پاکستانی فوج کے فضائی حملوں میں 20 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغان سرحد سے متصلہ شورش زدہ شمال مغربی قبائیلی علاقوں پر پاکستان کے لڑاکا جیٹ طیاروں کے فضائی حملوں میں کم سے کم 20 عسکریت پسند مارے گئے۔ اس علاقہ میں پاکستانی فوج نے طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔ فوج نے کہا ہیکہ ضلع خیبر میں یہ کارروائی کی گئی ہے جس کی ایک جانب صوبائی دارالحکومت

رمضان کے موقع پر 113ہندوستانی ماہی گیر رہا

کراچی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج 114 ماہی گیروں کو خیر سگالی اشارہ کے طور پر جیل سے رہا کردیا۔ چند دن قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو ٹیلی فون پر رمضان کی مبارکباد دی جبکہ دونوں ممالک کی زبانی تکرار جاری تھی۔ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اسلام آباد سے مالیر جیل سے 113 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کر

پاکستان کے 16 صحافی 2010 ء سے روپوش

کراچی 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں تیار کی گئی ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ عجیب و غریب انکشاف کیا گیا ہے کہ 2010 ء سے کم و بیش 16 پاکستانی صحافی اپنی ڈیوٹی سے مربوط خطروں کو مدنظر رکھتے ہوئے روپوش ہوگئے ہیںیا جلاوطنی اختیار کرلی ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (EPJ) کے ذریعہ جمع کی گئی اطلاعات کے مطابق ایسے صحافی جو اپنے ہی وطن سے فرار اخت

آصف زرداری کی آج سیاسی قائدین کو دعوت افطار

اسلام آباد 18 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کل پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کیلئے دعوت افطار کا اہتمام کرینگے ۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل ہی آصف زرداری نے ملک کی طاقتور فوج کے خلاف ریمارکس کئے تھے جس پر انہیں وزیر اعظم نواز شریف کی تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ پارٹی کے ایک لیڈر نے کہا کہ اسلام آباد میں زردا

پاکستان میں پرائمری اسکول تباہ

پشاور ۔ 17 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوںنے لڑکوں کے ایک پرائمری اسکول کو آج علی الصبح باجور قبائلی علاقہ میں دھماکہ سے اڑادیا، اسکول کی عمارت میں کوئی نہیں تھا اس لئے کوئی ہلاک واقع نہیں ہوئی۔ سرکاری اسکول کی عمارت واقع ماموند میں دھماکو مادے نصب کئے گئے تھے۔ باجور قبائلی علاقہ تحریک طالبان پاکستان کی اعلیٰ سطحی قیادت کا آبائی

پاکستانی افواج نے زخمی افغان فوجی کو بچالیا

اسلام آباد 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج اُس وقت افغانستان میں داخل ہوگئی جب طالبان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک افغان فوجی زخمی ہوگیا اور پاکستانی فوج اُس کا تخلیہ کروانے فوری وہاں پہنچ گئی۔ یہ واقعہ کل پاکستان کے باجور قبائیلی علاقہ میں رونما ہوا جو افغانستان کے صوبہ کونار سے متصل ہے۔ دریں اثناء ایک سکیوریٹی عہدیدار نے

پاکستان میں مزید 11 قیدیوں کو پھانسی

لاہور ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی مختلف جیلوں میں قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے 11 ملزمین کی سزاؤں پر عمل آوری کرتے ہوئے انہیں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ یاد رہے کہ صرف دو روز بعد ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان میں قیدیوں کی سزائے موت پر عمل آوری پر عبوری امتناع عائد رہے گا۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ایک قیدی کو جبکہ ر

نواز شریف کا مودی کو ٹیلیفون، مذاکرات کیلئے امن پر زور

اسلام آباد ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ ہندوستان اورپاکستان کو اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے امن کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے عوام ’’اپنے قائدین کو اچھے الفاظ سے یاد کریں‘‘۔ وزیراعظم مودی سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو جنگیں اور اخ

ہندوستانی شرائط پر مذاکرات سے پاکستان کا انکار

اسلام آباد۔15جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج زبانی تکرار جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستان سے اس کی شرائط پر مذاکرات نہیں کرے گا اور اگر بات چیت کے موضوعات میں کشمیر اور آبی مسائل شامل نہ کئے جائیں تو ایسی صورت میں بھی بات چیت ناممکن ہوگی ۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ اُمور سرتاج عزیز نے کہا کہ اُن کا ملک ’’پاکستان دشمن

عالمی سطح پر ترک اسلحہ کا رجحان تاہم ہندوپاک پر اس کا کوئی اثر نہیں

کراچی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوپاک کے بارے میں اگر عالمی سطح پر گشت کررہی رپورٹس پر اعتبار کیا جائے تو یہ پتہ چلے گا کہ دنیا بھر ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف جو رجحان پایا جاتا ہے، دونوں ممالک اس کے برعکس اپنے نیوکلیئر توانائی کو مزید مستحکم کررہے ہیں۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) نے یہ بات کہی۔ سوڈیش انسٹیٹیوٹ کی جانب

ماہ رمضان میں سزائے موت کی تعمیل پر پاکستان میں امتناع

اسلام آباد۔ 14جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے ماہ رمضان کے دوران پھانسی دے کر سزائے موت کی تعمیل پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران جب کہ پاکستان نے سزائے موت پر عائد امتناع برخواست کردیا تھا‘ تقریباً 150 مجرموں کو سزائے موت دی جاچکی ہے ۔ وزارت داخلہ نے کل ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ ماہ ر

پاکستان میں فضائی حملے20 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ۔13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغان سرحد سے متصلہ شمال مغربی پاکستان کے شورش زدہ صوبہ کے قبائیلی علاقہ شمالی وزیرستان پر فوج کے فضائی حملوں میں کم سے کم 20 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ لڑاکا جنگی طیاروں نے اس ضلع کے داتاخیل علاقہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا تھا ۔ فوج نے کہا کہ 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستانی رینجرس نے کانسٹبل کا اغواء کرلیا

کراچی ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں نیم فوجی رینجرس نے آج ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا کیا اور ایک کانسٹبل کو مجرموں کے گروہوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں اغواء کرلیا ۔ انہوں نے مومن آباد پولیس اسٹیشن اورنگی ٹاون میں ہوائی فائرنگ بھی کی ۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے کانسٹبل جان محمد کا اغواء کرلیا ۔ پولیس نے اس کی فوری رہائی

نیوکلیئر ہتھیار شب برأت میں آتشبازی کیلئے نہیں بنائے گئے : مشرف

اسلام آباد ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے آج ہندوستان پر پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر ہتھیار ملک کے دفاع کیلئے تیار کئے گئے ہیں۔ تقریبات میں آتشبازی کے لئے نہیں۔ یاد رہیکہ مشرف نے پاکستان پر 1999ء سے 2008 تک حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان منصوبہ بند طریقہ سے پاکستان

بلوچستان میں پولیس نشانے پرچار اہلکار ہلاک

وئٹہ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔سی سی پی او کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ نے جائے وقوع پر میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے چار اہلکار پشتون آباد کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھے کہ اس دورن انھوں ن

پاکستان نے سعودی عرب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا چھ ماہ میں 150 افراد کو سزائے موت

اسلام آباد 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران کم سے کم 150 ’مجرمین‘ کو پھانسی پر لٹکادیا جبکہ بین الاقوامی ادارے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کررہے تھے کہ ان میں بعض افراد بے قصور بھی تھے جنھیں ایذا رسانی کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹے اقبالی بیانات دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اس سال چھ ماہ کے دوران پاکستان میں سب سے زی

ممبئی حملے : وکلاء کی ہڑتال سماعت 17 جون تک ملتوی

اسلام آباد 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت جو ممبئی حملوں میں ملوث سات ملزمین بشمول کلیدی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کے مقدمہ کی سماعت کررہی ہے، آج وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے سماعت کی آئندہ تاریخ 17 جون مقرر کی ہے۔ دریں اثناء عدالت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے عدالتی کارروائی نہیں چلائی جاسک

یہ میانمار نہیں ہے : پاکستان

اسلام آباد ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے ہندوستان کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ دہشت گرد گروپس کے خلاف کارروائی کے لئے سرحد پار کرنے سے بھی پس و پیش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو میانمار کی غلطی یہاں نہیں کرنی چاہئے کیونکہ پاکستان کی مسلح فورس سرحد پار سے ہونے والی کسی ب