ملک میں کوئی مودی لہر نہیں : وزیراعظم
گوہاٹی 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج ملک میں مودی لہر ہونے کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہاکہ یہ صرف ذرائع ابلاغ کی تخلیق ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُن کے خیال میں ملک میں مودی لہر نہیں چل رہی ہے۔ وہ ڈسپور سرکاری ہائی اسکول کے پولنگ بوتھ میں اپنی شریک حیات گرشرن کور کے ساتھ حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے