وزیر اعظم منموہن سنگھ ایک ’’سیانے آدمی‘‘بی جے پی قائد کی جانب سے ستائش

نئی دہلی 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مختلف مواقع پر مختلف مسائل پر ممکن ہے کہ دونوں قائدین ایک دوسرے کے خلاف صف آرا رہے ہوں لیکن بی جے پی کے سینئر قائد ارون جیٹلی نے آج وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک یکجہت شخصیت ہیںاور ہمیشہ خبروں میں رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو ’’سیانا آدمی‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اُن میں م

مودی بی جے پی کی زبردست تائیدی لہر پر سوار

وارانسی 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام )وارانسی سے کانپور منتقل ہونے پر ناراضگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بی جے پی قائد مرلی منوہر جوشی نے آج کہا کہ بی جے پی کی تائید میں ’’زبردست لہر‘‘ چل رہی ہے اور نریندر مودی اس موج پر سوار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کی زبردست لہر چل رہی ہے اور بی جے پی کی تائید میں بھی ہے۔ مودی اس لہر پر سوار ہیں و

رائے دہی کا آج آخری مرحلہ ‘ وارانسی پر توجہ مرکوز

نئی دہلی۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات کا 9واں اور آخری مرحلہ کل منعقد ہورہا ہے جہاں تین ریاستوں کے 41حلقوں میں رائے دہی ہوگی ۔ ان میں باوقار وارانسی کی نشست بھی شامل ہے۔ اب تک رائے دہی کے 8مراحل پورے ہوچکے ہیں اور 506ملین سے زائد رائے دہندگان نے حق رائے دہی سے استفادہ کیا ہے اور یہ تعداد امریکہ ‘ جرمنی ‘ کینیڈا اور برطانیہ ک

ملعون تسلیمہ نسرین کو کینسر!

ڈھاکہ۔ 11مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی جلاوطن و ملعون مصنفہ تسلیمہ نسرین کے چھاتی میں رسولی کی تشخیص کی گئی ہے ۔ نیویارک کے ہاسپٹل میں سردی اور زکام کے علاج کے دوران یہ انکشاف ہوا ۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ رسولی کافی بڑی ہے اور بائیوپسی کا مشورہ دیا تاکہ کینسر کا پتہ چل سکے ۔یہ رپورٹ کل ملنے کی توقع ہے ۔ 51سالہ تسلیمہ نسرین کافی فکرمن

اسلام آباد میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسلام آباد کے ڈی چوک میں پاکستان تحریک اِنصاف کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پاکستان میں 11 مئی 2013ء کے تاریخی انتخابات کے ایک سال بعد آج ملک بھر میں مختلف شہروں میں متعدد سیاسی جماعتوں نے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔ ان مظاہروں میں سب سے آگے پاکستان تحریک اِنصاف

صدر ایران کا نیوکلیئر مذاکرات میں شفافیت کا پیشکش

تہران؍ویانا۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ صدر ایران حسن روحانی نے کہا کہ ان کے ملک کو 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر مذاکرات میں شفافیت کے علاوہ کوئی اور پیشکش نہیں کرنی ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی نے حسن روحانی کی تقریر آج راست نشر کی۔ صدر ایران نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ نیوکلیئر ہتھیار نہیں چاہتا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں سوائے شفافیت کے بات چ

راہول کا وارانسی میں متاثر کن روڈ شو ، مودی کی امیٹھی مہم کا انتقام

وارانسی ؍ چنداؤلی۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے حلقہ لوک سبھا وارانسی میں انتخابی مہم کے آخری دن آج کئی مقامات پر متاثر کن روڈ شوز میں حصہ لیتے ہوئے اس حلقہ سے مقابلہ کرنے والے بی جے پی امیدوار نریندر مودی کو ان ہی کے انداز میں زبردست جواب دیتے ہوئے بدلہ لے لیا ۔ واضح رہے کہ مودی 9 مرحلوں پر مشتمل زائد

مودی کی آر ایس ایس سربراہ سے ملاقات، کانگریس کو ہزیمت ہونے کا دعویٰ

نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی نے اپنی طویل انتخابی مہم اختتام پذیر ہونے کے فوری بعد آج رات آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت کے ساتھ یہاں میٹنگ منعقد کرتے ہوئے مہم کا جائزہ لیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غوروخوض کیا۔ مودی جو اتر پردیش میں مہم چلا رہے تھے، نو مرحلے کے چناؤ کی مہم ختم ہونے کے بعد

بوکوحرام گمراہ تنظیم سے اسلامی تشخص داغدار

ریاض۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مفتیِ اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے نائیجیریا کے جنگجو گروپ بوکو حرام کی دو سو سے زیادہ طالبات کو یرغمال بنانے پر مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ گروہ اسلام کے تشخص کو داغدار کررہا ہے۔شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے عربی روزنامے الحیات کے ساتھ ایک انَٹرویو میں نائیجیریا میں خالص اسلامی ریاست کے قیام کی د

مابعد چناؤ مایاوتی، ممتا کا بی جے پی کی تائید سے انکار

لکھنؤ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی سربراہ مایاوتی اور ترنمول کانگریس نے مابعد انتخابات بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کی تائید کی ان تمام امیدوں پر عملاً پانی پھیر دیا، جن کا تذکرہ بی جے پی میں وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا تھا۔ بی ایس پی سربراہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ب

نفرت بھرے دل ہندوستان پر حکمرانی نہیں کرسکتے: سونیا

مہراج گنج (یو پی) / باگھا (بہار) /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی پر ان کے بار بار ایسے دعووں کے لئے لفظی حملہ کرتے ہوئے کہ وہ ان کے برخلاف غربت میں زندگی بسر کرنا جانتے ہیں، صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی اپنے بچپن میں مصائب جھیلے ہیں، لیکن ایسا شخص جس کا دل نفرت سے بھرا ہو وہ اس ملک پر حکمرانی نہیں کر

ہندوستان کے کسی بھی آئندہ وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے کے لئے امریکہ تیار

نیویارک /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا کہ وہ ہندوستان کے کسی بھی آئندہ وزیر اعظم کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کا متمنی ہے۔ ان تبصروں کی تشریح یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اگر مودی وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ بھی کام کرنے کے لئے تیار ہو سکتا ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے ایک سوال پر جواب دیا کہ ’’مختلف موضو

مفتی تقی عثمانی اور پروفیسر روڈنی ولسن کو اسلامی بینک کا ایوارڈ

اسلامی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی کی اسلامی بنکنگ کے فروغ کیلیے خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں اسلامی بنکنگ اور فنانس کے 2014 کے انعام کیلیے مستحق قرار دیا ہے۔ یہ انعام اسلامی بنکنگ کے فروغ کیلیے ان کی گراں قدر تعلیمی اور پیشہ ورانہ خدمات کی بنیاد پر انہیں اگلے ماہ پیش کیا جائے گا۔مفتی تقی عثمانی کے سات