کپل سبل ، اظہرالدین اور اجیت جوگی کانگریس امیدوار

نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسکام میں ملوث سریش کلمڈی کو آج کانگریس نے ٹکٹ سے محروم کرتے ہوئے نوجوان لیڈر وشواجیت کڈم کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ پارٹی نے آج لوک سبھا انتخابات کیلئے 58 امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی جن میں کئی مرکزی وزراء اور سینئر قائدین کے نام شامل ہیں۔ سابق ہندوستانی ٹیم کپتان محمد اظہرالدین کو جو اترپردیش

بی جے پی کو 200 سے زائد نشستوں پر کامیابی، زی نیوز کا اوپنین پول

نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زی نیوز نے اوپنین پول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ این ڈی اے سب سے آگے رہے گا اور بی جے پی کو 200 سے زائد نشستیں حاصل ہوں گی جبکہ کانگریس دوسرے نمبر پر رہے گی۔ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی نے بھی راہول گاندھی کو پیچھے کردیا ہے اور وہ 46 فیصد عوام کی پسند ہے۔

کجریوال کی وارانسی ریالی ملتوی

لکھنو / وارانسی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال کی وارانسی ریالی دو دن کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے قانون ساز کونسل انتخابات کے پیش نظر 23 مارچ کو ریالی کی اجازت نہیں دی۔ عام آدمی پارٹی قومی کونسل رکن وائبھو مہیشوری نے بتایا کہ 23 مارچ کو کونسل انتخابات کی وجہ سے ریالی ملتوی کرتے ہوئے 25 مارچ کو

وی کے سنگھ غازی آباد سے امیدوار،بی جے پی میں ناراضگی

نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج سابق فوجی سربراہ وی کے سنگھ کو لوک سبھا حلقہ غازی آباد سے امیدوار نامزد کیا ہے ۔ پارٹی کے موجودہ صدر راج ناتھ سنگھ اس حلقہ کی نمائندگی کر رہے تھے۔ پارٹی نے آج یہ رسمی اعلان کیا اور امیدواروں کی فہرست جاری کی جس میں شیبھون لنگدو کا بھی نام شامل ہے، انہیں لوک سبھا حلقہ شیلانگ سے امیدوار ن

مودی لہر کہاں ہے؟ انتخابی مقابلہ کے خوف سے بی جے پی قائدین حواس باختہ

نئی دہلی18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات میں مودی کی لہر چلنے سے متعلق بی جے پی کے دعوؤں کا بھرم توڑنے کی ایک کوشش کے طور پر کانگریس نے آج کہاکہ اپوزیشن پارٹی (بی جے پی) کے قائدین جن میں خود وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی، صدر راج ناتھ سنگھ اور ارون جیٹلی جیسے قدآور امیدوار خوفزدہ ہوگئے ہیں اور محفوظ حلقوں کی تلاش میں ا

گاندھی نگر سے اڈوانی کی نامزدگی کی سفارش

احمدآباد 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات بی جے پی اپنے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کی ان کے قدیم حلقہ گاندھی نگر سے دوبارہ نامزدگی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نریندر مودی کی گاندھی نگر میں واقع رہائش گاہ پر آج منعقدہ بی جے پی کے ریاستی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کہا گیا کہ بی جے پی کی گجرات یونٹ یہ پرزور سفارش بھی کرے گی کہ و

سابق صدر جمہوریہ فخر الدین علی احمد کے فرزند بھی انتخابی میدان میں

کولکتہ۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر جمہوریہ مرحوم فخر الدین علی احمد کے فرزند پرویز احمد آسام کے بارپیٹا لوک سبھا حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے انتخابات لڑیں گے۔ یاد رہے کہ ترنمول کانگریس نے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی ہے جن میں پرویز احمد کا نام بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ سات امیدواروں کا تعلق آسام سے،

ملند دیورا کو شیوسینا، ایم این ایس اور عام آدمی پارٹی سے سخت مقابلہ

ممبئی۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر برائے آئی ٹی و کمیونیکیشنز ملند دیورا کو جنوبی ممبئی میں آئندہ ماہ منعقد شدنی انتخابات کے دوران تیسری بار شیوسینا، ایم این ایس اور عام آدمی پارٹی کے امیدواروں سے نبردآزما ہونا پڑے گا۔2009ء میں بھی انہیں سہ رُخی مقابلہ کا سامنا تھا جہاں اُن کے حریف ایم این ایس کے مالانند گاؤنکر اور شیوسینا کے

ملائم سنگھ ، مین پوری اور اعظم گڑھ سے مقابلہ کریں گے

لکھنو 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر ملائم سنگھ یادو اپنے موجودہ حلقہ مین پوری کے علاوہ حلقہ لوک سبھا اعظم گڑھ سے بھی مقابلہ کریں گے۔ فی الحال پارلیمنٹ وہ حلقہ مین پوری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایس پی کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے آج یہاں کہاکہ ’’پارٹی قائدین اور ورکروں کے بے حد اصرار پر ایس پی کے سربراہ دو ح

کجریوال کو مودی کیخلاف مشترکہ امیدوار بنانے سے کانگریس کا انکار

بنگلور 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حلقہ لوک سبھا ورانسی سے بی جے پی میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے خلاف مشترکہ امیدوار کی باتوں کو کانگریس نے آج مسترد کردیا اور کہاکہ وہ اپنی پسند کے مقابلہ خود اپنا فیصلہ کرے گی۔ کانگریس کے ایک ترجمان ابھیشک سنگھوی نے پریس کانفرنس کے دوران ایک اخباری نمائندہ کے سوال پر جواب دیا کہ ’’میں آپ

جگدمبیکا پال کو لوک سبھا ٹکٹ کیخلاف بی جے پی ورکرس کا احتجاج

لکھنو 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس رکن لوک سبھا جگدمبیکا پال کی بی جے پی سے قربت اور لوک سبھا انتخابات کیلئے اُنھیں اس پارٹی سے ٹکٹ دیئے جانے کی توقع سے متعلق اطلاعات کے درمیان بی جے پی کارکنوں نے حلقہ ڈومریا گنج سے ان کی امکانی نامزدگی کے خلاف احتجاج کیا۔ جگدمبیکا کے حلقہ لوک سبھا ڈومریا گنج سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کارکنوں نے ح

لوک سبھا انتخابات کیلئے گوا میں امیدواروں کا عنقریب اعلان

پنجی۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) گوا کے کانگریس قائدین ریاست میں دو لوک سبھا نشستوں کیلئے امیدواروں کے اعلان کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ حالانکہ مرکزی الیکشن کمیٹی نے روی نائک اور فرانسسکو سارڈھنیا کے ناموں کو بالترتیب شمالی اور جنوبی گوا کے لئے قطعیت دی ہے لیکن پارٹی کے قائدین کو یہ توقع ہے کہ جب پارلیمانی بورڈ کی جانب سے قطعی اع

ممتا بنرجی کو مودی کیخلاف جارحانہ تنقید کرنی چاہیئے: امام

کولکتہ۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی پر زبردست تنقید کرتے ہوئے عالم دین مولانا برکت علی نے انہیں موقع پرست قرار دیا اور صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی سے خواہش کی کہ اگر وہ اپنی سیکولر امیج کو ثابت کرنا چاہتی ہیں تو انہیں مودی پر زیادہ سے زیادہ تنقیدیں کرنا چاہیئے تھا۔ مولانا برکت علی شہر کی

بی جے پی کی تقسیم کی پالیسی ملک کے سیکولر تانے بانے کو تباہ کرنے کی ذمہ دار

ہاپولی 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )راہول گاندھی نے آج بی جے پی کی ’’تقسیم کرنے کی ‘‘پالیسی کو ملک کے سیکولر تانے بانے کو تباہ کرنے اور نفرت انگیز جرائم کے واقعات کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے پر زور انداز میں کہا کہ کانگریس کا نظریہ بلا لحاظ ذات پات ،رنگ و نسل اور مذہب عوام کو متحد کرنا ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ عوام کو سیاسی اور مذہبی خطوط

گیس کے غبارے پھٹ پڑنے سے جیٹلی کے روڈ شو میںہلچل

امرتسر 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )گیس کے چند غبارے سینئر بی جے پی قائد ارون جیٹلی کے روڈ شو کے دوران پھٹ پڑے جس سے وقتی طور پر ہلچل مچ گئی۔ جیٹلی جب شرومنی اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کے دیگر قائدین کے ساتھ ایک کھلے ٹرک میں سوار تھے جبکہ غبارے پھٹ پڑنے کا واقعہ پیش آیا۔ وہ پہلی بار پارلیمانی انتخابات میں امرتسر کے انتخابی حلقہ سے مقابلہ کر

مودی کا وارانسی سے مقابلہ بی جے پی کے انتخابی لائحہ عمل کا حصہ

بنگلور ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کا وارانسی سے مقابلہ بی جے پی کے لائحہ عمل کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد ہندی مرکزیت والے علاقہ سے ووٹ حاصل کرنا ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری اننت کمار نے یہ بات بتائی ۔ نریندر مودی کے گجرات سے بھی مقابلہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ ہمیں انتظار کرنا ہوگا ۔ 19 مارچ تک ن

شیوسینا کے ترجمان ، این سی پی میں شامل

ممبئی ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا کے ترجمان راہول نارویکر نے این سی پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ وہ حال ہی میں مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے انتخابات میں اپنی نامزدگی سے دستبردار ہوگئے تھے اور اب حلقہ موال سے این سی پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کریں گے ۔ این سی پی کے سینئر لیڈر اور ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی موجودگی میں انھوں نے اس پارٹ