پاکستان میں دھماکہ سے ٹرین پٹریوں سے اتر گئی ، 15 زخمی

کراچی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 15 افراد بشمول دو خواتین آج اس وقت زخمی ہوگئیں جبکہ نامعلوم عسکریت پسندوں نے ریلوے پٹریوں پر بم دھماکہ کیا جس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک مسافر ٹرین پٹریوں سے اتر گئی۔ عسکریت پسندوں نے پٹریوں پر جیکب آباد کے قریب بم نصب کیا تھا۔ ریلوے عہدیداروں کے بموجب دھماکہ سے خوشحال خان قصبہ کے قریب ٹر

پاکستانی سینیٹ کے انتخابات 5 مارچ کو مقرر

اسلام آباد۔ 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سینیٹ کی 52 نشستوں کیلئے انتخابات 5 مارچ کو مقرر ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آج اعلان کیا کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے انتخابات 5 مارچ کو منعقد کئے جائیں گے۔ قبل ازیں ان کی تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی تھی، لیکن امیدواروں کے پرچہ جات نامزدگی کی جانچ میں 2 دن زیادہ صرف ہوگئے۔ امیدواروں کو دستور کی دفعا

اقوام متحدہ کے ممنوعہ گروپس پر پاکستان میں امتناع

اسلام آباد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملہ کے کلیدی سازشی حافظ سعید زیرقیادت عسکریت پسند گروپ جماعت الدعوہ کے موقف کے بارے میں الجھن کے درمیان حکومت پاکستان نے آج کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اقوام متحدہ کی جنگ سے ممنوع قرار دی ہوئی تمام تنظیموں پر پاکستان میں بھی امتناع عائد کیا جائے۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے قومی اس

پردھان ۔ نواز شریف ملاقات

اسلام آباد۔ 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرتیل دھرمیندر پردھان نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی گرم جوش نیک خواہشات ان کے ذریعہ روانہ کی ہیں۔

پاکستان تاپی پراجکٹ پر عاجلانہ عمل آوری کا خواہاں:نواز شریف

اسلام آباد/ نئی دہلی ۔ 11۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) علاقائی ممالک کیلئے تاپی پراجکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ وہ تعمیری کام مالیتی 7 ارب 60 کروڑامریکی ڈالر مالیتی 1.680 کیلو میٹر طویل ترکمانستان ۔ افغانستان ۔ پاکستان ۔ ہندوستان(تاپی) گیس پائپ لائین پراجٹ پر عاجلانہ عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا

پاکستانی انتہاء پسند ذہنیت کو سعودی مالی امداد کی تردید

اسلام آباد۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج پاکستانی وزیر کے اس تبصرہ کو مسترد کردیا کہ تیل کی دولت سے مالامال مملکت انتہاء پسند ذہنیت اور دہشت گرد تنظیموںکو دینی مدرسوں کے ذریعہ فروغ دے رہی ہے۔ غیرمعمولی طور پر ایک عوامی بیان جاری کرتے ہوئے سعودی عرب کے سفارتخانہ برائے اسلام آباد نے کہا کہ حکومت سعودی عرب کی جانب سے مالیہ ک

عصمت فروشی کیلئے دبئی کو پاکستان سے لڑکیوں کی منتقلی کا ریاکٹ بے نقاب

لاہور۔8فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی عہدیداروں نے عصمت فروشی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو ’’صلاحیتوں کو فروغ ‘‘ کے بہانے نوجوان لڑـکیوں کو دبئی منتقل کیا کرتا تھا ۔ مرکزی محکمہ سراغ رسانی نے اس اطلاع پر کہ عصمت فروشی کیلئے یہ شخص نوجوان لڑکیوں کو دبئی منتقل کررہا ہے ‘ آصف علی کو گرفتار کرلیا ۔ گر

پاکستان میں لڑکیوں کے اسکول میں دھماکہ

پشاور ۔ /8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے قبائیلی علاقہ میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول کو دہشت گردوں نے دھماکہ سے اڑادیا جس میں 3 کلاس رومس تباہ ہوگئے ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

بلوچستان میں عسکریت پسندوں نے پٹریوں کو دھماکہ سے اڑا دیا

اسلام آباد۔8فبروری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں نے آج طاقتور عصری دھماکو اشیاء استعمال کرتیہ وئے ریلوے پٹریوں کو اڑا دیا جس کے نتیجہ میں اس راستہ پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ۔عہدیداروں نے کہا ہے کہ ضلع سیبی کے بختیار آباد میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے ریلوے پٹریوں کو دھماکہ سے

پاکستان میں اہانت پر سزائے موت کے مستحق مجرم کی درخواست ضمانت

لاہور ۔ 8فبروری( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک معذور عیسائی شخص کو ایک مقامی عالم دین کو مبینہ طور پر اہانت آمیز ایس ایم ایس پیام بھیجنے پر اس کی بیوی کے ساتھ سزائے موت دی گئی ہے ۔ تاہم اس معذور عیسائی لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے خرابی صحت کی بنیاد پر ضمانت دینے کی اپیل کی ہے ۔ کمر کے نچلے حصہ پر فالج سے متاثر شفقت مس

پاکستان میں 7 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد، 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) افغان سرحد سے متصلہ پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی علاقہ میں تخریب کاروں کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں کم از کم 7 عسکریت پسند مارے گئے ۔ فوج نے کہا کہ مہمنہ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسیس کے ساتھ جھڑپ میں 7 باغی مارے گئے ، جب وہاں متعین فوجیوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

پاکستان میں انسداد دہشت گردی منصوبہ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پشاور اسکول قتل عام کے بعد ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے تیار شدہ منصوبہ عمل پر آج وزیراعظم نواز شریف سے تبادلہ خیال کیا۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ’’چیف آف آرمی اسٹاف نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی سرکوبی کیلئے قومی منصوبہ عمل کو بر

کشمیر کی آبادیاتی ہیئت بدل دینے کا الزام

اسلام آباد ۔ 4 فبروری (سیاست ڈا ٹ کام) ’یوم یگانگت برائے کشمیر‘ کے موقع پر ماحول کو گرم کرتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ نے آج ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی میں رول ادا کرنے کی اپیل کی جبکہ حکومت نے ہندوستان پر اس وادی میں غیر کشمیریوں کو بساتے ہوئے کشمیر کے آبادیاتی امتزاج کو تبدیل ک

ممبئی حملے مقدمہ کی پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت 11 فروری تک ملتوی

اسلام آباد ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج 2008 ء کے ممبئی حملوں کے مقدمہ کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی کیونکہ حکومت ایک بار پھر مقدمہ کا ریکارڈ جس کے 11 مشتبہ افراد بشمول لشکر طیبہ کے کلیدی سازشی ذکی الرحمن لکھوی ہیں، عدالت میں پیش کرنے سے قاصر رہی۔ وکیل استغاثہ اعلیٰ چودھری اظہرنے جو مرکزی محکمہ تحق

بلوچستان میں شورش پسندوں کے ہاتھوں ایک ہلاک، پانچ کا اغواء

کراچی 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے گڑ بڑ زدہ صوبہ بلوچستان کے بندرگاہی علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک ملازم اور پانچ دیگر ملازمین کو علحدہ علحدہ واقعات میں اغواء کرلیا ۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ پہلے واقعہ میں موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش بندوق بردار کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن گریڈ اسٹیشن میںداخل ہوگئے اور وہاں

پاکستان میں بم دھماکوں سے 6 ملازمین پولیس ہلاک

پشاور ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 6 فوجی آج اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ لب سڑک بم دھماکوں کے دو علحدہ واقعات پیش آئے جو شورش زدہ شمال مغربی قبائیلی علاقہ میں ہوئے ہیں۔ پاکستانی طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ پہلا دھماکہ ریموٹ سے کنٹرول کئے جانے والے ترقی یافتہ دھماکو آلہ سے قصبہ من صحرا کے قریب کیا گیا جس سے دو ملازمین پولیس

اعلیٰ سطحی پاکستانی فوجی عہدیداروں کا صیانت پر غور

اسلام آباد ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اعلیٰ سطحی فوجی افسروں نے آج ملک کی صیانتی صورتحال پر غور کیا جبکہ ماہانہ کور کمانڈروں کی کانفرنس منعقد ہوئی۔ ایک اجلاس راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرس میں سربراہ فوج جنرل راہی شریف کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں شریک افراد نے داخلی اور خارجی صیانتی صور

پیشہ ور قتل عام کے متاثرین کا تفریحی سفر

پشاور ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 10 طلبہ اور اساتذہ جو پشاور اسمبلی میں طالبان کے ہاتھوں قتل سے بچ گئے تھے، آج تفریحی سفر پر چین روانہ کردیئے گئے تاکہ اس ہولناک تجربہ کے اثرات سے چھٹکارا پا سکیں۔ طالبان عسکریت پسندوں نے آرمی پبلک اسکول پر ڈسمبر میں حملہ کرکے 150 افراد کو قتل کردیا تھا۔