حدیث

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ تو ابن آدم (انسان) ہے اور یہ اس کی موت ہے‘‘۔ یہ فرماکر آپﷺ نے اپنا ہاتھ پیچھے کی طرف رکھا (یعنی پہلے تو ایک جگہ اشارہ کرکے بتایا کہ یہ انسان ہے اور پھر اس جگہ سے ذرا پیچھے کی طرف اشارہ کرکے بتایا کہ یہ اس کی موت ہے) اس کے بعد آپﷺ نے اپنے ہاتھ کو پھیل

حضرت بانی جامعہ نظامیہ کے فیصلہ کو مسلم و غیر مسلم سب قبول کرتے

اللہ تعالیٰ نے حضرت شیخ الاسلام عارف باﷲ امام حافظ محمد انواراﷲ فاروقی علیہ الرحمۃ والرضوان کو ایسی عقل اور خوبیا ں عطا فرمائی تھیں جو آپ کے اس امتیاز کا باعث ہوئیں ۔ دوسرے یہ کہ آپ تصفیہ مقدمات میں نہایت غور و خوض سے کام لیتے ۔ پوری مثل خود معائنہ فرماتے ۔ جو نتیجہ اخذ کرتے اسی پر فیصلہ فرماتے تھے۔اس معاملہ میں کبھی آپ نے کسی کی

بندۂ مؤمن کی صفات

قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’’اللہ نے مؤمنوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال جنت کے عوض خرید لئے ہیں‘‘ (سورہ توبہ) اس خرید و فروخت کے بعد بندہ مؤمن کا جو رویہ بنتا ہے، وہ یہ ہے کہ اس میں چند صفات نمایاں ہوکر اُبھرتی ہیں، یعنی بیع کے بعد اب اگر بندۂ مؤمن میں یہ صفات پیدا ہوتی ہیں تو وہ معاملے کا سچا سمجھا جائے گا، ورنہ جھوٹا۔

قران

ہلاکت ہے ہر جھوٹے بدکار کے لئے، جو سنتا ہے اللہ کی آیتوں کو جو پڑھی جاتی ہیں اس کے سامنے، پھر بھی وہ (کفرپر) اَڑا رہتا ہے غرور کرتے ہوئے گویا اس نے انھیں سنا ہی نہیں، پس آپ اسے دردناک عذاب کا مژدہ سنادیں۔ (سورۃ الجاثیہ۔۷،۸)

اعجاز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

معجزات سے وہ امور و افعال مراد ہوتے ہیں، جو انبیاء کرام علیہم السلام سے اللہ تعالی کے حکم پر صادر ہوتے ہیں۔ جو خلاف عادت و فطرت ہوتے ہیں اور اہل زمانہ اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انبیاء کرام علیہم السلام کی تصدیق و تائید کے لئے ان کے ہاتھوں سے غیر معمولی امور انجام پاتے ہیں، جو فطرت کے بعض قوانین کو بدل دیتے ہیں یا ان کی صورت تبدیل کردی

دانتوں کے درد کا آسان علاج

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ مسواک پابندی سے کیجئے، جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ جب بھی مسواک، برش یا کوئی منجن استعمال کریں ’’شَھِیْدٌ شَھِیْدٌ‘‘ کا ورد کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ سورۂ انعام کی آیت ۶۹ ’’لکل نبا مستقر وسوف تعلمون‘‘ بھی بار بار پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔

جنت کے بالا خانے

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے رہے، ان کے لئے بالا خانے ہیں، جن کے اوپر اور بالا خانے ہیں جو بنے بنائے تیار ہیں‘‘۔ (سورۃ الزمر۔۲۰)