نریندر مودی پر خودکش حملہ کا خوف ،صدر جمہوریہ کو وی ایچ پی کا مکتوب

نئی دہلی / گاندھی نگر 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)وشواہندو پریشد صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ربط پیدا کر کے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کے حفاظتی انتظامات میں اضافہ کی گذارش کی ہے ۔ وی ایچ پی کے سرپرست اشوک سنگھل نے دعوی کیا کہ خودکش بم بردار مودی کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ اسی طرح جیسے ایل ٹی ٹی ای نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھ

گری راج سنگھ کو تین مئی تک راحت رسانی

دیوگڑھ (جھار کھنڈ) 29اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)ایک عدالت نے آج بہار کے سینئر بی جے پی قائد گری راج سنگھ کی گرفتاری پر 3 مئی تک حکم التواء جاری کردیا ۔ ان پر ایک انتخابی جلسہ کے دوران نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے دیوگڑھ کے سیشن جج پنکج سریواستو نے سابق وزیر کی درخواست پر جس میں گرفتاری حکم التواء جاری کرنے کی گذارش کی گئی تھی، یہ اقدام ک

بی جے پی کی مسائل پر مرکوز انتخابی مہم کی کامیابی کا یقین

امرتسر 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)میں رائے دہی سے ایک دن قبل بی جے پی کے سینئر قائد ارون جیٹلی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی پارٹی کی مسائل پر مرکوز انتخابی مہم ان کے حریف کانگریسی امیدوار کیپٹن امریندر سنگھ کی ’’مغرورانہ اور مخرب اخلاق ‘‘انتخابی مہم کے مقابلہ میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کانگریس کی انتخابی مہم کا سامنا ہے ج

عام آدمی پارٹی کارکنوں پر بی جے پی کارکنوں کا حملہ

وارناسی 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)وارناسی کے اسی گھاٹ پر چند مشتبہ بی جے پی کارکنوں نے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کردیا جس سے عام آدمی پارٹی کے تین کارکن زخمی ہوگئے جس کے بعد پندرہ نا معلوم افراد کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ۔ عام آدمی پارٹی کارکن انکت نے کہا کہ اسی گھاٹ کے علاقہ میں کل رات پینے کے پانی کی دکان پر بی

اعظم خاں پر امتناع کے خلاف بھوک ہڑتال کی دھمکی

سلطانپور 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاستی وزیر محمد اعظم خاں کے عام جلسوں پر ریاست میں عائد امتناع برخواست نہ کئے جانے کی صورت میں مرن برت کی دھمکی دی ہے ۔ اسولی حلقہ کے رکن اسمبلی ابرار احمد نے ایک یادداشت ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن کو روانہ کرتے ہوئے اعظم خاں پر عائ

امیتھی میں راہول کا دور بدترین :سسوڈیہ عام آدمی پارٹی

امیتھی 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی قائد منیش سسوڈیہ نے آج دعوی کیا کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کے امیتھی میں گذشتہ 10 سال کا دور حلقہ کے عوام کیلئے بد ترین دور تھا ۔ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیتھی کے عوام کو انتہائی بنیادی سہولتوں سے بھی گذشتہ 10 کے دوران محروم رکھا گیا

بی جے پی لیڈرکی تقریر ، الیکشن کمیشن کو سی ڈی مطلوب

کولکاتا؍ نئی دہلی ۔ 28 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) جاریہ انتخابی مہم کے دوران اپنی نوعیت کے ایسے پہلے اقدام میں جس میں نریندر مودی شامل ہیں ، الیکشن کمیشن نے آج مغربی بنگال میں کی گئی اُن کی تقریر کی سی ڈی اور اُس کا مواد طلب کیا ہے جس میں اُنھوں نے چیف منسٹر ممتا بنرجی کی ایک پینٹنگ کی قیمت فروخت پر سوالات اُٹھائے تھے۔ ریاستی الیکشن کمیشن

مودی قائدانہ صلاحیتوں کے حامل: سشما سوراج

مدھوبنی (بہار) ۔ 28 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈر سشما سوراج نے آج نریندر مودی کی قیادت کی اہلیت کی ستائش کی اور کہا کہ صرف بی جے پی ہی ایسی پارٹی ہے جو ملک کو مایوسی کے غار سے باہر نکال سکتی ہے جس میں عوام کو کانگریسی حکومت نے ڈھکیل دیا ہے۔ ضلع مدھوبنی کے بینی پٹی میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ

مودی کے وزیراعظم بنتے ہی مسلمانوں میں اندیشے ختم ہوجائیں گے: امیت شاہ

وارانسی۔ 27؍اپریل (سیاست ڈاٹ کام)۔ نریندر مودی کے تعلق سے مسلمانوں میں پائے جانے والے خدشات ایک مرتبہ ان کے وزیراعظم بنتے ہی دور ہوجائیں گے کیونکہ اس تاثر کو ختم کرنے کیلئے پالیسی اقدامات کئے جائیں گے ۔مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اس تنقید کو بھی مسترد کردیا کہ چیف منسٹر گجرات نے پارٹی کو پس پشت ڈال دیا ہ

لکھنو میں رام دیو کے پروگرامس پر امتناع

لکھنو۔27اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) یوگا گرو رام دیو کو راہول گاندھی کے خلاف متنازعہ ’’ہنی مون ‘‘ ریمارک کی بناء مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ آج حکام نے لکھنو میں اُن کے تمام پروگرامس پر امتناع عائد کردیا‘ جب کہ کانگریس نے اُن کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ رام دیو کے خلاف ایک دن قبل لکھنو اور سون بھدرا میں ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے ۔ ا

نریندر مودی ’’گجرات کا قصاب‘‘ :ترنمول کانگریس

کولکتہ /27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس نے نریندر مودی کے خلاف اپنی سلسلہ وار تنقیدوں اور الزامات کے ساتھ آج انہیں ’’گجرات کا قصاب‘‘ قرار دیا اور کہا کہ جو اپنی بیوی کا خیال نہیں رکھ سکتا وہ قوم کی کیا خدمت کرے گا ۔ ترنمول کانگریس نے آج شام اپنے بیان میں کہا کہ گجرات کا قصاب اپنے خود

عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی میں برابر کا مقابلہ

کابل ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : افغانستان کے صدارتی انتخابات میں دوسرے دور کی رائے شماری کے دوران بھی کوئی واضح نتائج سامنے نہیں آئے ۔ سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ اور ورلڈ بنک کے سابق ماہر معاشیات اشرف غنی کے درمیان برابر کا مقابلہ جاری ہے ۔۔

بی ایس پی مسلمانوں کے لئے کوٹہ کی حامی

گونڈہ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے لئے کانگریس کی جانب سے ریزرویشن کے وعدہ کے بعد بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی آج کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ ان کی پارٹی اونچے طبقات کے غریبوں کے لئے بھی کوٹہ کا فائدہ بہم پہنچانے کی خواہاں ہے۔ مایاوتی نے انتخابی ریلی سے خطاب میں کہا کہ ہماری پارٹ

مجھے اقتدار سے روکنا کانگریس کا واحد مقصد : مودی

پٹھان کوٹ 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر نریندر مودی نے آج الزام عائد کیا کہ کانگریس نے کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے انہیں اقتدار سے روکنے کے ایک نکاتی پروگرام پر عمل شروع کردیا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بی جے پی کیلئے عوام کی تائید کا جو طوفان اٹھا ہے اس کی وجہ سے ان کوششوں میں ناکامی ہوجائیگی ۔ انہوں نے یہاں

انتخابات ‘ دو نظریات کے مابین لڑائی :کانگریس

وارناسی 25 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی کے بڑے روڈ شو کے بعد کانگریس نے آج اس شہر بنارس کے عوام سے اپیل کی کہ وہ نظریات کی اس لڑائی میں کانگریس کا ساتھ دیں اور تقسیم پسندانہ طاقتوں کو مسترد کردیں۔ مرکزی وزیر اور پارٹی لیڈر منیش تیواری نے کہا کہ اس بار انتخابات میں کانگریس کی لڑائی ہندوستان کے نظریہ کا تحفظ کرنا ہے ۔ انہوں نے وارن