سشیل کمار شنڈے، کپل سبل، سلمان خورشید، میرا کمار، اروند کجریوال، ارون جیٹلی کو شکست
نئی دہلی 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جہاں نہ صرف کانگریس کا صفایا ہوا ہے، بلکہ علاقائی پارٹیاں جیسے سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، جنتادل (یو) اور آر جے ڈی کا بھی صفایا ہوا ہے۔ بی جے پی نے مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی، اس کے ساتھ اہم ترین ریاست مہاراشٹرا، کرناٹک اور آسام میں بھی جے پی کو زبردست کامیابی ملی ہے