کانگریس اور ٹی آر ایس میں خوشگوار تعلقات، اتحاد کیلئے مذاکرات

حیدرآباد /5 مارچ (سیاست نیوز) مرکزی وزیر جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس اور ٹی آر ایس میں خوشگوار تعلقات ہیں اور اتحاد کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کو کانگریس میں ضم کرنے سے انکار کے باوجود کانگریس، سربراہ ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ سے رابطہ میں ہے اور دونوں جماعتوں میں سیاسی اتحاد کے لئے خوشگوار ماحول میں مذاکرا

تلنگانہ ریاست کی تشکیل کانگریس کی مجبوری : کے ٹی آر

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( این این ایس ) : ٹی آر ایس ٹی قائد و رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے آج کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ نہیں دیا بلکہ صورتحال نے اس کو ریاست تلنگانہ کا اعلان کرنے پر مجبور کردیا ۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی ٹی آر ایس اب علاقہ میں سیاسی چیلنجس سے نمٹے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاست میں

تشکیل تلنگانہ پر ایم ڈی ایف کا خیر مقدم

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام 29 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 9 مارچ 10 بجے دن ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی مین روڈ میں مقرر ہے ۔ جس میں مسلم لڑکے و لڑکیوں کی شادیوں کو طئے کرنے کے سلسلہ میں والدین و سرپرستوں کے لیے دوبدو پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں آج دفتر ایم ڈی ا

کانگریس کو تلنگانہ سے اسمبلی کے 80 اور لوک سبھا کی 16 نشستوں سے کامیابی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : سابق صدر پردیش کانگریس کمیٹی و ایم ایل سی مسٹر ڈی سرینواس نے آج اس بات کا ادعا اور یقین ظاہر کیا کہ کانگریس پارٹی تلنگانہ اور سیما آندھرا علاقوں سے اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ دونوں علاقوں کے چیف منسٹرس بھی کانگریس پارٹی کے ہی ہوں گے اور وہ 2 جون کو ہی حلف لیں گے ۔ وہ یہاں پریس کانفرنس سے مخاطب کر

سائبرآباد کے حدود میں تین خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں رائے درگم میڑچل اور الوال کے علاقوں میں تین خواتین نے خودکشی کرلی ۔ شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر میڑچل کے علاقہ میں 24 سالہ رادھیکا نے خودکشی کرلی ۔ جو وینائک نگر میڑچل علاقہ کے ساکن جنگایا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا 9 ماہ کا لڑکاتھا ۔ شادی کے وقت رادھیک

گراں بار مہنگائی کو نشانہ بنانے کا مشورہ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : گوشہ محل حلقہ اسمبلی کا جنرل باڈی اجلاس مسٹر ٹی سرینواس یادو پولیٹ بیورو ممبر و تلگو دیشم پارٹی گریٹر حیدرآباد کی صدارت میں 4 مارچ کو مہیشوری بھون بیگم بازار میں منعقد ہوا ۔ جس میں مسٹر ٹی سرینواس یادو نے مخاطب کرتے ہوئے تلگو دیشم قائدین و کارکنوں کو عام انتخابات منعقد شدنی اپریل 2014 کے لیے پوری طرح تی

پورندیشوری کا بی جے پی میں شمولیت کا امکان

حیدرآباد /5 مارچ (سیاست نیوز) ریاست کی تقسیم کے خلاف مرکزی وزارت اور کانگریس کی رکنیت سے مستعفی ہونے والی پورندیشوری نے 6 مارچ کو اپنے حامیوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ بانی تلگودیشم آنجہانی این ٹی آر کی دختر پورندیشوری ریاست کی تقسیم اور ان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر عمل کرنے پر بطور احتجاج مرکزی وزارت اور کانگریس پارٹی سے م

ہندوستان اور عراق کے درمیان ویزا فراہمی پر یادداشت مفاہمت

حیدرآباد۔ 5 مارچ (سیاست نیوز) مغل امپیریر لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ (حیدرآباد) اور المسافر ٹراویلس اینڈ ٹوریزم کمپنی لمیٹیڈ (بغداد) کے درمیان آج ایک معاہدہ طئے پایا جس کے تحت ہندوستان اور عراق کے مابین مسافرین کو سہولتوں کی فراہمی، ویزا کے حصول کے علاوہ رہائش وغیرہ کے معاملات یہ کمپنیاں طئے کریں گی۔ ہندوستان سے عراق کے لئے روانہ ہونے

کرن کمار ریڈی کے احکامات پر گورنر کی نظرثانی‘ بعض تبادلے منسوخ

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) مسٹر کرن کمار ریڈی نے وزارت اعلی سے استعفی سے قبل جو تقررات اور تبادلے عمل میں لائے تھے ان پرنظر ثانی کی جا رہی ہے ۔ ان تقررات اور تبادلوں پر نظرثانی کرکے گورنر کی ہدایت پر آج چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے چند آئی اے ایس عہدیداروں کے دوبارہ تبادلے کرنے احکامات جاری کئے ۔ گذشتہ دو دن قبل بھی چیف سکریٹر

گورنر نرسمہن دہلی روانہ

حیدرآباد 4 مارچ ( این ایس ایس ) گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن آج دہلی روانہ ہوگئے ۔ ریاست میں صدر راج کے نفاذ کے بعد ان کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہوگیا ہے ۔ امکان ہے کہ وہ دہلی میں صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ‘ وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ‘ یو پی اے کی صدر نشین سونیا گاندھی ‘ وزیر داخلہ مسٹر سشیل کمار شنڈے ‘ وزیر دفاع مسٹر اے کے انٹونی و دوسرو

وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی کی پولیس اسٹیشن کے روبرو خود کشی کی کوشش

اننت پور /4 مارچ ( پی ٹی آئی ) اننت پور ضلع میں رائے درگ کے رکن اسمبلی ( وائی ایس آر کانگریس پارٹی ) مسٹر کے رامچندر ریڈی نے پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف آج پولیس اسٹیشن کے روبرو کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی ۔ انہیں دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے ۔ اننت پور کے ایک سینئر پولیس عہدیدار کے بموجب مسٹر رامچندر ریڈی وائی ایس آر کانگر

وائی ایس آر اور کرن کمار ریڈی کی تصاویر پھاڑ دی گئیں

حیدرآباد /4 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی ڈاکٹر شنکر راؤ نے سی ایل پی آفس اسمبلی میں بیانرس پر دو سابق چیف منسٹرس ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی اور کرن کمار ریڈی کی تصاویر کو پھاڑ دیا۔ واضح رہیکہ چند دن قبل کانگریس ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون پریس کانفرنس ہال میں کرن کمار ریڈی کی تصویر کی جگہ مرکزی وزیر صحت غلام نبی آزاد کی تصویر لگا دی گئی

ڈی لکشمی پارتا سارتھی کو محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی کی اضافی ذمہ داری

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت نے چیف کمنشر اینڈ اڈمنسٹریشن مسٹر آئی وی آر کرشنا راؤ جوکہ یکم مارچ تا 10 مارچ رخصت پر ہیں ۔ ان کی عدم موجودگی پر شریمتی ڈی لکشمی پارتا سارتھی بھاسکر اسپیشل چیف سکریٹری ٹرانسپورٹ کو چیف کمشنر اینڈ اڈمنسٹریشن کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ انہیں مسٹر کرشنا راؤ کے رخصت کی مدت کے دوران صدرنشین مح

تین آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے : تیج دیپ کور کمشنر پرنٹنگ

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) حکومت نے تین آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ شریمتی تیج دیپ کور مینن ڈی جی پی ایس پی ایف کا تبادلہ کرکے انہیں کمشنر ، پرنٹنگ اسٹیشنری اینڈ اسٹورس پرچیز تعینات کیا گیا ۔ مسٹر اے بی وینکٹیشور راؤ اڈیشنل ڈی جی ( آکٹوپس ) کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی پی ایس پی ایف مقرر کیا گیا شریمتی تیج دیپ کور مین