ارون جیٹلی نے رام دیو کا مہاتما گاندھی سے تقابل کیا

نئی دہلی 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام )سینئر بی جے پی قائد ارون جیٹلی نے یوگا ٹیچر رام دیو کا مہاتما گاندھی سے تقابل کرتے ہوئے ان کی ستائش کی کہ انہوں نے ملک کے رائے دہندوں کا شعور بیدار کیا ہے ۔ رام دیو کے حامیوں نے اتوار کے دن ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں جیٹلی نے کہا کہ رام دیو کا رائے دہندوں کا شعور بیدار کرنے کی کارروائی مہاتما گاندھ

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا آج اہم اجلاس

نئی دہلی ۔18مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات میں بدترین مظاہرہ کے بعد کانگریس ورکنگ کمیٹی( سی ڈبلیو سی) کا اجلاس کل منعقد ہورہا ہے جس میں پارٹی کو ازسرنو مستحکم و فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ پارٹی ذرائع نے صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کی استعفی کی پیشکش کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے ۔اس اجلاس می

بھارتیہ جنتا پارٹی، یہودیوں کی دیرینہ دوست

نیویارک۔ 18؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ امریکہ کے یہودیوں کے ایک بااثر گروپ نے کہا کہ بی جے پی، یہودیوں کی دیرینہ دوست پارٹی ہے۔ اس گروپ نے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی شاندار انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔ امریکی یہودی کمیٹی (

ایک وزیر کی خود سوزی کی دھمکی

چیف منسٹر نتیش کمار کے استعفیٰ پر جنتادل (یو ) کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا ۔ یہاں تک کہ ایک رکن اسمبلی نے خود سوزی کی دھمکی دی ۔ کئی ارکان اسمبلی نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پہنچ کر استعفیٰ کو غیر ضروری قرار دیا ۔ ایک رکن اسمبلی نریندر پانڈے نے کہا کہ اگر نتیش کمار اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتے تو وہ خود سوزی کرلیں گے ۔۔

پارلیمنٹ میں مسلم ارکان کی تعداد 24

نئی دہلی ، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں اب مسلمانوں کی نمائندگی گھٹ گئی ہے جو 1952ء کے عام انتخابات کے بعد سے اب تک کی سب سے کم ترین تعداد ہے۔ نئی 16 ویں لوک سبھا میں صرف 24 مسلم ارکان پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 15 ویں لوک سبھا میں 30 مسلم ارکان پارلیمنٹ تھے۔ اس طرح ایوان کی جملہ عددی طاقت کا 4.4 فیصد مسلم نمائندگی ہے۔ 1952ء میں پہل

مودی بھاری اکثریت سے جیت گئے لیکن انیل باسو کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام

احمدآباد ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی نے اگرچہ اپنے قریبی حریف کانگریس کے مدھو سدن مستری کو 5,70,128 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے شکست دی لیکن سی پی آئی ایم کے انیل باسو کی طرف سے بنایا گیا، بھاری اکثریت کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام ہوگئے۔ حلقہ لوک سبھا ودودرا میں بی جے پی نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی اپنے پہلے پارلیمانی مقابلہ

مودی : آہنی ارادوں اور فیصلہ کن شخصیت کے حامل

احمد آباد۔/16مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی جن کا ہندوستان کا آئندہ وزیر اعظم بننا تقریباً یقینی ہے جہاں انھیں اگر اپنے مخالفین کی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری طرف ان کے مداحوں نے ہمیشہ ان کی تائید کرتے ہوئے ان سے یہ توقعات وابستہ رکھیں کہ ہندوستان کو اگر موجودہ بحران ( اسکامس، اسکینڈلس ، عصمت ریزیاں ) سے کوئی باہر نکال سکتا