سیاستدانوں کو اُردو صرف انتخابات کے وقت یاد آتی ہے
نئی دہلی ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اردو کی شیرینی اس کی کشش اور اس کی ترقی و ترویج کا خیال عین انتخابات کے وقت ہی سیاست دانوں کے ذہنوں میں اجاگر ہوتا ہے۔ ایک نامور شاعر نے لیڈروں پر ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ صرف انتخابات کے دوران ہی اردو کو یاد کیا جاتا ہے، ماباقی برسوں میں یہ زبان اُن کیلئے غیرمانوس بن جاتی ہے۔