رگھوورداس ، جھارکھنڈ کے پہلے غیرقبائیلی چیف منسٹر

رانچی ۔ 26 ڈسمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے قومی نائب صدر رگھوورداس جھارکھنڈ کے پہلے غیرقبائیلی چیف منسٹر ہوں گے جنھیں اسمبلی انتخابات میں کامیاب بی جے پی نے اپنے مققنہ گروپ کا قائد منتخب کرلیا ہے ۔ بی جے پی کے مبصر جے پی نڈا نے لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ سرایو رائے نے داس کا نام تجویز کیا تھا جس کی اس عہدہ کے ایک اور دعوید

’’مخالفین کے ہاتھ کاٹ دوں گا‘‘ بی جے پی لیڈر کی دھمکی

رامپور ہٹ( مغربی بنگال)۔/26ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر دودھ کمار مونڈل نے اپنے سیاسی حریفوں کو دھمکی دی ہے کہ یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے محروم ہوجائیں گے اگر کسی نے پارٹی ورکرس پر ظلم و زیادتی کی تو میں ان لوگوں کے ہاتھ کاٹ دوں گا۔ ترنمول کانگریس چھوڑنے والوں پر ظلم زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ضلع بیربھم میں ایک جلسہ سے

جموں کشمیرمیںتشکیل حکومت پربدستور غیر یقینی صورتحال

سرینگر 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی اور بی جے پی جو جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں ابھر آنے والی دو بڑی پارٹیاں ہیں ، دونوں نے تشکیل حکومت کے بارے میں آج رات یہاں بات چیت شروع کی۔ بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو جو جموں سے آج شام یہاں پہنچے، انہوں نے سینئر پی ڈی پی لیڈر مظفر حسین بیگ کے ساتھ بات چیت کے دو علحدہ راونڈ منعقد کئے ،

راجیہ سبھا میں خلل کیلئے وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی ذمہ دار

نئی دہلی۔/25ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج کہا ہے کہ راجیہ سبھا کی کارروائی میں خلل اندازی کی بنیادی وجہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے بی جے پی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کے تیقن سے انکار تھا، جنہوں نے تبدیلی مذہب کے مسئلہ پر اشتعال انگیز بیانات دیئے تھے۔ جن لوگوں نے دستور اور انڈین پینل کوڈ کی طمانیت کی خلا

بہار میں آر جے ڈی و جے ڈی یو قائدین انضمام کے حامی

پٹنہ 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں جنتادل یونائیٹیڈ اور راشٹریہ جنتادل کے سینئر قائدین نے یکساں انداز میں بات کرتے ہوئے اپنی جماعتوں کے انضمام کی وکالت کی اور کہا کہ آئندہ سال اسمبلی انتخابات سے قبل اپنے تیور دکھانے والی بی جے پی سے نمٹنے کیلئے دونوں جماعتوں کا جلد ایک دوسرے میں انضمام ہونا چاہئے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے ج

جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کا مسئلہ

نئی دہلی ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی نے آج ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت پر اس کی قیادت نے نیشنل کانفرنس سے مشاورت کی ہے ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے اپنے ٹوئیٹر پر ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ سبکدوش چیف منسٹر عمر عبداللہ نے کل شب پارٹی صدر امیت شاہ سے ملاقات کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے

جموں و کشمیر میں نئی حکومت کیلئے مفتی سعید کو کانگریس کی حمایت

سرینگر 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کے مسئلہ پر تعطل برقرار ہے۔ کانگریس ریاستی یونٹ نے آج پی ڈی پی کے بانی مفتی محمد سعید کی زیرقیادت نئی حکومت تشکیل دینے کی پرزور حمایت کی اور کہاکہ کانگریس جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں عوام کے فیصلہ کا احترام کرتی ہے۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سیف الدین سو

جموںو کشمیر میں بی جے پی کے پاس ’ ویٹو ‘ کا اختیار

جموں 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت کے تعلق سے اس کے پاس کئی امکانات موجود ہیں اور ریاست میں اسے ویٹو کا حق حاصل ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے جو جموں و کشمیر کیلئے پارٹی کے مرکزی مبصر تھے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی ریاست میں آزاد اور غیر مربوط ارکان اسمبلی سے را

سوچھ بھارت مہم میں حصہ لینے پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

وارناسی 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سوچھ بھارت مہم میں حصہ لینے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے حلقہ کا دورہ کیا اور آسی گھاٹ کی صفائی میں مدد کرنے کے لئے عوام کی زبردست ستائش کی۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس تاریخی گھاٹ کی صفائی کے لئے عوام نے جو کوشش کی ہے وہ قابل قدر ہے۔ مندروں کے شہر وارناسی میں یوم اچھی حکمرانی

ہر دن ’’یوم اچھی حکمرانی‘‘ ممتابنرجی کا ریمارک

کولکتہ ۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نریندر مودی حکومت کے 25 ڈسمبر کو ’’یوم اچھی حکمرانی‘‘ کے طور پر منانے کے فیصلہ کو آج مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر دن اچھی حکمرانی کا دن ہوتا ہے‘‘۔ بنرجی یہاں سینٹ زاویرس کالج میں کرسمس تقریب کے دوران مخاطب تھیں۔ انہوں نے کہا، ’’اگر کوئی کہتا ہیکہ بڑا دن (کرسمس) یوم ا

جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت پر تجسس برقرار

سرینگر ؍ نئی دہلی ۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے معلق فیصلے کے پیش نظر تشکیل حکومت کے بارے میں تجسس آج بھی جاری رہا جبکہ واحد سب سے بڑی جماعت پی ڈی پی اور اگلی بڑی پارٹی بی جے پی نے اپنے امکانی اقدامات کو بدستور صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔ اپنے کھاتہ میں 25 نشستوں کے ساتھ ممکنہ بادشاہ گر کی حیثیت سے ابھرنے کے

نیشنل کانفرنس تشکیل حکومت میں اہم رول ادا کرے گی : عمر عبداللہ

جموں ۔ 24 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموںو کشمیر عمر عبداﷲ جنھوں نے کل کی ناکامی کے بعد آج استعفیٰ پیش کردیا ہے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں حکومت کی تشکیل کیلئے اہم رول ادا کریں گے اور ان کی پارٹی کسی بھی جماعت کی تائید کرے گی ۔ جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں معلق اسمبلی وجود میں آنے کے بعد عمر عبداﷲ نے ا

وزیراعظم مودی کا آج دورۂ وارانسی یوم اچھی حکمرانی میں شرکت ، آسی گھاٹ کا بھی معائنہ کریں گے

نئی دہلی ۔ 24 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کل ’’یوم اچھی حکمرانی‘‘ کی علامت کے طورپر اپنے حلقہ لوک سبھا وارانسی کا دورہ کریں گے جہاں وہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ وہ آسی گھاٹ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ گزشتہ ماہ ان کی جانب سے شروع کردہ صفائی مہم کے پیشرف

کجریوال دہلی اسمبلی کا چناؤ نئی دہلی نشست سے لڑیں گے

نئی دہلی ۔ 24 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینر اور سابق چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال حلقہ اسمبلی نئی دہلی سے چناؤ لڑیں گے ، پارٹی نے آج یہ بات کہی جبکہ اس نے مزید 8 امیدواروں کا اعلان کیا۔ کجریوال جنہوں نے گذشتہ اسمبلی انتخابات میں اس وقت کی چیف منسٹر شیلاڈکشٹ کو زائد از 22 ہزار ووٹوں سے شکست دیکر کئی گوشوں کو حی

کانگریس کی اساسی طاقت مضبوط کرنے راہول کا غوروخوض

نئی دہلی ۔ 24 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی گھٹتی طاقت کو روکنے کی جدوجہد میں مصروف نائب صدر پارٹی راہول گاندھی نے آج اے آئی سی سی جنرل سکریٹریز کے ساتھ مشاورتوں کا انعقاد کیا اور ان پر زور دیا کہ ورکرس سے بنیادی سطح پر جڑتے ہوئے ان کی رائے معلوم کرے کہ پارٹی کو متواتر انتخابی ناکامیوں کے بعد کس طرح آگے کی طرف لے جایا جائے۔ کانگریس

آرڈیننس کے خلاف مرکز پر اپوزیشن کی تنقید

نئی دہلی/ کولکتہ ۔ 24 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت آج آرڈیننس کی اجرائی کے مسئلہ پر اپوزیشن کی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنی۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت جمہوری عمل کو زمین دوس کر رہی ہے۔ سی پی آئی ایم نے پارلیمانی کارکردگی پر مطلق العنانی مسلط کئے جانے کے خلاف خبردار کیا اور صدر جمہوریہ کے نام اپنے مکتوب میں زور دیا ک