ممنوعہ گروپس کے ناموں کا اعلان کیا جائے : پاکستان سپریم کورٹ
اسلام آباد 22 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی سپریم کورٹ نے آج حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ ان تمام ممنوعہ تنظیموں کے ناموں کا اعلان کرے جن پر امتناع عائد کردیا گیا ہے تاکہ عوام ان تنظیموں سے عطیات دیتے وقت واقف ہوسکیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے یہ احکام حکومت پاکستان کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور حقانی نیٹ ورک سمیت کئی تنظیموں پر امتناع