فلم ’’ پی کے ‘‘ پر ایک اور تنازعہ

ممبئی۔/23ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان کی فلم ’’ پی کے ‘‘ (PK) پر تنازعات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ فلم 17ڈسمبر کو تھیٹروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے اور قابل لحاظ بزنس بھی کررہی ہے لیکن اس فلم کو اب قانونی موشگافیوں کا سامنا ہے اور یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ فلم ’ پی کے ‘ میں ہندوؤں کے لارڈ شیوا کی شبیہہ بگاڑدی گئی ہے

’’ تیور ‘‘ تفریح سے بھر پور ایکشن کامیڈی فلم ، 9 جنوری کو ریلیز

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( ایم اے سلام ) : ایروز انٹرنیشنل کی پیشکش پروڈیوسرس بونی کپور اور سنجے کپور کی فلم ’ تیور ‘ جو 9 جنوری کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کی جارہی ہے ایک بھر پور تفریحی اورا یکشن فلم ہے جسے اترپردیش کے کئی ایک خوبصورت لوکیشنس پر فلمایا گیا ہے ۔ یہ بات آج یہاں اپنی فلم تیور کے پرموشن کے نئے فلم کی اسٹار کاسٹ ارجن کپور ، سوناکشی س

فلمی اداکار اوم پوری کو کارنامہ حیات ایوارڈ

نئی دہلی۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اوم پوری کو انٹرنیشنل فلم فیسٹول پر یاگ ( الہ آباد ) میں کارنامہ حیات ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ انگریزی فلم ’’ہینڈریڈ فوٹ جرنی ‘‘ کے اداکار28 جنوری 2015ء کو منعقد ہونے والی تقریب میں تہنیت کے ساتھ ایوارڈ حاصل کریں گے۔ فیسٹول ڈائرکٹر ابھیشک ارون نے بتایا کہ اوم پوری کا اس

فلم آل از ویل سے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی علحدگی

ممبئی ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے تنگی وقت کی بناء فلمساز اومیش شکلا کی فلم آل از ویل سے نکل جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس فلم کے اہم ستارے ابھیشک بچن اور آسین ہیں جس میں وہ رشی کپور کے ساتھ کام کرنے والی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم چھوڑ دینے کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے ۔ سمرتی ایرانی

شاہ رخ خاں کو انکم ٹیکس کیس میں راحت

ممبئی ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شاہ رخ خاں کو انکم ٹیکس کے ایک کیس میں راحت حاصل ہوئی ہے ۔ انکم ٹیکس اپلیٹ ٹریبونل نے ٹیکس حکام کے حکم نامہ کو مسترد کردیا جس میں شاہ رخ خاں کو اپنی خالص دولت میں سے اپنی اہلیہ کے لیے سود کے بغیر قرض حاصل کرتے ہوئے فلیٹ اور زیورات خریدے جس پر 2.28 کروڑ روپئے پر ٹیکس ادا کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ سوپر اس

دلیپ کمار 92 سال کے ہوگئے ۔ دواخانہ سے ڈسچارچ

ممبئی 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) افسانوی اداکار دلیپ کمار آج 92 سال کے ہوگئے ۔ انہیں آج دواخانہ سے بھی ڈسچارچ کردیا گیا جہاں انہیں سینہ کے انفیکشن کی شکایت پر گذشتہ ہفتے شریک کیا گیا تھا ۔ جب وہ دواخانہ سے باہر نکلے ان کے مداحوں نے خیر مقدم کیا جو ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے وہاں جمع ہوئے تھے ۔ ماہر امراض تنفس ڈاکٹر جلیل پارکر

دھرمیندر کی 79 ویں سالگرہ

ممبئی ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ کے سینئیر اداکار دھرمیندر نے آج اپنی 79 ویں سالگرہ اکیلے یعنی اپنی ایم پی بیوی ہیمامالنی کے بغیر منائی جو پنجاب میں فلم شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ دھرمیندر نے ٹوئٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج اپنی سالگرہ اکیلے ہی منانا پڑ رہی ہے حالانکہ ان کی پہلی بیوی اور بچوں یعنی سنی دیول اور بابی دیو

سمرتی ایرانی ، رشی کپور کی بیوی کے رول میں

نئی دہلی 8 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے فلمی دنیا سے مکمل طور پر اپنا ناطہ نہیں توڑا ہے بلکہ وہ آج بھی ’ آل اِژویل ‘ نامی فلم میں کام کررہی ہیں جہاں وہ رشی کپور کی بیوی کا رول ادا کر رہی ہیں ۔ تاہم انہوں نے پروڈیوسرس کو یہ واضح کردیا ہے کہ وزارت کی ذمہ داری نبھانے کے بعد انہیں کم وقت مل پاتا ہے اس کے باوج

دلیپ کمار کو نمونیہ ، دواخانہ میں شریک

ممبئی ۔ 6 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندی فلموں کے بزرگ اداکار دلیپ کمار کو آج نمونیہ کے عارضہ پر دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ انہوں نے سردی اور کھانسی کی شکایت کی تھی ۔ لیلاوتی ہاسپٹل کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے کہا کہ دلیپ کمار کو نمونیہ کے لیے شریک کیا گیا ۔ ہم نے انہیں اینٹی بائیوٹیک دوائیں دیں ہیں اور انہیں انٹنسیو کیر یونٹ میں رکھا گ

انوشکا شنکر گرامی ایوارڈ کیلئے نامزد

لاس اینجلس ۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ستار نواز انوشکا شنکر کو اُن کے البم ’’ٹریزیس آف یو ‘‘ کے لئے 57 ویں سالانہ گرامی ایوارڈس میں بیسٹ ورلڈ میوزک البم زمرے کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ آنجہانی ستار نواز روی شنکر کی بیٹی انوشکا شنکر کو اس سے پہلے بھی تین مرتبہ اس باوقار ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جاچکا ہے ۔ ٹریزیس آف یو اُن کا ساتواں الب

دیوین ورما کی آخری رسومات

پونے ۔ 3 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اداکار دیوین ورما جن کا گزشتہ روز پونے میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا تھا ، ان کی آخری رسومات ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق آج انجام دی جائیں گی ۔ دیوین ورما جنہوں نے بی آر چوپڑہ کی فلم دھرم پتر سے 1961 ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا ۔ گزشتہ ایک دہائی سے فلموں سے دوری اختیار کرتے ہوئے پونے میں ا

دلیپ کمار کے انتقال کی افواہیں

ممبئی۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) شہنشاہ جذبات آئندہ ماہ اپنی 92ویں سالگرہ منانے والے ہیں، لیکن آج اچانک ان کے انتقال کی خبر یں گشت کرنے لگیں جو بالآخر افواہ ثابت ہوئیں۔ یاد رہے کہ دلیپ کمار اعصابی عارضہ میں مبتلا ہیں جہاں ان کی یادداشت بالکل کمزور اور جسم بھی کافی ناتواں ہوگیا ہے۔ وہ حالانکہ مختلف پروگرامس اور پارٹیوں میں شرکت کرتے ہ

کلین انڈیا مہم میں فلمی اداکارہ پرینکا چوپڑہ کی شمولیت

ممبئی ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی کلین انڈیا مہم کے سلسلہ میں فلمی اداکارہ پرینکا چوپڑہ بعض سماجی کارکنوں کے تعاون سے ممبئی شہر کے ایک علاقہ میں صاف صفائی انجام دی۔ قبل ازیں وزیراعظم نے کلین انڈیا مہم میں تعاون کیلئے فلم میری کوم کی اداکارہ کو نامزد کیا تھا۔ پرینکا چوپڑہ نے صفائی مہم میں حصہ لینے کے بعد اس کی وی

ہالی ووڈ اسٹار جولی کا اداکاری سے دستبرداری کا فیصلہ

سڈنی۔ 20 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہالی وڈ اسٹار انجلینا جولی نے اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کرلیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ انھیں ڈائریکشن پسند ہے اور جلد ہی وہ ایکٹنگ چھوڑ کر ڈائریکشن شروع کردیں گی۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ’’ دوسری جنگ عظیم‘‘ پر بنی فلم ’’اَن بروکن‘‘ کا پریمیر ہوا۔ مداحوں کے جوش اور کیمروں کی لائٹس میں ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی

آر کے بیانر سے فلمیں بنائی جائیں گی : رندھیر کپور

ممبئی ۔ 17 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ’’ آر کے بیانر کے تلے جلد ہی فلمیں بنانے کا آغاز کروں گا ‘‘ ۔ یہ الفاظ تھے آنجہانی راجکپور کے بڑے بیٹے اداکار رندھیر کپور کے جو آج کی کامیاب ترین ہیروئن کرینہ کپور کے والد بھی ہیں ۔ رندھیر کپور نے کہا کہ ریکھا کے ساتھ ان کی فلم ’ سوپرنانی ‘ پر شائقین نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔ بہر حال 80 ء ا

بیوی سے ملاقات کیلئے بھی وقت لینا پڑتا ہے : دھرمیندر

ممبئی ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بالی ووڈ کے ’ ہی مین ‘ کہے جانے والے اداکار دھرمیندر نے حالیہ دنوں میں میڈیا سے دوری اختیار کر رکھی ہے ۔ ایک تو یہ کہ ان کا مزاج کچھ درست نہیں رہتا اور دوسرے یہ کہ ان کی اہلیہ اداکارہ و بی جے پی ایم پی ہیمامالنی کے متھرا سے منتخب ہونے کے بعد ہیمامالنی کی مصروفیت اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہ اپنے ارکان خاندا

بلراج ساہنی کے ساتھ کام کرنا یادگار رہا : ہیمامالنی

ممبئی ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بالی ووڈ ایکٹریس و بی جے پی ایم پی ہیمامالنی نے کل ایم ایس ستھیو کی 1974 میں ریلیز ہوئی فلم ’’ گرم ہوا ‘‘ کے خصوصی شو میں شرکت کے بعد کہا کہ آنجہانی بلراج ساہنی کی اداکاری دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ اداکاری کررہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے کردار میں زندگی کی روح پھونک دی ہے ۔ انہیں خوشی ہے کہ فلم دو

’ گرم ہوا ‘ دوبارہ ریلیز ہوگی

ممبئی ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہندوستان کی آزادی اور نئے ملک پاکستان کی تشکیل جو 1947 کا المیہ ہی کہا جاسکتا ہے ۔ اس پس منظر میں بنی مسلم سوشیل فلم ’’ گرم ہوا ‘‘ جسے ایم ایس ستھیو نے ڈائرکٹ کیا تھا ، ایکبار پھر سنیما ہالس کی زینت بن رہی ہے ۔ 1974 ء میں تیار کی گئی اس فلم کو پہلے پہل سنسر بورڈ نے پاس کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن اس وقت