پاکستان میں مسلکی تشدد: نامعلوم بندوق برداروں نے چار افراد کو ہلاک کردیا

کراچی۔/26مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) چار افراد جن میں تین شیعہ مسلمان بھی شامل ہیں، فائرنگ کے تین علحدہ واقعات میں ہلاک اور 9افراد زخمی ہوگئے۔ مسلکی تشدد کے اس واقعہ نے صوبہ بلوچستان میں بھی ہلچل مچادی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ کل اسوقت پیش آیا تھا جب ممنوعہ بلوچ لبریشن آرمی (BLA)نے صدر پاکستان ممنون حسین کے فرزند سلمان حسین پر کئے گئے ناکام حملے ک

وادی شاول میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اجازت

اسلام آباد 25 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے آج فوج کی جانب سے افغانستان کی سرحد کے قریب وادی شاول میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی اجازت دیدی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس علاقہ میں یہ دہشت گردوں کی آخری پناہ گاہ ہے ۔ پہاڑی اور گھنے جنگلات پر مشتمل یہ وادی شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے مابین بٹی ہوئی ہے جہاں ف

ہندوستان پر پاکستان میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے کا الزام

اسلام آباد ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع منوہر پاریکر کے ان ریمارکس پر کہ دہشت گردوں کو صرف دہشت گردوں کے ذریعہ ہی ناکارہ بنایا جاسکتا ہے۔ پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کے کارندہ کی جانب سے یہ انتہائی بدترین اعلان ہے اور اس سے توثیق ہوتی ہیکہ ہندوستان اپنے پڑوسیوں کے خلاف دہشت گردی کو اسپانسر کررہا ہے۔ وزیر د

صدر پاکستان کے فرزند بال بال بچ گئے ،3 دیگر ہلاک

کراچی ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بلوچستان میں ایک ریستوران کے باہر ہوئے دھماکہ میں 3 افراد ہلاک اور زائد از ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ صدر پاکستان ممنون حسین کے فرزند کو نشانہ بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریستوران کے باہر پارکنگ علاقہ میں ایک موٹر سائیکل پر دھماکو مادہ رکھا گیا تھا۔ نشانہ دراصل ممنون حسین

سابق وزیراعظم پاکستان جیلانی کی اپنے اغوا شدہ بیٹے سے دو سال بعد بات چیت

لاہور۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آج کہا کہ انہوں نے اپنے فرزند علی یوسف رضا گیلانی سے آج بات چیت کی ہے ۔ ان کا بیٹا علی حیدر اغوا ہونے کے بعد پہلی بار اپنے والد سے بات کرسکا ۔ اُسے طالبان نے 2013ء میں گرفتار کرلیا تھا اور اب وہ افغانستان میں زیر حراست ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا

نواز شریف ’’بہترین پاکستانی وزیراعظم‘‘

لاہور۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کر کے پاکستان کو پہلی اسلامی ایٹمی ریاست بنانے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کرنے والے دہشت گردوں کیلئے پھانسی کے احکامات جاری کرنے والے نواز شریف کو سوشل میڈیا نے ’’بہترین پاکستانی وزیراعظم‘‘ قرار دیا، جبکہ ان کے فیصلوں کو ملکی تاریخ کے بہترین فیصلے بھی قرار دیا۔ عا

دولت اسلامیہ پاکستان سے نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرسکتی ہے ؟

اسلام آباد ۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے تعلق سے اب یہ اندیشے پائے جارہے ہیں کہ وہ پاکستان سے جلد ہی عام تباہی کے ہتھیار حاصل کرلے گا ۔ پروپگنڈہ میگزین ’’دبیق‘‘ کی تازہ ترین اشاعت میں دولت اسلامیہ نے عالمی سطح پر یہ انتباہ دیا ہیکہ وہ اندرون 12 ماہ اپنی پرتشدد سرگرمیوں میں اضافہ کرے گی جبکہ حقیقت بھی یہی ہے کہ دولت اسلامیہ

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 39 بچے زخمی

ملتان۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر اسکول کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 39 بچے زخمی ہوگئے جبکہ 9 بچوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ میں واقع نجی سکول کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 39 بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقع کی اطلاع بچاؤ ٹیم کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

پاکستان میں 4 قاتلوں کو پھانسی

لاہور ۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی صوبہپنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت دیگر تین شہروں فیصل آباد، ساہیوال اور ملتان کی جیلوں میں قید قتل کے 4 مجرموں کی پھانسی دیدی گئی ۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دوہرے قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم محمد عرفان نے 1991ء میں ساندہ کے علاقے میں دو افراد کو قتل کیا تھااور 2012ء میں انسداد دہ

نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

لاہور۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی فل بنچ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے 24 برس پرانی درخواست مسترد کر دی ہے۔ہائی کورٹ کے فل بنچ نے درخواست ناقابل سماعت ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے 1991 میں لاہور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں نواز شریف پر تاحیات

سعودی عرب کو نیوکلیئر ہتھیار فروخت کرنے کی تردید

اسلام آباد۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ان اطلاعات کے دوران کہ سعودی عرب نے اپنے قریبی حلیف پاکستان سے نیوکلیئر خریدنے کا اہم فیصلہ کرلیا ہے، حکومت پاکستان نے آج ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام خالص اس کے اپنے دفاع اور موثر اق

حملہ آوروں کے القاعدہ کے سلیپرسیل ہونے کی توثیق

کراچی۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ ہفتہ کراچی میں اسماعیلی فرقہ کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بس پر کئے گئے حملہ میں ملوث چار عسکریت پسندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ ان لوگوں نے 45 افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا تھا تاہم ایک سراع رساں نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار شدہ تمام چاروں عسکریت پسند القاعدہ کے ایک سلیپر سیل سے مبینہ طور پر وابستہ ہیں

’ٹارگٹ کلنگس‘ میں تعلیم یافتہ مجرمین ملوث: سندھ سی ایم

اسلام آباد۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکولس اور پولیس ویانس پر دستی بموں سے حملہ کرنے کا تعلیم یافتہ مجرموں نے اعتراف کیا ہے ۔ چہارشنبہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے انکشاف کیا کہ ایک نول آفیسر اور ایک انجنیئرس بریگیڈیئر ‘ ایک امریکی ماہر

نواز شریف کا دو قومی دورہ شروع

اسلام آباد ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج سہ روزہ دورہ پر ترکمانستان اور کرغزستان کے لئے روانہ ہوئے تاکہ قدرتی وسائل سے مالا مال ان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ توانائی اور معاشی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جاسکے ۔ نواز شریف کے ہمراہ کئی کابینی ارکان اور سینئر عہدیدار دورہ پر ہیں ۔ وہ پہلے ترکمانستان کے دارالحک

ممبئی کیس : سات گواہوںکی طلبی

اسلام آباد ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملہ کیس کے سات ملزمین بشمول سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کا ٹرائیل منعقد کرنے والی پاکستانی انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ان ساتوں گواہوں کو اگلی سماعت پر طلب کیا ہے جبکہ کیس ریکارڈ آخرکار اُسے پیش کردیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممبئی حملہ کیس کا ریکارڈ چار ماہ بعد انسداد دہشت گردی عدالت کو بھیج

پاکستان: نفرت انگیز تقریر پر امام مسجد کو پانچ برس قید

لاہور ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے ایک امامِ مسجد کو مخالف فرقے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر پانچ برس قید کی سزا سنا دی ہے۔ فرقہ ورانہ تشدد میں نفرت انگیز تقریریں ’جلتی پر تیل‘ کا کام کرتی ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی حکام کے مطابق مولانا ابوبکر کو رواں برس فروری میں صوبہ پنجاب کے شہر قصور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ استغ

دتہ خیل میں فوجی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

پشاور ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا دعویٰ ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 13 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ فورسز علاقہ شوال کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔ سرکاری ریڈیو نے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے حوالے سے چہارشنبہ کی صب

مدرسے ’جہالت کے اڈے‘پاکستانی وزیر کا ریمارک

اسلام آباد ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی وزیر نے مدرسوں کو ’’جہالت کے اڈے‘‘ قرار دیتے ہوئے تنازعہ چھیڑ دیا ہے ، جس پر ملک کی درس گاہوں نے شدید ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اُن کی برطرفی کا مطالبہ کیاہے ۔ وزیراطلاعات پرویز رشید نے حال میں کہا : ’’یہ جہالت کی درسگاہیں جنھیں ہم عطائے اور جانوروں کے چرم دیتے ہیں ، سماج کو نفرت اور قدامت

پاکستان :45 اسمٰعلیوںکے 4 قاتل گرفتار

اسلام آباد ۔ /19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آج چار افراد کو مبینہ طور پر 45 اسمٰعیلی مسلمانوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ مبینہ طور پر دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے کراچی میں گزشتہ ہفتہ ایک بس پر حملہ کیا تھا ۔ چیف منسٹر سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ چار ملزمین گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف کے دفتر سے ایک بیان میں اس اطلا

دہشت گرد تنظیمیں اسلامی تعلیمات سے دور

کراچی ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں 200 علمائے دین ایسے ہیں جنہوں نے خودساختہ دولت اسلامیہ، ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ، بوکوحرام اور دیگر نام نہاد جہادی تنظیموں کو گمراہ کن تنظیموں سے تعبیر کیا اور کہا کہ یہ تنظیمیں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام نہیں کررہی ہیں۔ اتوار کو علمائے دین کی ایک کانفرنس میں علمائے دین ن