پشاور حملہ : جنرل راحیل شریف افغانستان روانہ

اسلام آباد ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف آج فوری طورپر افغانستان کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ اُن طالبان کے خلاف سختی کارروائی کے خواہاں ہیں جو پشاور میں اسکول حملے کے بعد مبینہ طورپر افغانستان میں روپوش ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی صدر افغانستان اشرف غنی کے ساتھ عسکریت پسندی کے موضوع پر ہوئی بات چیت کے

پاکستان پڑوسیوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں

پشاور ، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ وہ پڑوسی ملکوں بشمول ہندوستان اور افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں اور اُن کی حکومت درست سمت میں گامزن ہے۔ یہاں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ روابط بہتر ہورہے ہیں اور پاکستان اس میں مزید بہتری کیلئے کوش

دلیپ کمار کا آبائی گھر انہدام کے دہانے پر

پشاور ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان فلمی صنعت بالی ووڈ کے افسانوی اداکار دلیپ کمار کا پاکستانی شہر پشاور میں واقع آبائی بنگلہ جسے قومی ورثہ کی عمارت بھی قرار دیا جاچکا ہے، بوسیدہ ہوجانے کے سبب دو منزلیں منہدم ہوجانے کے بعد اب باقی حصہ بھی کھنڈر بن گیا ہے۔ دلیپ کمار کے آبائی محلہ قصہ خوانی بازار سے متصلہ محلہ خداداد کے رہنے والو

آج کراچی میں عام ہڑتال ‘ تحریک انصاف کا اعلان

کراچی 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے بندرگاہی شہر کراچی میں کل مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ہڑتال نوام شریف حکومت کے خلاف ان کی ملک گیر مہم کے حصے کے طور پر کی جا رہی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے لیڈر و قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر عارف علوی نے جو کراچی سے ہی تعلق رکھتے ہیں اپنے ٹوئیٹر

پاکستان تحریک انصاف کا احیائے مذاکرات کا خیرمقدم

اسلام آباد ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ غیرمشروط بات چیت کیلئے تیار ہے۔پاکستان کی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان چہارشنبہ کو سامنے آیا۔ اس کا مقصد اپوزیشن کے سیاسی رہنما عمران خان کو وزیر ا

پاکستان میں فضائی کارروائی، 7 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی جٹ طیاروں نے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی خطہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے کم از کم سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا جو طالبان کے خلاف جاری بڑی جارحانہ مہم کا حصہ ہے، آرمی نے آج یہ بات بتائی۔ جٹ طیاروں نے باغیوں کے خیبر قبائلی ضلع میں واقع ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں لشکر اس

پاکستان میں 58 ہندوستانی مچھیرے گرفتار

کراچی ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 58 ہندوستانی مچھیروں کو آج پاکستانی حکام نے اپنے ملک کی بحری سرحد کی مبینہ خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے۔ اکسپریس ٹربیون نے کہا کہ سکیورٹی فورسیس نے اُن مچھیروں کی تقریباً 10 کشتیاں بھی ضبط کرلئے۔ ہندوستانی اور پاکستانی دونوں ماہی گیر ایک دوسرے کی آبی حدود میں گھس جانے پر اکثرو بیشتر گ

کراچی میںمعمولی شدت کا زلزلہ

کراچی 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شہر کراچی میں آج 2.5 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے نتیجہ میں مقامی افراد میں دہشت پھیل گئی ۔ زلزلہ کے جھٹکے شہر کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں دوپہر میں محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار شاہد اقبال نے بتایا کہ زلزلہ کے نتیجہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کہیں سے اطلاع نہیں ملی ہے ۔

طاہر القادری خطرناک شخصیت :خلیجی اخبار

کراچی ۔10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیجی اخبار’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق طاہر القادری تضادات سے بھرپور شخصیت ہیں،وہ عالمی سطح پر کوئی معروف نہیں،وہ کبھی بھی اعلیٰ پائے کے سیاستدان نہیں رہے۔ان کی شخصیت ایک معمہ ہے ، وہ خطرناک کارڈ ہیں۔ انہوں نے اپنے آپ کوایسا آدمی متعارف کرایا جو کرپشن کو ختم کرے گا اور توانائی کے بحران کو ختم کریگا۔تاہ

اکیلا ہوگیا ہوں ،سب بھول گئے ہیں:الطاف حسین

کراچی۔10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وہ اکیلے ہوگئے ہیں، سب انہیں بھول گئے ہیں، پاسپورٹ ملنے کا انتظار کر رہا ہوں ،آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر طاقتوں سے کہتاہوں کہ وہ جب پاکستان آئیں تو کارکنوں کے سامنے انہیں شہید کردیا جائے۔ دنیا سے شہادت کی موت لے کر جانا چاہتاہوں۔

نواز شریف کی مشاورت ، تعطل ختم کرنے کی کوشش

اسلام آباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) طویل مخالف حکومت احتجاجی مظاہروں پر فکرمند جن سے معیشت ابتر ہوچکی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے آج اپنے پارٹی ساتھیوں سے اپوزیشن قائد عمران خان کے ساتھ سیاسی تعطل ختم کرنے کے سلسلہ میں مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں فریقین نے اپنے موقف نرم کرلئے ہیں جبکہ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کی فیصل آباد میں

پاکستانی فضائی حملوں میں 19 عسکریت پسند ہلاک

پشاور۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوجی طیاروں نے عسکریت پسندوں کو دو علیحدہ علیحدہ کارروائی کے ذریعہ نشانہ بنایا جن میں کم و بیش 19 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ یہ کارروائی افغانستان کی سرحد کے قریب انجام دی گئی۔ دریں اثناء ایک سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ طیاروں نے وادی تیرّہ، اکا کھیل اور کوکی کھیل علاقوں کو نشانہ بنایا جو خیبر ای

پاکستان میں پولیو ٹیم پر حملہ، ایک ہلاک

اسلام آباد ۔ 9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) فیصل آباد میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک رضا کار ہلاک ہو گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی نمبر 1 میں آج صبح پیش آیا۔بلال ٹاؤن کے رہائشی محمد سرفراز رحمانیہ ہائی سکول میں استاد تھے اور وہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلان

وزیراعظم نواز شریف کی برطرفی کی تمام درخواستیں مسترد

اسلام آباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سپریم کورٹ نے 3 درخواستوں کو مسترد کردیا جس میں وزیراعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ میں دروغ گوئی کے ارتکاب پر برطرف کردینے کی خواہش کی گئی تھی ۔ اپوزیشن سیاستدانوں بشمول قائد اعظم مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین تحریک انصاف کے قائد اسحاق خاکوانی اور وکیل گوہر نواز نے درخواستیں دی تھیں۔

اغواء شدہ پاکستانی رکن اسمبلی بچا لئے گئے

پشاور ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صوبائی اسمبلی کے رکن رعنا جمیل حسن کو پاکستانی عہدیداروں نے ان کے اغوا کے 6 ماہ بعد افغانستان سے متصل سرحدی علاقہ سے بچا لیا ۔ گورنر خیبر پختون خواہ سردار مہتاب عباسی نے ان کے بچائے جانے کی ستائش کی۔

کشمیر حملوں میں کوئی رول نہیں ،پاکستان کا ادعا

اسلام آباد 8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج ہندوستان کے اس الزام پر سخت ردعمل ظاہر کیا کہ سرحد پار سے آئے دہشت گرد کشمیر کے حالیہ حملوں کیلئے ذمہ دار ہیںاور حافظ سعید کو پاکستان کی تائید قومی دھارے کی دہشت گردی ہے ۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ہم اس الزام کا سخت نوٹ لیتے ہیں۔ پاکستان ان بے بنیاد الزامات کو سختی سے م