پاکستان میں سڑک حادثہ ، 10 افراد جھلس کر فوت

کراچی۔ 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوبی صوبہ بند میں مسافرین سے کھچاکھچ بھری ایک ویان کے اُلٹنے کے بعد شعلہ پوش ہوجانے کے نتیجہ میں کم سے کم 10 افراد زندہ جھلس کر فوت اور دیگر 9 زخمی ہوگئے۔ شدید جھلسی ہوئی چار نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں جو ناقابل شناخت ہیں۔ مقامی پولیس افسر جامشورو نعیم شیخ نے کہا کہ نوری آباد میں کل رات پیش آئے ا

پاکستان میں دہشت گردی کی لہر پر سعودی عرب کی تنقید

اسلام آباد۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان اور سعودی عرب میں دیرینہ قریبی تعلقات ہیں، لیکن پاکستان کی جانب سے انتہاپسندی کی بنیادی وجوہات کے خلاف جدوجہد کے پختہ اِرادے کو سعودی عرب کی تنقید کا سامنا ہے، جو ایک کمیاب واقعہ ہے۔ دونوں ممالک میں جہاں مسلمانوں کی غالب آبادی ہے، ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ مذہبی اِسلامی اقدار کے ذریعہ

30 پاکستانی اسکولی طلبہ زہریلی گیس کے اخراج پر بے ہوش

لاہور۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 30 پاکستانی اسکولی طلبہ ان کے اسکول میں نصب جنریٹر سے زہریلی گیس کے اخراج کے بعد بے ہوش ہوگئے۔ 100 طلبہ ایک خانگی اسکول کے تہہ خانے میں موجود تھے جو گنجان آباد علاقہ مغل پورہ میں واقع ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ اسکول کے انتظامیہ نے بعض طلبہ کی وداعی پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ طلبہ کا ایک گروپ اسکی

صدر پاکستان نے سزائے موت کے مجرموں کی درخواست رحم مسترد کردی

اسلام آباد /20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر پاکستان ممنون حسین نے آج سزائے موت کے 6 مجرموں کی درخواست رحم مسترد کردی۔ یہ مجرم صوبہ شمالی سندھ سے تعلق رکھتے تھے۔ آئی جی محابس کو سزائے موت کی تعمیل کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ آٹھ ہزار سے زیادہ مجرم اپنی سزائے موت کے منتظر ہیں۔

ہندوستان کیساتھ تمام مسائل پر بات چیت کی خواہش کشتی کا ڈرامہ بے نقاب : تسنیم اسلم

اسلام آباد ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ معتمد خارجہ جئے شنکر کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر ہندوستان کے ساتھ تمام دیرینہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دفترخارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ ہندوستانی معتمد خارجہ کے دورہ کی تواریخ کا ہنوز تعین نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ

پاکستان ، امریکہ سے 1.3 بلین ڈالر ملٹری اعانت کا طلبگار

اسلام آباد، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے امریکہ کو اُس پیشرفت سے واقف کروایا ہے جو اُس نے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف ملٹری آپریشنس کے دوران کی ہے جس کیلئے 1.3 بلین ڈالر کی لاگت آئی اور اس کی پابجائی کیلئے امریکہ سے مدد طلب کی گئی ہے ۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے کل امریکی نمائندہ سنیٹرجیک ریڈ کو بریفنگ دی ۔

لاہور پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، 6 ہلاک

لاہور ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر لاہور میں پولیس ہیڈکوارٹرس پر آج ایک خودکش بمبار حملے میں بشمول دو ملازمین، کم سے کم 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ تحریک طالبان نے دعویٰ کیا کہ حکومت پاکستان کے ذمہ داروں کی طرف سے ان (طالبان) کے ارکان کو پھانسی پر لٹکائے جانے کا انتقام لینے کیلئے یہ حملہ کیا گیا۔ لاہور پولیس کے سربراہ امین وائنے

وزرائے اعظم ترکی ،پاکستان احمد داؤد اوگلو اور نواز شریف کی بات چیت، 11 معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی احمد دعوت اوگلو نے آج وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے کلیدی مسائل پر بات چیت کی اور دونوں ممالک نے 11 معاہدوں بشمول معاشی، تجارتی اور برقی توانائی پر دستخط کئے۔ وزیراعظم ترکی کے ہمراہ کئی کابینی وزراء، صف اول کے تاجر اور سرکاری عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد بھی دورہ پر ہے۔ دو روزہ دورہ ک

معتمد خارجہ جئے شنکر کا مارچ میں دورۂ پاکستان متوقع

اسلام آباد 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) معتمد خارجہ ایس جئے شنکر امکان ہے کہ مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ تمام مسائل بشمول کشمیر پر بات چیت کرسکیں۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے جیو نیوز پروگرام کے دوران کہاکہ ممکن ہے کہ معتمد خارجہ آئندہ ماہ اسلام آباد کا دورہ کریں۔ 6 ماہ کے ہند ۔ پاک تعلقات کے تعطل

لشکرجھنگوی کا خوفناک کمانڈر، انکاونٹر میں ہلاک

کراچی ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ممنوعہ تنظیم لشکر جھنگوی کا ایک سینئر کمانڈر اور ایک مسجد پر خودکش بم حملے میں 60 مصلیوں کی ہلاکتوں کا اصل سازشی سرغنہ شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ انکاونٹر میں ہلاک ہوگیا۔ اس کارروائی میں اس کے ساتھی دیگر دو عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہاکہ لشکرجھنگوی ب

ہندوستانی ٹیم کی کامیابی ، پاکستان میں ٹی وی سیٹس نذرآتش

کراچی ۔ /15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی کامیابی پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے پاکستانیوں نے اپنے اپنے ٹی وی سیٹس کو آگ لگادی ۔ کراچی میں اپنی ناراضگی دکھاتے ہوئے کرکٹ کے شایقین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔پاکستانی چیانلوں نے بتایا کہ عوام برہمی کے عالم میں سڑکوں پر نکل کر نعرے لگارہے ہیں اور ٹی وی سیٹس کو نذرآ

کراچی کے قریب مولانا اورنگ زیب پر حملہ

کراچی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان کی بنیاد پرست تنظیم اہل سنت والجماعت (اے ڈبلیو ایس جے) کے قائد مولانا اورنگ زیب فاروقی آج بال بال بچ گئے جب کہ ان کی گاڑی پر بعض نامعلوم حملہ آوروں نے قائدآباد پُل پر حملہ کیا جو کراچی کے قریب ہے۔ مولانا فاروقی کل رات دیر گئے کئے ہوئے اس حملہ میں بال بال بچ گئے، لیکن فائرنگ میں ان کے 3 سکیوریٹ

پاکستان میں 15 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کم از کم 15 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ پاکستانی فوج نے قبائیلی علاقہ خرم میں عسکریت پسندوں کے حملہ کو پسپا کردیا۔ یہ علاقہ افغانستان کی سرحد سے متصل ہے۔ عسکریت پسندوں نے شبوک فوجی چوکی پر حملہ کرکے ایک فوجی کو زخمی کردیا تھا۔ فوج کی جوابی کارروائی میں کم از کم 15 حملہ آور ہلاک

پاکستان نے 172 ہندوستانی ماہی گیر رہا کردئے

کراچی۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان نے آج 172 ہندوستانی ماہی گیروں کو خیرسگالی کے اظہار کے طور پر رہا کردیا۔ دو دن قبل دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے اعلیٰ سطحی روابط کے احیاء کا فیصلہ کیا تھا۔ جیل کے سپرنٹنڈنٹ محمد سہتو نے کہا کہ ہمیں آج رہائی کے احکام وصول ہوئے اور ہم نے قیدیوں کو رہا کردیا جو بذریعہ ٹرین واگھا سرحد تک پہنچائے

پاکستان کی مسجد میں خودکش دھماکہ ، مہلوکین کی تعداد 22

پشاور ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بدامنی سے متاثرہ شمال مغربی علاقہ میں کل ایک مسجد پر کئے گئے حملے میں مہلوکین کی تعداد بڑھکر 22 ہوگئی ہے ۔ آج مزید ایک شخص زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ طالبان خودکش بمباروں نے امامیہ مسجد امام بارگاہ واقع حیات آباد علاقہ میں گھس کر یہ حملہ کیا تھا ۔ اُس وقت جمعہ کی نماز کیلئے لوگوں کی کثیرتعداد

پاکستان :پولیو ٹیم پر حملہ، ڈرائیور ہلاک

پشاور ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی قبالی علاقے خیبر ایجنسی میں آج پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے گھات لگاکر حملہ کیا جس میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ حکام کے مطابق بچوں کو پولیو خوراک پلانے کے کام میں مصروف اس ٹیم کی گاڑی پر قریبی پہاڑیوں سے دو گولیاں فائر کی گئیں۔ اس علاقے میں فوج ، طالبان عسکریت پسندوں سے برسرپیک

صدر چین کا دورہ دفاعی تعلقات کے استحکام کا باعث : نواز شریف

اسلام آباد۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان بے چینی سے صدر چین ژی جن پنگ کے اولین سرکاری دورہ کا منتظر ہے تاکہ سدا بہار دفاعی شراکت داری کو مزید استحکام عطا کیا جاسکے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے پاکستان کا دورہ کرنے والے وزیرخارجہ وانگ ای کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ۔ چین دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے اور

اغوا مقدمہ میں لکھوی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ذکی الرحمن لکھوی کی اغوا مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی۔ 2009ء میں اس نے مبینہ طور پر ایک افغان شہری انور خان کا اغواء کیا تھا اور اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج تھا۔