’ڈرون حملے خودمختاری کی خلاف ورزی : پاکستان
اسلام آباد ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے دفتر خارجہ نے 16 مئی کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔دفترخارجہ نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے روکے جائیں۔