کترینہ کے مومی مجسمے کی مادام تساؤ میوزیم میںنمائش

لندن ۔28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے مومی مجسمے کی رونمائی لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں کی گئی، اداکارہ نے اس موقع پر اپنے مجسمے کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس مجسمے کی نمائش کے بعد کترینہ کیف بالی ووڈ کی ساتویں شخصیت بن گئی ہیں جن کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا ہے۔ ان سے قبل امیتابھ بچن، شاہ رخ خان

کنگنا رناوت کو پرینکا چوپڑا کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکارہ کنگنا رناوت اور پرینکا چوپڑا نے اگرچیکہ نیشنل فلم فیر ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے مقابلہ آرائی کی تھی ۔ لیکن فلم کوئین کی ہیروئن جنہیں بہترین اداکارہ قرار دیا گیا ہے کہا کہ ان کے درمیان کوئی پیشہ وارانہ رقابت نہیں ہے ۔ 28 سالہ کنگناراوت کو وکاس بہل کی زیر ہدایت فلم کے لیے دوسرا قومی ایوا

کنگنا راناوت اور وشال بھردواج کو نیشنل فلم ایوارڈ

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) 62 ویں نیشنل فلم ایوارڈس کا آج اعلان کردیا گیاحالانکہ سرکاری تقریب 3 مئی 2015 ء کو منعقد ہوگی۔ نامور اداکار ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے، کنڑی اداکار وجئے کو بہترین اداکار، کنگنا راناوت کو فلم کوئین کیلئے بہترین اداکارہ اور وشال بھردواج کو فلم’’حیدر‘‘ کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ مقبول

ششی کپور کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

نئی دہلی ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اداکار و فلمساز ششی کپور کو جنہوں نے 100 سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کے نقوش چھوڑے اور نمک حلال ، دیوار ، کبھی کبھی جیسی ہٹ فلمیں دیں ، انہیں باوقار داداصاحب پھالکے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ ہندوستانی فلمی دنیا میں یہ سب سے باوقار ایوارڈ تسلیم کیا جاتا ہے۔ 77 سالہ ششی کپور گردوں کی بیماری کے علا

فلمی اداکار شاہ رخ خاں شوٹنگ کے دوران زخمی

ممبئی۔/19مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کروشیا میں آنے والی فلم ’’ فیان ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ 49سالہ اداکار جو کہ منیش شرما کی زیر ہدایت فلم میں کام کررہے ہیں اپنے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں جبکہ کروشیا کی سڑکوں پر موٹر سیکلوں کی دوڑ کے منظرکی فلم بندی کررہے تھے کہ اچانک زخمی ہوگئے۔ توقع

سلمان خان کیخلاف اسلحہ قانون کے تحت مقدمہ

جودھ پور۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان ہائیکورٹ نے آج تحت کی عدالت کارروائی کے خلاف حکم التواء جاری کردیا جو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف اسلحہ قانون کے تحت درج کیا گیا تھا ۔ یہ مقدمہ کالے ہرن کے شکار کے واقعہ کے سلسلے میں تھا۔ اس مقدمہ میں وکیل صفائی کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے مقدمہ کی کارروائی پر د

سلمان خان حادثہ کے بعد غائب تحقیقاتی عہدیدار کا عدالت میں بیان

ممبئی ۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکار سلمان خان کے خلاف حادثہ کے بعد راہ فرار اختیار کرنے کے مقدمہ میں ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس عہدیدار نے آج ٹرائل کورٹ کو بتایا کہ حادثہ کے بعد سلمان خان جائے واردات پر نہیں تھے ۔ اس کے علاوہ وہ گھر پر بھی موجود نہیں تھے حالانکہ یہ مقام حادثہ سے بمشکل دوسومیٹر دور ہے ۔ راجندر کمار جو تحقیقاتی

سنجے دت کی پیرول پر رہائی میں مرکز کا کوئی رول نہیں

نئی دہلی ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلمی اداکار سنجے دت کی وقفہ وقفہ سے پیرول پر رہائی میں مرکزی حکومت کا کوئی رول نہیں ہے اور کوئی بھی قیدی عدالت اور متعلقہ ریاستی حکومت کی منظوری سے یہ سہولت حاصل کرسکتا ہے ۔ لوک سبھا میں آج یہ اطلاع دی گئی وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے شیوسینا رکن راہل شیوالے نے الزام عائد کیا کہ سنجے دت

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ہائیکورٹ سے راحت رسانی

ممبئی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ممبئی ہائیکورٹ نے مقامی پولیس کو ہدایت دی کہ بالی ووڈ اداکار دیپیکار پڈوکون کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے اور نہ انہیں گرفتار کیا جائے۔ متنازعہ اے آئی آر روسٹ شو میں شرکت کے سلسلہ میں انہیں گرفتاری کا اندیشہ ہے۔ جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس انوجا پربھو دیسائی نے 2 مارچ کو اداک

ڈرائیونگ لائسنس کے مسئلہ پر سلمان خان کو راحت

ممبئی۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سیشن کورٹ نے آج بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو راحت فراہم کرتے ہوئے یہ رولنگ دی ہے کہ مقدمہ کی سماعت کے اس مرحلے پر ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنے کیلئے انہیں ہدایت نہیں دی جاسکتی۔ اگر وہ چاہیں تو کسی مناسب موقع پر یہ داخل کرسکتے ہیں۔ سیشن جج ڈی بلیو دیشپانڈے نے استغاثہ کی اس درخواست کو مسترد کردیا کہ سلمان خان ک

سونم کپور سوائن فلو کا شکار

راجکوٹ ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور سوائن فلو سے متاثر ہوگئی ہیں اور ایک خانگی ہاسپٹل میں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ راجکوٹ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ممکن ہے ممبئی میں فزیکل ٹرینر کے ذریعہ وہ وبائی مرض کا شکار ہوئی ۔ 29 سالہ اداکارہ یہاں راجشری پروڈکشن کی فلم ’’ پریم رتن دھن پائیو ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

امیتابھ کیخلاف امریکی عدالت کا سمن ، خون کا بدلہ خون کا نعرہ دینے کا الزام

واشنگٹن۔ 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے لاس اینجیلس میں ایک وفاقی عدالت نے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے مقدمہ میں بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کے خلاف سمن جاری کی ہے۔ امیتابھ کے ہالی ووڈ مینیجر کے نام پیر کو یہ سمن روانہ کرتے ہوئے 17 مارچ تک جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ نیویارک میں واقع سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) نے ا

سلمان کیس : استغاثہ دو گواہوں کا ثبوت آگے بڑھائے گا

ممبئی ۔23 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان سے متعلق ٹکر دیکر فرار ہوجانے والے 2002 ء کے واقع میں استغاثہ نے اپنا کیس مضبوط کرنے والے اقدام میں آج سماعتی عدالت میں داخل درخواست میں کہا کہ وہ دو کلیدی گواہوں کے بیان کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے ، جو موجودہ طورپر عدم دستیاب ہیں۔ ایک گواہ اداکار کا پولیس باڈی گارڈ ہے جس نے

مراٹھا مندر میں فلم ڈی ڈی ایل جے کی دوبارہ نمائش

ممبئی 21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فلمساز کمپنی یش راج فلمز اور تھیٹر مراٹھا مندر نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ شہرہ آفاق فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ 1009 ہفتے تک چلانے کے بعد اس کی نمائش بند کردی جائے لیکن اب دونوں نے یہ مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ فلمی نمائش جاری رکھی جائے۔ شاہ رُخ خان اور کاجول کی اس فلم کا آخری شو 19 فروری کو رکھا گیا تھا لی

شاہ رخ کے بنگلہ کے باہر ریمپ منہدم

ممبئی ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) میونسپل کارپوریشن آف گریٹر ممبئی نے آج اس ریمپ کو منہدم کردیا جو بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے سب اربن باندرہ میں واقع مشہور بنگلہ ’منت‘ کے باہر ایک تنازعہ بن چکا تھا۔ بی جے پی ایم پی پونم مہاجن نے سمندر سے قریب علاقہ کے مکینوں کی شکایات پر اس ریمپ کو برخاست کردینے کا مطالبہ کیا تھا۔

سنجے دت کی پیرول پر رہائی کے بعد قواعد کی خلاف ورزی ، کارروائی کا امکان

ممبئی ۔ 12 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پونے جیل میں مقید فلمی اداکار سنجے دت کو ایک نئی مصیبت نے گھیر لیا ہے جبکہ مہاراشٹرا جیل حکام کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ انھوں نے پیرول پر رہائی کے بعد مقررہ مدت سے 2 یوم کے زائد قیام کرتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ۔ریاستی محکمہ داخلہ کو پیش کردہ ایک رپورٹ میں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ؍ محابس

سونم کپور کے گھر سے ہیروں کے نکلس کا سرقہ

ممبئی ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ سونم کپور کا ہیروں کا نکلس مالتی 3 لاکھ 50 ہزار مضافاتی علاقہ جوہو میں ان کی قیامگاہ سے سرقہ کرلیا گیا۔ اداکارہ نے اس واقعہ کی اطلاع جوہو پولیس کو 5 فبروری کو دی تھی جبکہ ہیروں جڑی زنجیر کو تلاش کرنے کی اس کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ پولیس کے بموجب 29 سالہ اداکارہ باندرہ میں اپنی والدہ کے سات

شاہ رخ خاں کے بنگلے کے باہر ریمپ منہدم کرنے کا فیصلہ

ممبئی۔ 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خاں کے بنگلہ ’’منت‘‘ کے باہر واقع ریمپ کو منہدم کردیا جائے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن کے علاوہ مقامی افراد کی جانب سے اس ریمپ کے باعث افراتفری اور ٹریفک میں خلل پیدا ہونے کی شکایات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ ایڈیشنل میونسپل کمشنر سنجے دیشمکھ نے بتایا کہ شاہ رخ خاں کو اند

پیوپلز پلازا نیکلس روڈ پر ہفتہ کو حیدرآبادی فن گامہ شو 2014

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : سیاست شاپنگ دھوم کے بمپر ڈرا کے موقعہ پر پیش کیا جانے والا حیدرآبادی فن گامہ شو 2014 جو 7 فروری ہفتہ شام 6-30 بجے پیوپلز پلازا نکلس روڈ میں منعقد ہوگا ۔ اس شو کے کوآرڈینٹر مسٹر خیر الدین بیگ جانی کے مطابق فن گامہ شو میں نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ منفرد انداز کے انوکھے دلچسپ پروگراموں کو پیش کرنے کا فیصلہ کی

شاہ رخ خان سے مطالبہ

ممبئی۔/3فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ پونم مہاجن نے آج سب اربن باندرہ میں واقع سوپر اسٹار شاہ رخ خاں کے بنگلہ سے متصل ایک چبوترہ کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ چبوترہ (Ramp) غیر قانونی طریقہ سے تعمیر کیا گیا ہے جس کے باعث اس علاقہ میں ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔