یونس خان کی ڈبل سنچری کے بعد آسٹریلیا کے مسائل کا آغاز
ابوظہبی ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انتہائی غیرمعمولی اور شاندار فام میں چل رہے یونس خان نے اپنے کیریئر کی پانچویں ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف یہاں دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں ٹیم کے اسکور کو 570/6 تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کیا جبکہ مصباح الحق نے 101 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مذکورہ اسکور پر پہلی اننگز ختم کرنے کا فیصلہ