سعودی عرب میں مرد ڈاکٹروں کو خاتون مریضوں کے معائنہ کی اجازت

ریاض ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت صحت نے سرکاری اسپتالوں اور مراکز صحت میں مریضہ خواتین کے طبی معائنے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت مرد ڈاکٹر حضرات کسی خاتون نرس کی موجودگی ہی میں خواتین کا معائنہ کرسکیں گے۔ وزارت صحت نے اس ضمن میں مریضہ خواتین اور ان کے لواحقین کی جانب سے موصول ہونے والی بہت سی شکایات کے بع

مودی نے پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر پیشانی ٹیک دی

نئی دہلی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نامزد وزیراعظم نریندر مودی جیسے ہی پارلیمنٹ میں آج پہلی مرتبہ داخل ہوئے، وہ عقیدت و احترام کے ساتھ جھک گئے اور سیڑھیوں پر پیشانی ٹیکتے ہوئے ’جمہوریت کی مندر‘ کیلئے اپنی زبردست عقیدت و احترام کا مظاہرہ کیا۔ پارلیمنٹ بلڈنگ کے باب الداخلہ پر آمد کے فوری بعد وہاں موجود بی جے پی قائدین نے گلدستوں کے سات

کجریوال کی نجیب جنگ سے ملاقات، تشکیل حکومت کی کوشش

نئی دہلی 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال نے آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی۔ جبکہ اُن کی پارٹی کے ارکان اسمبلی کا ایک گوشہ حکومت کے دوبارہ قیام کے امکانات تلاش کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ نجیب جنگ کے ساتھ نصف گھنٹے کی ملاقات کے دوران کجریوال کے ساتھ اُن کی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سیسوڈیہ بھی موجود تھ

مسلم ووٹوں کا ارتکاز مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی کامیابی کا سبب

کولکتہ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے دو نشستیں حاصل کرتے ہوئے مغربی بنگال میں داخلہ تو لے لیا ہے لیکن ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے مغربی بنگال میں مودی لہر کا راستہ روک دیا۔ انہیں مسلم ووٹوں میں 28 فیصد ووٹ کا حصہ حاصل کرنے سے فائدہ پہنچا اور ترنمول کانگریس نے ریاست میں شاندار انتخابی کامیابی حاصل کی ۔ 42 نشستوں میں سے 34 ن

عراق میں انتخابات، نوری المالکی کو سبقت

بغداد ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں گذشتہ ماہ منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جن کے مطابق وزیراعظم نوری المالکی کی قیادت میں سیاسی بلاک نے برتری حاصل کر لی ہے لیکن وہ حکومت بنانے کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔عراق کے آزاد اعلیٰ الیکٹورل کمیشن کی جانب سے سوموار کو اعلان کردہ

مودی کی کامیابی میں مسلمانوں کا بھی حصہ ،اعظم خاں کا ادعا

رامپور 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مسلمانوں نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کی کامیابی میںاپنا حصہ بھی ادا کیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی قائد اعظم خاں نے جو قبل ازیں بی جے پی قائد پر شدید مذمت میں ملوث رہ چکے ہیں،کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم طبقہ ’’سیکولر‘‘ہے۔ یو پی کے وزیر نے تاہم کہا کہ مسلمانوں کو بی جے پی کی جانب سے ’’جھوٹ

والدہ کی موت پر تیج پال کی عبوری ضمانت منظور

نئی دہلی 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے آج سینئر صحافی ترون تیج پال کی تین ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی وہ اپنی ساتھی کی مبینہ عصمت ریزی کے الزام میں گذشتہ پانچ ماہ سے قید ہیں۔ عبوری ضمانت ان کی والدہ کی چتا نذر آتش کرنے اور مابعد آخری رسومات میں شرکت کیلئے منظور کی گئی ہے ۔ جسٹس بی ایس چوہان اور اے کے سکری پر مشتمل بنچ نے تی

مرکز میں حکومت سازی کا عمل تیز‘ مودی کی مشاورت

نئی دہلی۔18مئی( سیاست ڈاٹ کام ) مرکز میں حکومت سازی کا عمل تیز ہوگیا ہے ۔ نامزد وزیراعظم نریندر مودی نے آج بی جے پی کے سرکردہ قائدین بشمول ایل کے اڈوانی سے تشکیل حکومت کے بارے میںتبادلہ خیال کیا ۔ نریندرمودی نے اڈوانی کے گھر پہنچ کر تقریباً 40منٹ اُن سے بات کی ‘ اُس وقت مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ بھی موجود تھے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری ان

بہار میں سیاسی بحران جاری ،نئے لیڈر کا انتخاب نہ ہوسکا

پٹنہ 18 مئی ( سیاست ڈاٹ کام )نتیش کمار کے بحیثیت چیف منسٹر بہار استعفی کے بعد سیاسی حالات تیزی سے تبدیل ہوتے جارہے ہیں اور آج بی جے پی کے وفد نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے جنتادل (یو) کی جانب سے دوبارہ تشکیل حکومت کے دعوے کی صورت میں ارکان اسمبلی پریڈ کرانے کا مطالبہ کیا۔ گورنر ڈی وائی پاٹل سے ملاقات کے بعد سابق ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار م

شام کے شہر دارا میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقہ پر مزائل اور راکٹ حملے

بیروت۔ 18؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)شام کے ایئرڈیفنس سربراہ لفٹننٹ جنرل حسین اسحاق کی جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ۔دارالحکومت دمشق کے قریب جھڑپوں میں اس ہلاکت سے بشارالاسد حکومت کو دھکہ پہنچا ہے کیونکہ تین سال سے جاری خانہ جنگی میں کسی اعلیٰ فوجی عہدیدار کی یہ پہلی ہلاکت ہے ۔دوسری طرف باغیوں کو اس ہلاکت سے نیا حوصلہ ملا ہے جو بشارالاسد حکومت کے

نہتے مسلمان پولیس ظلم کا نشانہ

نہتے مسلمان پولیس ظلم کا نشانہ : کشن باغ عرش محل میں 14 مئی کو فرقہ وارانہ تشدد کے دوران بی ایس ایف کا جوان انتہائی قریبی فاصلے سے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ۔ سرخ دائرہ میں مہلوک شجاع الدین خطیب عرف توفیق کی نعش دیکھی جاسکتی ہے ۔(سیاست فائیل فوٹو

میری میعاد کھلی کتاب، منموہن سنگھ کا وداعی خطاب

نئی دہلی، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کی حیثیت سے قوم سے وداع لیتے ہوئے منموہن سنگھ نے آج کہا کہ انھوں نے اس ملک کی خدمت میں اپنی بہترین سعی کی اور اُن کی 10 سالہ میعاد ’’کھلی کتاب‘‘ ہے۔ قوم سے ٹیلی ویژن کے ذریعہ راست خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں عوام کے دیئے گئے فیصلے کا تمام کو احترام کرنا چاہئے اور آنے والی

سعودی عرب میں مرس وائرس سے 163 اموات

ریاض۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرس نامی جان لیوا مرض کے سب سے اہم شکار ملک سعودی عرب میں مرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 163 ہو گئی ہے۔ یہ بات سعودی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتائی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق 2012 میں سعودی عرب میں اس مرض کے پھوٹنے سے اب تک مجموعی طور پر 520 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک مرس سے ہونے

توہین اسلام پر ہالینڈ کی کمپنیوں کیخلاف سعودی کی پابندی

ریاض۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے ولندیزی کمپنیوں کو آئندہ اپنے ہاں کے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں شریک کرنے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ولندیز کی انتہا پسند جماعت کی اسلام اور سعودی عرب کے بارے میں جاری منفی مہم کو روکے نہ جانے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ سعودی حکام کی طرف سے اعلی ترین سطح پر کیے گئے اس فیصلے سے سعودی عرب

گوانتا نامو قیدیوں کو زبردستی خوراک نہ دینے کا حکم

واشنگٹن ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی عدالت نے گوانتا نامو بے کے قید خانے میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کر زبردستی خوراک دینے سے عارضی طور پر فوج کو روک دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی جج نے اس طرح کا حکم دیا ہے۔ پچھلے سال ایسی ہی ایک بھوک ہڑتال کے دوران 166 میں سے 46 قیدیوں کو زبردستی خوراک دی گئی تھی جبکہ متعدد پر مقدمہ چلایا گی