آئندہ پارلیمنٹ اجلاس میں حکومت کو نئے پریشرگروپ کا سامنا ممکن

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے پہلے ’’تیسری طاقت‘‘ کے ابھرنے کے روشن امکانات کے پس منظر میں حکومت کو بی جے پی کے بغیر اپوزیشن کے ایک نئے پریشر گروپ کا پارلیمنٹ کے توسیعی سرمائی اجلاس میں جس کا آغاز 5 فروری کو ہوگا، سامنا ہوسکتا ہے۔ بائیں بازو اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے ایک غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی وفا

دہلی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کا بی جے پی پر الزام

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی مدن لال نے ایک پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائدین نریندر مودی اور ارون جیٹلی ، اروند کجریوال حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کر رہے ہیں۔ برسر اقتدار پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کی کوششوں کے پس پردہ بی جے پی کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 ، 12 دن قبل دو افراد نے ان سے مل

انتہائی غربت کے مسئلہ پر کانگریس۔بی جے پی تکرار

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گجرات سبسیڈی سے استفادہ کنندگان کیلئے روزانہ 10 روپئے آمدنی کی حد مقرر کر رہی ہے۔ اس پر بی جے پی نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستیں صرف مرکز کی مقررہ حد پر عمل آوری کر رہی ہیں۔ خط غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد وہی ہیں جو روزا

راہول کی قیامگاہ پر سکھوں کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 3 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) بیسیوں سکھ احتجاجی جن کی قیادت شرومنی اکالی دل اور دہلی سکھ گردوارہ انتظامی کمیٹی کر رہے تھے، آج راہول گاندھی کی قیامگاہ پر احتجاجی مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے ان کانگریس ارکان کے ناموں کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا جو مبینہ طور پر 1984 ء کے سکھ دشمن فسادات میں ملوث تھے۔ برطانیہ کی ڈی ایس جی

کانگریس ‘ تلنگانہ کی تشکیل کے فیصلے پر اٹل

بیلگام 2 فبروری ( سیاست ڈآٹ کام ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کے فیصلے پر اٹل ہے پارٹی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش کرن کمار ریڈی اس مسئلہ پر جو چاہیں موقف اختیار کرنے کیلئے آزاد ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی علیحدہ ریاست کے فیصلے پر اٹل ہ

تلنگانہ بل پر تائید حاصل کرنے کی کوشش

نئی دہلی 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ تلنگانہ بل کو 5 فبروری سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ سشن میں پیش کئے جانے کی امید ہے ٹی آر ایس کیس ربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی تاکہ ان سے بل کی منظوری کیلئے تائید حاصل کی جاسکے ۔ مسٹر چندر شیکھر راؤ نے جنتادل یو کے سربراہ شرد یادو ‘ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پر

شرد پوار بھی مودی کو کلین چٹ سے متفق ‘ مزید بحث پر اعتراض

کولہاپو 2فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شردپوار نے آج کہا کہ گجرات فسادات میں چیف منسٹر نریندر مودی کے رول پر عدالتوں کی رولنگ موجود ہے ‘ اب اس پر بحث کی ضرورت نہیں ۔ ان کی پارٹی کے لیڈر پرافل پٹیل نے بھی اسی طرح کے ریمارکس کئے تھے ۔ اس سے ظاہر ہورہا تھا کہ این سی پی اب بی جے پی وزارت عظمی کے امیدوار کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے‘ تاہم پارٹی نے زور

عام آدمی پارٹی کیلئے مشکلات : بانی رکن مدھو بہادری مستعفی

نئی دہلی 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کی بانی رکن و سابق سفارتکار مدھو بہادری نے آج پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی اور الزام عائد کیا کہ پارٹی میں خواتین کو انسان نہیںسمجھا جاتا ۔ مدھو بہادری سے کل ایک میٹنگ میںبدسلوکی کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب پارٹی کے ساتھ نہیں ہے اور انہوںنے خود کو پارٹی سے دور کرلیا ہے ۔ مدھو بہا

پتھری بل انکاؤنٹر مقدمہ بند کرنے پر اعتراض

جموں 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی اور پتھری بل انکاؤنٹر کے مقدمہ کو بند کردینے فوج کے متنازعہ فیصلہ کا مسئلہ اٹھایا ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ بے قصور افراد کی ہلاکت کے ذمہ دار افراد کو سزائیں ملنی چاہئیں۔ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا کہ متاثرین کے افر

اوڈیشہ میں آئندہ ہفتے راہول گاندھی کا ریلیوں سے خطاب

بھوبنیشور 2 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی آئندہ ہفتے اوڈیشہ میں پارٹی کی ریلیوں سے خطاب کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اوڈیشہ میں بی جے پی لیڈر نریندر مودی 11 فبروری کو جلسہ سے خطاب کرنے والے ہیں۔ راہول چاہتے ہیں کہ مودی سے قبل وہ ریلیوں سے خطاب کریں ۔ ذرائع کے بموجب ام کان ہے کہ راہول گاندھی 9 اور 10 فبروری کو اوڈیشہ می

عام آدمی پارٹی ایک انتباہ ، ایک چیلنج: دویدی

نئی دہلی۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے عروج کو ’’ایک انتباہ اور ایک چیلنج‘‘ قرار دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر قائد جناردھن دویدی نے کہا کہ اس سے موجودہ نظام اور بڑی سیاسی پارٹیوں پر عوام کی برہمی کی عکاسی ہوتی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جناردھن دویدی نے ساتھ ہی ساتھ کہا کہ اس قسم کا ’’نراج‘‘ کوئی ’’مثالی نظام‘‘ تخل

لوک پال سربراہ اور ارکان کا ختم ماہ تک تقرر

نئی دہلی۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام)مخالف بدعنوانی ادارہ لوک پال کے صدرنشین اور ارکان کا تقرر جاریہ ماہ کے اختتام تک کردیا جائے گا کیونکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان عہدوں کے لئے نامزدگی طلب کرنے کے اشتہار سے دستبرداری اختیار نہیں کی جائے گی حالانکہ بی جے پی نے اس کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی وزارت پرسونل نے گزشتہ ماہ اخبارات میں اشتہار شائع

ہریش راوت کی اُتراکھنڈ کے نئے چیف منسٹرکی حیثیت سے حلف برداری

دہرہ دون۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ہریش راوت نے آج اتراکھنڈ کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا حلف لیا۔ وہ وجئے بہوگنا کے جانشین ہوں گے جنہیں کانگریس ہائی کمان نے اپریل ۔ مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے قبل پارٹی کو مستحکمکرنے سبکدوش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ گورنر عزیز قریشی نے 65 سالہ ہریش راوت کو 11 رکنی کابینہ

بی جے پی دن کے خواب دیکھ رہی ہے : نتیش کمار کا ادعا

گوپال گنج ( بہار ) ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں اس پارٹی کے حق میں کسی طرح کی کوئی لہر نہیں ہے اور یہ پارٹی خود اپنی دنیا میں دن کے خواب دیکھنے میں مصروف ہے ۔ نتیش کمار نے یہاں جنتادل یو کی سنکلپ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے کارکن اپنی

جماعت اسلامی ‘ عام آدمی پارٹی کی تائید کریگی

جالنہ ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی ہند نے آج کہا کہ وہ مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی تائید کریگی تاکہ ملک میں بہتر حکمرانی رائج کی جاسکے اور کرپشن کا خاتمہ ہوسکے ۔ جماعت اسلامی کے لیڈر اسلم غازی نے دہلی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں اروند کجریوال کی پارٹی کی شاندار کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ای

سیاسی تال میل کے فقدان سے تلنگانہ ‘ متنازعہ مسئلہ بن گیا : بی جے پی

نئی دہلی ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کی جلد تشکیل کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ تشکیل کے عمل میں سیاسی تال میل کے فقدان کی وجہ سے نئی ریاست ایک تنازعہ بن گئی ہے ۔ اپوزیشن نے اس امید کا اظہار کیا کہ تلنگانہ اور سیما آندھرا کے دونوں ہی علاقوں کے مفادات کا حکومت کی جانب سے خیال رکھا جائیگا ۔ پارٹی نے امید ظاہر کی کہ تلن

مودی نفرت کی سیاست کے علمبردار: عام آدمی پارٹی

نئی دہلی ۔ یکم فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج کہا ہے کہ اس نے بدعنوان سیاستدانوں کی فہرست میں بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے نام بھی شامل کرلئے ہیں۔ پارٹی نے ان تمام کے خلاف لوک سبھا انتخابات میں اپنے امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس کے خیال میں یہ قائدین ایسی جم

انتخابی عمل کو مکمل شفاف بنانا پارٹیوں کی ذمہ داری

نئی دہلی ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹیاں انتخابی عمل کو مکمل شفاف بنائیں، یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے انتخابی منشور کو غیرمعقول وعدوں سے پاک رکھیں۔ کمیشن نے ہدایت دی کہ تمام پارٹیوں کی ذمہ داری ہیکہ وہ انتخابی عمل کو مکدر نہ کریں۔ کمیشن کی جانب سے آج جاری مسودہ رہنمایانہ خطوط برائے انتخابی منش

سیاست کو مجرمانہ رنگ سے پاک بنانے کی کوشش

نئی دہلی ، یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لا کمیشن نے آج مختلف حاملین مفاد بشمول سیاسی جماعتوں سے سیاست کو مجرمانہ عناصر سے پاک کرنے اور جھوٹے حلف نامے داخل کرنے والوں کو نااہل قرار دینے کے مسائل پر رائے طلب کی ہے۔ آج ایک روز طویل مشاورتوں کی اساس پر کمیشن ان دونوں مسائل پر رپورٹ کو قطعیت دے گا جو اسے اس ماہ کے اواخر سپریم کورٹ میں پیش کرن