پاکستان میں 80 عسکریت پسند ہلاک
اسلام آباد ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 80 عسکریت پسند اور سات سپاہی آج پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی خطہ میں جہاں اس ملک کی ملٹری نے بڑی مہم چھیڑ رکھی ہے، سکیورٹی فورسیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ۔ ملٹری ترجمان میجر جنرل عاصم باجوا نے کہا کہ پاکستانی فورسیس نے عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا