جلسوں اور جلوسوں کی اجازت کیلئے ’’سنگل ونڈو سسٹم‘‘ ،

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دفتر شاہی کے سرخ فیتہ کو کاٹ دینے کے مقصد سے الیکشن کمیشن نے آج احکام جاری کئے کہ تمام پارلیمانی نشستوں میں امیدواروں کی منظوری اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کے لئے عام جلسوں اور جلوسوں کی اجازت دینے کے لئے ’’سنگل ونڈو سسٹم‘‘ قائم کیا جائے۔ تمام چیف الیکٹورل آفیسرس کو ہدایت جاری ک

مودی ترقی کے سفیر ، خوف کی علامت نہیں : نقوی

رامپور 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کو ’’خوف کی علامت نہیں‘‘ بلکہ ’’ترقی کا سفیر‘‘ قرار دیتے ہوئے نائب صدر بی جے پی مختار عباس نقوی نے مفادات حاصلہ پر تنقید کی جو یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ پارٹی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ٹکٹ دینے کے سلسلے میں مسلم برادری کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اقلیتی طبقہ کو ہمہ جہت

گمشدہ طیارہ کے بعض حصوں کی بحر ہند میں نشاندہی

کینبرا ؍ کوالالمپور ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ سٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر سے ایسے ملبے کی نشاندہی ہوئی ہے جو کہ ممکنہ طور پر ملائیشین ایرلائن کے لاپتہ طیارہ کا ہو سکتا ہے۔ ملائیشیائی ایرلائن کے گمشدہ طیارے کے سراغ میں اہم پیش رفت دیکھی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کو بحرہند

اڈوانی بالآخر گاندھی نگر سے مقابلہ پر آمادہ

نئی دہلی۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں آج دن بھر زبردست سیاسی داؤ پیچ دیکھے گئے اور آخرکار سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی گاندھی نگر (گجرات) سے مقابلہ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان نے اڈوانی کے دباؤ کے آگے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنی پسند کا حلقہ منتخب کرسکتے ہیں۔ 86 سالہ لیڈر گاندھی نگر سے مقابلے کا اعلان اُس وقت کیا جبکہ پا

بیجا خود اعتمادی بی جے پی کیلئے انتخابات میں نقصان دہ

نئی دہلی 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی زیرقیادت بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں ’’بیجا خوداعتمادی‘‘ کی وجہ سے نقصان اُٹھانے کا امکان ہے۔ جیسا کہ 2004 ء میں ’’انڈیا شائننگ‘‘ کا نعرہ دے کر انتخابی نقصانات اُٹھا چکی ہے۔ بی جے پی کی موجودہ انتخابی مہم بھی 2004 ء کے خطوط پر ہی چلائی جارہی ہے۔ این سی پی کے سربراہ و مرکزی وزیر زراعت شرد

متاثرین فسادات کی رائے دہی کی بی جے پی امیدوار کی مخالفت

مظفر نگر20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک نیا تنازعہ پیدا کرتے ہوئے بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار اور مظفر نگر فساد مقدمات کے ملزمین میں سے ایک رکن اسمبلی حکم سنگھ نے آج کہاکہ وہ متاثرین فسادات کی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مظفر نگر کے حلقہ سے رائے دہی کی مخالفت کریں گے کیونکہ یہ تمام پناہ گزین اُن کے انتخابی حلقہ کیرانہ میں سرکاری اراضی

فن خطاطی کے احیاء کیلئے سیاست کی کوششیں قابل ستائش

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : اسلامی فن خطاطی کی ہر دور میں اہمیت رہی ہے ۔ آٹھویں اور نویں صدی کے دوران نقطہ عروج پر پہنچنے والے اس فن نے ساری دنیا میں اپنے قدر دان پیدا کرلیے ہیں ۔ مشرق وسطیٰ فارس ( ایران ) ہندوستان اور ترکی سے ہوتے ہوئے اسلامی فن خطاطی نے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کرلی ہے ۔ ایسے میں ہمارے اس تہذیبی و مذہبی ورثہ

تروملا کے جنگلات میں آتشزدگی،ایرفورس اور مسلح افواج چوکس

تروپتی۔/19مارچ، ( پی ٹی آئی) تروملا کی سات پہاڑیوں پر جہاں مشہور و معروف لارڈ وینکٹیشورا مندر واقع ہے اس کے قریبی مقام سیشا چلم کے گھنے جنگلاتی علاقوں میں مہیب آگ بھڑک اُٹھی تاہم کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ گورنر ای ای ایس ایل نرسمہن نے انڈین ایرفورس ( آئی اے ایف ) اور دیگر مسلح فورسیس کو آگ پر قابو پانے کیلئے چوکس کردیا ہے۔ سرکاری

تائیوان میں پارلیمنٹ پر مخالف چین مظاہرین کا قبضہ

تائیپی ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان میں سینکڑوں مظاہرین قانون ساز ایوان میں زبردستی داخل ہو گئے اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ،چین کے ساتھ تجارت کے مجوزہ منصوبے کو ختم کرے۔ مظاہرین منگل کی رات ایوان کا آہنی گیٹ توڑ کر گھس گئے۔ مظاہرین چین کے ساتھ دور رس تجارتی معاہدہ کی مخالفت کررہے ہیں جس سے ان کے بقول تائیوان کے شہریوں کی نوکری

مودی کی بے قصوری کے بی جے پی قائدین کا دعویٰ قابل اعتراض

فرخ آباد 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بی جے پی قائدین کے اِس دعوے پر اعتراض کیاکہ ایک تحت کی عدالت نے 2002 ء کے گجرات فسادات میں نریندر مودی کو بے قصور قرار دیا ہے۔ کل ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ ایک مجسٹریٹ کی عدالت نے نریندر مودی کو طلب نہیں کیا تھا، یہ درست ہے ی

خواتین کی بااختیاری پر راہول گاندھی کا زور

مینڈی پاتھر (میگھالیہ) 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے شمال مشرقی ہند میں اپنی انتخابی مہم کی دوسری منزل کے دوران خواتین کی بااختیاری پر زور دیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں خواتین پر مرکوز زندگی والے میگھالیہ کے سماج سے خواتین کے ساتھ کس طرح سلوک کیا جائے، اِس کا سبق لینا چاہئے۔ وہ ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کررہ

گجرات فسادات :ذکیہ جعفری ہائی کورٹ سے رجوع

احمد آباد ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی اہلیہ نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے لوور کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جس میں چیف منسٹر گجرات نریندر مودی اور دیگر کو 2002 فسادات کے سلسلہ میں کلین چٹ دی گئی ہے۔ ذکیہ جعفری نے جن کے شوہر کو گلبرگ سوسائٹی فسادات میں تشدد پر آمادہ ہجوم نے ہلاک کردیا تھا ، آج ایک

کریمیا اب روس کے نقشہ میں شامل، مغربی ممالک کی تنقیدیں مسترد

نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کریمیا کے روس میں انضمام کے بعد صدر ولادیمیر پوٹن نے آج وزیراعظم منموہن سنگھ سے ربط قائم کرتے ہوئے تمام تفصیلات سے واقف کرایا اور منموہن سنگھ نے تمام ممالک کے اتحاد اور علاقائی یگانگت کے بارے میں ہندوستان کا موقف واضح کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس مسئلہ کا سفارتی حل تلاش کرلیا جائے گا۔ منموہن سنگھ ن

فلسطینی صدر امن کیلئے خطرات مول لیں: اوباما

واشنگٹن، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے فلسطینی صدر محمود عباس پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امن کیلئے سخت فیصلے کریں اور خطرات مول لیں۔ وہ یہاں وائٹ ہاؤس میں پیر کو فلسطینی صدر سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری مذاکرات میں آئندہ ہ

ملائیشیائی طیارہ افغانستان یا پاکستان میں ہوسکتا ہے ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا کا لاپتہ مسافر طیارہ طالبان کے زیر کنٹرول پاکستان اور افغانستان کے علاقوں میں ہو سکتا ہے۔ اخبار ’دی انڈیپنڈنٹ‘ نے ماہرین کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طیارہ ملائیشیا کے شمال مغربی علاقے سے اڑا اور اس کے آخری سگنل بھی وہیں سے ملے، جس سے ثابت ہوتا ہے ک

بحرین کے شاہ حمد کی پاکستان میں آمد، 6 سجھوتوں پر دستخط

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور بحرین نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے آج چھ سمجھوتوں پر دستخط کئے جن میں سیکوریٹی اور اقتصادی تعاون بھی شامل ہے۔ بحرین کے شاہ کی اسلام آباد میں آمد کے بعد یہ سمجھوتے کئے گئے۔ گذشتہ 40 سال کے دوران بحرین کے کسی باداشہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے چھوٹی سی خلیجی ممل

پارلیمنٹ واسمبلی میں مسلم نمائندگی کیلئے مزید5سال انتظار

حیدرآباد ۔17 ۔ مارچ (سیاست نیوز) صدر ٹی آر ایس چندر شیکھر راؤنے عام انتخابات میں مسلم طبقہ کی تائید حاصل کرنے علما و دانشوروں کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے تقریباً 40 علما اور دانشوروں نے اس نشست میں شرکت کی اور چندر شیکھر راؤ کو اقلیتوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ کے سی آر نے نئی ریاست تلنگانہ میں اق

افغانستان سے برطانوی فوج کا تخلیہ

لندن ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی فوج نے آج افغانستان سے کامیابی کے ساتھ تخلیہ کردیا۔ اسے ایک تاریخی لمحہ تصور کیا جارہا ہے جہاں برطانوی فوج نے تمام اڈے افغان فوج کے حوالے کردیئے اور اب صوبہ ہلمند میں صرف دو فوجی اڈوں پر برطانیہ کا قبضہ ہے ۔ برطانوی فوج نے ایسے وقت افغانستان میں مداخلت کی تھی جب یہاں لڑائی اور خونریزی عروج پر ت

کریمیا ریفرینڈم : روس میں شمولیت کیلئے 97 فیصد ووٹ

ماسکو ؍ سیمفروپول ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کریمیا میں اتوار کو منعقدہ ریفرینڈم میں ووٹروں کی بھاری اکثریت نے اس جزیرہ نما علاقے کی یوکرین سے علیحدگی اور روس میں شمولیت کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’ریا‘ نے ریفرینڈم کے حتمی نتائج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ستانوے (97) فیصد رائے دہندگان نے کریمیا کی روس میں شمولیت کی