ہاتھی کہاں پائے جاتے ہیں؟

بچو ! آپ نے چڑیا گھر میں ہاتھی تو دیکھے ہی ہوں گے مگر شاید آپ کو یہ نہیں معلوم ہوگا کہ ہاتھی کن ملکوں کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ قدیم زمانے میں دوسرے جانوروں کی نسبت زمین پر ہاتھی زیادہ تعداد میں تھے ۔ ہزاروں سال پہلے ہاتھیوں کی طرح کی اور مخلوق بھی ہوا کرتی تھی جن کی جسامت کبھی کبھی ہاتھیوں سے بھی زیادہ ہوتی تھی۔

لکڑہارا اور پرندہ

ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک دن ایک بوڑھا رحم دل لکڑ ہارا جنگل کی طرف جارہا تھا کہ اسے راستے میں ایک زخمی پرندہ ملا۔ وہ اسے اُٹھاکر اپنے گھر لے آیا اور اس کی بہت اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی اور وہ چند دنوں میں ٹھیک ہوگیا۔ ہر روز لکڑہارا اسے دانہ ڈال کر خود جنگل میں لکڑیاں کاٹنے چلا جاتا۔

لطائف

٭ اُستاد شاگرد سے بتاؤ توانائی سے کیا مراد ہے ؟ شاگرد : سر! وہ توا جس پر نائی بیٹھتا ہو
٭استاد ، شاگرد سے مرچ کی جمع بناؤ،شاگرد : ( جلدی سے ) مارچ

کیا وھیل کو مچھلی کہا جاسکتاہے ؟

پیارے بچو! وھیل کا شمار مچھلیوں میں نہیں ہوتا۔ اگرچہ وھیل اور مچھلیاں دونوں سمندر میں رہتی ہیں، لیکن وھیل اور مچھلی دو مختلف جانور ہیں۔ وھیل کے جسم میں جانوروں کی طرح گرم خون دوڑتا ہے اور وہ اپنے پھیپھڑوں سے سانس لیتی ہے۔

یورینیم کی اہمیت

بچو! یورینیم سے ایٹمی توانائی ( طاقت ) حاصل کی جاتی ہے اور آج وہی ملک سب سے زیادہ طاقتور مانا جاتا ہے جو سب سے زیادہ ایٹمی توانائی استعمال کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ ایٹمی توانائی سے تباہی اور بربادی بھی پھیلائی جاسکتی ہے اور ایک ایٹم بم سے چند سیکنڈ میں لاکھوں انسانوں کو فنا کیا جاسکتا ہے۔

یورینیم کی اہمیت

بچو! یورینیم سے ایٹمی توانائی ( طاقت ) حاصل کی جاتی ہے اور آج وہی ملک سب سے زیادہ طاقتور مانا جاتا ہے جو سب سے زیادہ ایٹمی توانائی استعمال کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ ایٹمی توانائی سے تباہی اور بربادی بھی پھیلائی جاسکتی ہے اور ایک ایٹم بم سے چند سیکنڈ میں لاکھوں انسانوں کو فنا کیا جاسکتا ہے۔

چاند گرہن کب ہوتا ہے ؟

پیارے بچو! روشنی کے سامنے آنے والی ہر کثیف اور ٹھوس شئے کی طرح زمین بھی سایہ رکھتی ہے ۔ زمین پر پڑنے والی سورج کی روشنی کے سبب بننے والا زمین کا سایہ جب چاند پر پڑتا ہے تو چاند گرہن کا باعث بنتا ہے ۔

جب شیر کی شامت آئی

اچانک پورے جنگل میں شور مچا اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی ۔تمام جانور باہر نکل آئے نہ جانے کیا ہوا تھا کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا ۔ آہستہ آہستہ سب جانور ہرن کے گھر کی طرف جمع ہوگئے تاکہ پتہ چلے یہ شور کیسا ہے ۔

چراغ تلے اندھیرا

پرانے زمانے میں گھروں میں رات کو چراغ جلائے جاتے تھے ۔ چراغ کے نیچے اندھیرا ہوتا ہے جبکہ وہ سارے گھر کو روشن کرتا ہے ۔ اسی مناسبت سے اگر کسی شخص سے ساری دنیا کو فیض پہنچے لیکن اس کے قریب کے لوگ محروم رہیں تو یہ کہاوت بولی جاتی ہے

انمول موتی

٭ نظر اس وقت تک پاک رہتی ہے جب تک جھکی رہے ۔
٭ ہر وقت مہکتے پھول کی طرح رہو جس کی خوشبو کبھی ختم نہیں ہوتی ۔
٭ بے وقوف ڈھول کی مانند بلند آواز مگر اندر سے خالی ہوتا ہے۔
٭ اپنی مسکراہٹ سے کسی کا دل جیتنا سب سے عظیم کارنامہ ہے ۔
٭ وہ آدمی کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا جو کسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر چلتا ہے ۔

لالچ بُری بلا ہے

کسی گاؤں میں ایک غریب کسان رہتا تھا ۔ کسان کے پڑوس میں ایک سنا ر کاگھر تھا۔ یہ سنار امیر ہونے کے ساتھ بے حد لالچی بھی تھا۔ ایک مرتبہ کسان خوش اپنے کھیت میں کدوؤں کی فصل اُگائی۔ ایک کدو تو اتنا بڑا ہوگیا کہ اس جیسا کدو پہلے کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ کسان بہت خود ہو، اور اس نے سوچا کہ کیوں نہ یہ غیر معمولی کدو بادشاہ کو پیش کردوں۔ وہ اسے ایک

سپرم وہیل مچھلی

بچو! سپرم وہیل دانت والی وہیلوں یا ’اوڈون سیٹی‘ کی وہیلوں کی بڑے سائز والی وہیلوں کا زمرہ ہے۔ یہ سب سے پہلے ایک جیسے سرد گرم پانیوں میں پائی جاتی ہے۔ اس وہیل کا سر بہت بڑا ہوتا ہے جو کہ اس کی کل لمبائی کے ایک تہائی کے برابر ہوتا ہے، اور اس کے جسم پر بے ڈھب سا نظر آتا ہے اس کے تھل تھل ماتھے میں پتلے ’موم‘ کا ایک بڑا ذخیرہ رہتا ہے۔

کسی کو مصیبت میں دیکھ کر خوش نہ ہوں

ایک آدمی کے پاس ایک گھوڑا اور ایک گدھا تھا ۔ وہ ان دونوں کو بازار لے جارہا تھا ۔ آدمی نے اپنا سارا سامان گدھے پر لاد رکھا تھا ۔ گھوڑا غرور سے اکڑتا ہوا چل رہا تھا ۔ گدھا بے چارا بھاری بوجھ کے نیچے دبا جارہا تھا اسے دو قدم چلنا دوبھر ہوگیا تھا ۔ آخر اس نے گھوڑے سے کہا بھائی گھوڑے تھوڑا سا بوجھ تم لے لو میں اتنا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ۔

ماںایک عظیم ہستی

بچو! حدیث شریف ہے ’’ماں کے قدموں تلے جنت ہے‘‘ ہر ذی روح اپنی ماں کے بطن سے پیدا ہوتا ہے چاہے وہ جانور ہو یا انسان۔

چلاّنے والی بطخ

پیارے بچو!کوپنگ سیون (یعنی چیخنے چلاّنے والی بطخیں) قدرتی حالات میں زندہ رہنے والے پرندے ہیں۔ اس شاندار اور خوبصورت پرندے کا رنگ سفید ہوتا ہے اور ان کے پروں کا پھیلاؤ کافی زیادہ ہوتا ہے۔ شمالی یوروپ اور ایشیا میں آئس لینڈ سے لے کر بحرہ بیرنگ تک اتھلی جھیلوں اور پوکھروں میں بچے دیتی ہیں۔