ملائیشیائی طیارہ سمندر میں غرق ، تمام مسافرین ہلاک
وزیراعظم نجیب رزاق کا جذباتی بیان ، افراد خاندان غم سے بے حال ، ملبہ کی تلاش ہنوز جاری
وزیراعظم نجیب رزاق کا جذباتی بیان ، افراد خاندان غم سے بے حال ، ملبہ کی تلاش ہنوز جاری
بی جے پی لیڈر سے گاندھی نگر میں ملاقات ۔ گجرات ماڈل ترقی کو ملک بھر میں رائج کرنے پر زور
بارمیر سے پرچہ نامزدگی داخل، نامو نامو تماشہ سے ایمرجنسی دور کی یاد تازہ
نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور اس کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) نے کہا کہ فسادات کے پاک گجرات اور اس کی مبینہ ترقی ’’بہت بڑے‘‘ جھوٹ ہیں۔مخالف فرقہ پرستی اور گجرات کی خود ساختہ مثالی ترقی کو بکواس قرار دینے والے ورقیوں کا رسم اجراء انجام دیتے ہوئے پارٹی کی سینئر قائد برندا ک
بھوپال 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ بی جے پی میں موجودہ صورتحال یہ تاثر دے رہی ہے کہ پارٹی میں ہر بات پر نریندر مودی کی مرضی کا غلبہ ہے ۔ جس انداز میں آج کل بی جے پی میں واقعات پیش آرہے ہیں اُن سے نشاندہی ہوتی ہے کہ کسی بھی بات میں پارٹی کی کوئی مرضی نہیں ہے۔ نریندر مودی جو چاہتے ہیں اسی کو غلبہ
مجاہدین آزادی کی یوم برسی ، سیاسی قیدیوں کی رہائی پر احتجاجی جلسہ ، جناب ظہیرالدین علی خاں و دیگر کا خطاب
میرٹھ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکارہ سے سیاستداں بننے والی نغمہ کے ساتھ آج نہایتی غیر معمولی واقعہ پیش آیا ۔ انتخابی مہم کے دوران ہاپور میں مقامی کانگریس رکن اسمبلی گجراج شرما نے نغمہ کا برسرعام بوسہ لے لیا ۔ رپورٹ کے مطابق برہم نغمہ نے رکن اسمبلی کی اس حرکت پر ناراضگی ظاہر کی اور انہیں پیچھے ڈھکیل دیا ۔ جلسہ عام کے دوران نغمہ کو دب
پیانگ پانگ ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے درجنوں تجربے کئے ہیں جسے جنوبی کوریا نے عوام کے خلاف غصے کا اظہار قرار دیا ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ راکٹوں کے یہ تجربے شمالی کوریا کا جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج ہے ۔ آج سمندر میں تقریباً 16
دوحہ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لائٹنگ ٹیک قطر اور ایچ وی اے سی ٹیک قطر (جو گرم کرنے اور ہوا اور ایرکنڈیشن مصنوعات تیار کرتی ہے) دو نئی کمپنیاں ہیں جنہوں نے ایسی مہارت کی کانفرنسیں منعقد کی ہیں جن میں فی الحال پراجکٹ قطر 2014ء کے ساتھ ساتھ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ مستقبل کی بین الاقوامی تعمیری ٹکنالوجی اور تعمیراتی اشیاء کی 11 ویں نمائش 12
کوالالمپور ؍ پرتھ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج کہاکہ لاپتہ ملائیشیائی جیٹ طیارہ کا پتہ چلانے کی کوششوں میں کامیابی کی توقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ طیارہ میں لدے ہوئے مال کا ایک لکڑی کا صندوق جنوبی بحر ہند کے دور افتادہ علاقہ میں دیکھا گیا ہے۔ ایک دن قبل چینی مصنوعی سیاروں نے کثیر تعداد میں اِس علاقہ میں بڑی بڑی اشیاء ت
احمدآباد ؍ فرخ آباد 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دوارکا پیٹھ کے سروپانند سرسوتی نے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کی تائید میں ’’ہرہر مودی‘‘ نعرے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے شدید احتجاج کیا اور اُن سے مطالبہ کیا ہے کہ اِس قسم کے ’’ویکتی پوجا‘‘ (شخصیت پرستی) کے نعروں پر امتناع عائد کیا جائ
نوی ممبئی 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر تنگ نظر ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے این سی پی سربراہ شردپوار نے کہاکہ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار کی زیرقیادت گجرات انتظامیہ نے گزشتہ سال مہاراشٹرا میں خشک سالی سے متاثرین کو راحت فراہم کرنے پر اپنے ہی عوام کے خلاف ایف آئی آر درج کئے۔ مرکزی وزیر زراعت نے بتایا کہ گزشتہ سال خشک سالی
بھوپال / نئی دہلی ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کے سینئیر لیڈر جسونت سنگھ کو ٹکٹ دینے سے انکار کے بعد اس پارٹی میں اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں ۔ ٹکٹ سے محروم بزرگ لیڈر جسونت سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے حقیقی اور فرضی ہونے کے درمیان فرق کو ظاہر کردیا جائے گا ۔ بادی النظر میں انہوں نے نریندر مودی کی بی جے پی کو فرضی اور سینئیر پارٹی ق
لاگوس ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نائجیریا میں پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے لاگوس کے قریب ’ بچے پیدا کرنے والی فیکٹری ‘ سمجھے جانے والے ایک گھر پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے آٹھ حاملہ لڑکیوں کو برآمد کرلیا جو انہیں پیدا ہونے والے بچوں کو 2000 امریکی ڈالر میں فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی تھیں ۔
ممبئی ؍ پونے ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سنجے دت آج یرواڑہ جیل میں واپس ہوگئے جبکہ اُن کی توسیعی پیرول جس پر کافی تنقیدیں ہوئیں، اختتام پذیر ہوگئی۔ سنجے کو گزشتہ سال 21 ڈسمبر کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا اور دو مرتبہ توسیع دی گئی۔ یہ پیرول اُن کی بیوی مانیتا کی بیماری کی بنیادوں پر چاہی گئی تھی۔ سنجے پانچ سالہ قید بامشقت بھگ
ممبئی ، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کو اڈوانی کے ٹکٹ مسئلہ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیو سینا نے آج سوال اٹھایا کہ کیوں پارٹی نے اُن کی لوک سبھا نشست طئے کرنے کیلئے اس قدر وقت لیا اور کہا کہ اگرچہ نریندر مودی کا دور شروع ہوا ہے، لیکن اس کا مطلب نہیں کہ اڈوانی کا دور ختم ہوچکا ہے۔ ’’اڈوانی کا نام بی جے پی لوک سبھا امیدواروں کی پہل
تین دن میں 5 ہزار سے زائد لوگوں نے مشاہدہ کیا ، تاریخی نمائش کے انعقاد پر اہل علیگڑھ کا سیاست سے اظہار تشکر
نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے نریندر مودی کے خلاف موت کے ’’سوداگر‘‘ کے ریمارک کا پھر ایک مرتبہ استعمال کیا۔ نیز گودھرا واقعہ اور اس کے بعد سارے گجرات میں پھوٹ پڑنے والے فرقہ وارانہ فسادات کیلئے مودی کو مورد الزام ٹھہرایا۔ کانگریس نے کہاکہ بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار (نریندر مودی) کیلئے ’’موت کا سوداگر‘‘ کا ح
واشنگٹن 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پنٹگان نے کہاکہ ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کے لئے 2.5 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں۔ امریکہ کے اعلیٰ ٹیکنالوجی سے آراستہ تلاشی طیاروں نے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر تلاش میں حصہ لیا۔ پنٹگان نے کہاکہ اِس کے پاس 4 ملین بجٹ تھا۔ اِس میں سے 2.5 ملین خرچ کئے گئے ہیں۔
نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد مرکزی وزیر صنعت و تجارت آنند شرما نے کہاکہ حکومت کے خلاف ’’جھوٹے‘‘ الزامات کی تشہیر کا حکومت کی جانب سے منہ توڑ جواب نہ دینا اجتماعی ناکامی ہے۔ وہ پی ٹی آئی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ میں ایک وزیر ہوں۔ میں بھی اِس اجتماعی ذمہ داری کا حصہ دار ہوں۔یہ ہم میں سے ہر ایک