مودی کو ’جادوگر‘ اور تمام مشکلات کا حل بناکر پیش کیا جارہا ہے

کولار (کرناٹک) 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج الزام عائد کیاکہ اُنھیں نقاب کے پیچھے چھپے ہوئے ’’حقیقی چہرے‘‘ کو پیش کیا جارہا ہے اور اُنھیں ’’جادوگر‘‘ ظاہر کیا جارہا ہے جو ملک کی تمام بُرائیوں کو دور کرسکتا ہو۔ مودی کا نام لئے بغی

نریندر مودی ،مسلم دشمن نہیں

چندی گڑھ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر ایڈوکیٹ رام جیٹھ ملانی نے آج نریندر مودی کی زبردست ستائش کرتے ہوئے اُنھیں اقلیتوں کا محافظ و مسیحا قرار دیا۔ انھیں مسلم دشمن قرار دینے کے لئے گہری سازش چلی گئی ہے۔ وزیراعظم کی حیثیت سے اِن کی زبردست اور کھلے عام تائید کرتے ہوئے 90 سالہ جیٹھ ملانی نے کہاکہ چیف منسٹر گجرات اِس ملک کے لئے ایک اوتار

کجریوال پر انتخابی مہم کے دوران دوبارہ حملہ

نئی دہلی۔/8اپریل، ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی قائد اروند کجریوال کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ’ ’ سیاسی طور پر بے عزت ‘‘ کرنے کا اُن کے مخالفین نے عزم کرلیا ہے۔ آج ایک روڈ شو کے دوران ایک نامعلو م شخص نے انہیں طمانچہ رسید کردیا جو اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ پارٹی امیدوار راکھی برلا کی انتخابی مہم میں شرکت کے لئے کجریوال شمال مغ

امر سنگھ کی حمایت میں سری دیوی کی انتخابی مہم

آگرہ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے اپنے شوہر پروڈیوسر بونی کپور کے ہمراہ آگرہ کے دیہی علاقوں میں راشٹریہ لوک دل امیدوار فتح پور سیکری حلقہ پارلیمنٹ کے حق میں انتخابی مہم چلائی۔ اِس روڈ شو میں سری دیوی کو دیکھ کر عوام کا اژدہام امڈ پڑا۔ امر سنگھ کے ہمراہ وہ دن بھر مہم چلاتی رہیں۔

مشرقی یوکرین پر کیری ، لاوروف مذاکرات کیلئے متفق

واشنگٹن ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور روس نے مشرقی یوکرین کے بحران کو براہِ راست مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ جان کیری اور اُن کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں براہِ راست مذاکرات پر اتفاقِ رائے ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ مذاکرات اگلے دَس روز کے اندر اندر ہوں گے اور ان میں یورپی

مرکز میں عدم استحکام اور سب سے بڑی پارٹی سے سودے بازی بنیادی مقصد

چندی گڑھ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی کے خارج شدہ قائد اشونی اپادھیائے نے آج الزام عائد کیا کہ پارٹی کا واحد مقصد مرکز میں ایک غیر مستحکم حکومت کا قیام ہے تا کہ وہ سب سے بڑی واحد سیاسی پارٹی سے سودے بازی کرسکے ۔ عام آدمی پارٹی کی قومی کونسل کے سابق رکن اپادھیائے نے کہا کہ پارٹی لوک سبھا کی نشستوں پر مقابلہ کررہی ہے تا کہ مرکز

بھگوا پارٹی کا فرقہ پرست ایجنڈہ رنگین پیاکنگ میں پیش

ترواننتاپورم 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی کے منشور کو اس کے ’’فرقہ پرست ایجنڈے‘‘ کا انکشاف قرار دیتے ہوئے کانگریس قائد اور وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے خصوصی موقف کے بارے میں بھگوا پارٹی کا موقف سنگین فکر مندی کا معاملہ ہے ۔بی جے پی کا انتخابی منشور رنگین کاغذ میں لپٹے ہوئے فرقہ پرست ایجنڈہ کے سوائے او

امیت شاہ کے خلاف الیکشن کمیشن کی نوٹس

نئی دہلی، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے فساد زدہ علاقہ میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی میں وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کے ’’انتقام‘‘ سے متعلق متنازعہ ریمارکس کا نوٹ لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے بادی النظر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ایک نوٹس جاری کی ہے۔ امیت شاہ کے خلاف جاری اس نوٹس میں

سری لنکا ورلڈ ٹی 20 چمپئین

میر پور ۔ڈھاکہ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کو 6 وکٹ سے شکست دے کر سری لنکا ورلڈ ٹی 20 چمپئین بن گئی ہے ۔ ہندوستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 131 رن کا ہدف دیا تھا ۔ جسے سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورس میں 134 رن بناکر ورلڈ ٹی 20 فائنل جیت لیا ۔ قبل ازیں میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کا ٹاس سری لنکا نے ج

نریندر مودی کے ساتھی امیت شاہ کے خلاف کیس درج

بجنور ؍نئی دہلی /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔ مسلمانوں سے انتقام لینے ان کی اشتعال انگیز تقریر پر حکام نے آج ان پر مقدمہ دائر کردیا ۔ الیکشن کمیشن نے بھی ان کی اشتعال انگیز تقریر کا جائزہ لیا ہے ۔ ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف بی جے پی نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع بجنور نظم و نسق

شام کے باغیوں کو مزید امداد کا امریکی اعلان

واشنگٹن۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی حکومت نے شامی باغیوں کو چھوٹے اسلحہ کی ترسیل اور تربیت کے معاملات میں توسیع کیلیے ایک منصوبے کو آخری شکل دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ منصوبہ پہلے سے ہی اصولی طور پر منظور شدہ ہے تاہم اس میں وسعت لانے کی ضرورت جنیوا ٹو کے بعد زور پکڑنے والی شامی حکومت کی جنگی کارروائیاں جاری ہیں۔ العربیہ ٹی

افغانستان کے تاریخی انتخابات پر اوباما کی مبارکباد

واشنگٹن/ بیجنگ۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے آج افغانستان کے عوام کو تاریخی انتخابات پر مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی کہ اس سے جمہوریہ افغانستان میں اقتدارکی پہلی بار پُرامن منتقلی پیش آئے گی ۔انہوں نیاپنے بیان میں کہا کہ امریکی عوام کی جانب سے وہ لاکھوں افغان شہریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امیدظاہر کر

اسرائیل کا فلسطینی قیدی رہا کرنے سے انکار

یروشلم۔6اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی رہنماؤں کے اقوام متحدہ میں اپنے اثر ورسوخ میں اضافہ پر برہم اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کے چوتھے گروپ کو رہا کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزیر انصاف زپی لِونی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنے اقدامات سے قیدیوں کی رہائی کی شرائط سے انحراف کیاہے۔ اسرائیلی

مظفر نگر فسادات میں توہین کا ’جاٹ‘ اور ’گجر‘ انتقام لیں

بجنور۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے وزارت ِعظمیٰ امیدوار نریندر مودی کے انتہائی قریبی و بااعتماد رفیق امیت شاہ نے مغربی اترپردیش کے فساد زدہ علاقوں میں جہاں پیر کو رائے دہی مقرر ہے، فرقہ وارانہ جذبات بھڑکاتے ہوئے کہا کہ’’ یہ انتخابات دراصل گزشتہ سال مظفر نگر میں ہوئے فسادات کے دوران ہونے والی توہین و بے عزتی کا انتقام لینے ک

مودی عجلت پسند دولھا شرد پوار کا ریمارک

ناگپور ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام) : مرکزی وزیر زراعت شردپوار نے آج نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار ’ عجلت پسند دولہا ‘ ہیں جو عوامی خط اعتماد ملنے سے پہلے ہی خود کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔ شردپوار نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے ساتھ چکھلی میں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک ایسے دول