اذان پر راہول نے تقریر روک دی
الہ آباد ۔ 5 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک مسجد سے اذان کی آواز نے آج راہول گاندھی کو اپنی تقریر پانچ منٹ تک کیلئے روک دینے کی تحریک دی ، جبکہ پارٹی رفقاء اس اندیشہ کے ساتھ مضطرب دکھائی دیئے کہ نائب صدر کانگریس یہاں انتخابی مہم کے آخری روز کہیں وقت کی کمی سے دوچار نہ ہوجائیں ۔ راہول یہاں اینگلو بنگالی کالج گراؤنڈ میں تقریباً 4:30 بجے پہونچے