوام، نریندر مودی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنے منتظر

بنگلور 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا روی شنکر پرساد نے آج کہاکہ اچھی معیشت اور بہترین سیاست کے درمیان واحد رابطہ صرف ایک گڈ گورننس اور نریندر مودی قیادت میں اچھی حکومت کی فراہمی کے ذریعہ ہی پورا کیا جاسکے گا۔ اچھی معیشت اور بہترین سیاست کے درمیان روابط کا تعلق اچھی حکمرانی سے ہے۔ نریندر مودی

امیت شاہ اور سابق ڈی جی پی کو سی بی آئی نوٹس

احمدآباد 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے آج گجرات کے سابق وزیرداخلہ امیت شاہ اور سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس کے آر کوشک کے نام نوٹسیں جاری کی ہیں۔ عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس میں اِن دونوں کو ملزم بنانے اور سزا دینے کے لئے متاثرہ خاندان نے سی بی آئی کی عدالت میں درخواست داخل کی تھی۔ پرنیش پلائی عرف جاوید شیخ

طیارہ کی بحفاظت واپسی کیلئے لاکھوں مسلمان سربسجود

کوالالمپور 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کی بحفاظت واپسی کے لئے لاکھوں مسلمانوں نے بارگاہ خداوندی میں سربسجود ہوکر دعا کی۔ آج ملائیشیا کی تمام مساجد میں بعد نماز جمعہ طیارہ کی واپسی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ کوالالمپور ایرپورٹ کے قریب واقع جامع مسجد میں کثیر اجتماع دیکھا گیا۔ نماز جمعہ میں وزیراعظم نجیب رزاق اور ا

دیویانی کیس کی برخاستگی پر امریکی انتظامیہ حیرت زدہ

واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اوباما نظم و نسق نے ہندوستانی سفارت کار دیویانی کھوبرگاڑے کے خلاف ویزا دھوکہ دہی کیس میں وفاقی سرزنش کو خارج کردینے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ’’ہم سابق انڈین ڈپٹی قونصل جنرل دیویانی کھوبرگاڑے کے خلاف سرزنش کو ختم کردینے پر حیرت زدہ ہیں،‘‘ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی نے یہ بات کہی، جبکہ نیویار

پرویز مشرف کے خلاف گرفتاری کا مشروط وارنٹ

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کے خلاف مشروط، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ جنرل پرویز مشرف غداری کے الزامات کے تحت ایک خصوصی عدالت میں جاری مقدمہ کی سماعت کے موقع پر حاضری میں ناکام ہوگئے تھے۔ خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے اعلان کیا کہ ’’ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا

عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آنے پر صحافیوں کو جیل بھیج دوں گا: کجریوال

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ذرائع ابلاغ پر ’’بِک جانے‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے اروند کجریوال نے دھمکی دی کہ اگر عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آجائے تو تحقیقات کے بعد صحافیوں کو جیل بھیج دیں گے۔ اُنھوں نے کہاکہ پورا ذرائع ابلاغ موجودہ دور میں بِک چکا ہے۔ یہ ایک بڑی سازش ہے۔ سیاسی تنازعہ ہے۔ اگر عام آدمی پارٹی برسر اقتدار آجائ