کرپشن کے مقدمات میں بری کرنے زرداری کی درخواست مسترد

اسلام آباد ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو آج اس وقت جھٹکہ لگا جب عدالت نے کرپشن کے دو قدیم مقدمات میں انہیں بری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ آصف علی زرداری کو 1990ء کے دہے میں اس وقت کی نواز شریف حکومت نے 5 مقدمات میں ماخوذ کیا تھا۔ یہ تمام مقدمات کرپشن سے مربوط ہیں اور اس وقت آصف زرداری کی اہلیہ بے نظیر بھٹو

پاکستان میں مزید چار مجرمین کو پھانسی پر لٹکادیا گیا

اسلام آباد 21 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں سزائے موت پر عائد پابندی کو گذشتہ ہفتہ پشاور کے اسکول پر طالبان کے ہلاکت خیز حملے کے بعد برخواست کئے جانے کے ساتھ ہی مزید چار مجرمین کو پھانسی دیدی گئی جو پاکستان کے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف پر تاقلانہ حملے کے جرم کے مرتکب پائے گئے ۔ زبیر احمد، رشید قریشی ،غلام سرور بٹھی اور ایک روسی

قائد اعظم یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

اسلام آباد۔21ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی باوقار قائد اعظم یونیورسٹی کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر غیر معینہ مدت کیلئے بندکردیا گیاہے ۔ اسلام آباد میں واقع اس یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ غیر معینہ مدت کیلئے یہ باوقار ادارہ بند کیا جارہا ہے ‘ تاہم انہوں نے کہا کہ انتظامی دفتر 2015ء کیلئے داخلوں کی تکمیل کے مقصد سے انتظامی دفتر

پاکستانی طالبان سربراہ اور دیگر کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹس

کراچی ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ ، طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد اور دیگر 9 کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹس جاری کئے ہیں ۔ پاکستان نے ہندستان کو یہ تیقن دیا ہے کہ وہ ممبئی دہشت گرد حملہ کے اصل سازشی ذہن رکھنے والے ذکی الرحمن لکھوی کو رہا نہیں ک

پاکستان کا لکھوی کی ضمانت کیخلاف اپیل کا فیصلہ

اسلام آباد ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ ذکی الرحمن لکھوی جو 2008ء کے ممبئی حملہ کیس کا کلیدی سازشی ہے، اسے جیل سے رہا نہیں کیا گیا ہے اور اسے دی گئی ضمانت کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی پیش کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے میڈیا کو بتایا کہ لکھوی کو رہا نہیں کیا گیا ہے

پاکستان کو دہشت گردی سے چھٹکارہ دلانے کا عزم

لاہور ، 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج عزم کیا کہ اس ملک سے دہشت گردی کا صفایا کردیں گے اور پشاور میں آرمی کے زیرانتظام اسکول پر سفاکانہ طالبان حملے کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے اتحاد کے مظاہرے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ’’پاکستان کی سردست اصل توجہ دہشت گردی سے لڑائی پر مرکوز ہے کیونکہ ہمیں اس کا ہماری سرزمین سے

پاکستانی فورسیس کی کارروائی میں 33 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ۔ 20ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پشاور کے اسکول میں دہشت گردی کی کارروائی میں قتل عام اور بشمول کئی اسکولی بچوں 148 بے قصور افراد کی ہلاکتوں کے بعد پاکستان نے شورش زدہ قبائیلی علاقہ میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی مہم میں زبردست شدت پیدا کردی ہے ۔ ایک سکیورٹی عہدیدار نے آج کہا کہ لڑاکا جٹ طیاروں نے خیبر کی وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں

پاکستانی فوج کے سلسلہ وار حملے ، 119 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مشرقی قبائیلی علاقوں میں فوج کی شدید کارروائی اور پے در پے بمباری کے باعث کم از کم 119 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جمعہ کے دن فوج نے اپنی کارروائیوں میں شدت پیدا کی ۔ اس ہفتہ طالبان کی جانب سے فوجی اسکول پر حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی

پاکستانی فوج کے سلسلہ وار حملے ، 119 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد ۔ /19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مشرقی قبائیلی علاقوں میں فوج کی شدید کارروائی اور پے در پے بمباری کے باعث کم از کم 119 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جمعہ کے دن فوج نے اپنی کارروائیوں میں شدت پیدا کی ۔ اس ہفتہ طالبان کی جانب سے فوجی اسکول پر حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی

پاکستان میں زائد از 8000 قیدی سزائے موت پر عمل آوری کے منتظر

اسلام آباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پشاور حملہ کے تناظر میں حکومت پاکستان کا سزائے موت پر عائد امتناع کو برخاست کرنے کا فیصلہ ان 8261 قیدیوں کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے جو سزائے موت پر عمل آوری کے منتظر ہیں۔ یاد رہیکہ منگل کو طالبان نے ملٹری پبلک اسکول پر حملہ کیا تھا جس میں 132 طلباء اور اسٹاف کے 18 ارکان جاں بحق ہوگئے تھے۔ وزیراعظم نواز ش

پشاور حملہ کے بعد پاکستانی دارالحکومت میں عمران کا احتجاج ختم

اسلام آبا د۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی اپوزیشن لیڈر عمران خان نے گذشتہ سال کے چناؤ میں مبینہ رگنگ کے خلاف دارالحکومت میں زائد از 4 ماہ سے جاری اپنا احتجاج آج ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی پر حکومت کی توجہ مرکوز کرانے میں مدد کے خواہاں ہے جبکہ کل ہی پشاور میں حملہ ہوا جس میں 148 افراد ہلاک ہوگئے۔

شمالی وزیرستان میں طالبان کیخلاف کارروائی جاری رہے گی : وزیر دفاع

اسلام آباد ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج اس بات کا عزم کیا ہے کہ پشاور کے اسکول پر طالبان حملہ کے بعد بھی شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ مسدود نہیں کیا جائے گا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سی این این کو بذریعہ ٹیلی فون انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پشاور واقعہ سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں جب اُن سے یہ

پاکستان میں سزائے موت پر عائد امتناع برخاست

پشاور ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نواز شریف نے پشاور کے اسکول میں ہوئے خونریز حملے کے بعد ملک میں سزائے موت پر خود ساختہ عائد امتناع برخاست کردیا ۔ ایک کل جماعتی اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ سزائے موت پر خود ساختہ امتناع برخاست کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل جو رونگٹے کھڑا کرنے والے واقعہ رونما

پشاور کے لئے امارات کی پروازیں مسدود

اسلام آباد ۔ 17ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پشاور کے آرمی اسکول میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں اور 141 افراد کے ہلاک ہوجانے کے تناظر میں بین الاقوامی پروازیں پشاور کیلئے اُڑان بھرنے سے گریز کررہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی امارات ایرلائنز نے پشاور کیلئے اپنی پروازوں کو مسدود کرنے کا اعلان کیا جس سے اب یہ اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ دیگر ایرلائینز ک