تھرما میٹر کی کہانی

بچو!مشہور ماہر فلکیات رومر نے 1794 ء میں سب سے پہلے پارہ بھرا ہوا تھرما میٹر تیار کیا ۔ ڈینیل فارن ہائیٹ نے نشان بھی لگائے اور آلے کو برف اور نمک کی ایک مقر رہ محدود مقدار میں ڈالا۔اس کے ساتھ ہی جس نقطہ پر پارہ سب سے نیچے پہنچ گیا وہاں پر صفر کا نشانہ قائم کیا۔ اس کے بعد اس نے جسم کی حرارت کوناپا اور 94 پیمانہ حرارت کی اکائیاں قائم کیں ۔

بہانے بازی

کب تلک ساتھ نبھائے گی بہانے بازی
ایک دن تم کو رُلائے گی بہانے بازی
اپنے اسکول سے بھاگو گے کہاں جاؤ گے
تم کو سڑکوں پہ ڈرائے گی بہانے بازی
شیخ چلی کی طرح تم کو چڑھا تو دے گی
پھر یہ اونچے سے گرائے گی بہانے بازی
اچھے بچوں کے کبھی پاس نہیں آسکتی
ہاں مگر اُن کو رجھائے گی بہانے بازی
صرف محنت ہی بنائے گی تمہارا جیون

اندھوں کا پارک

آؤ بچو آج تمہیں ایک عجیب و غریب پارک کی سیر کرائیں ۔ یہ دلچسپ اور عجوبہ پارک آسٹریلیا میں واقع ہے جو صرف اندھے لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے ۔ پارک کے مین گیٹ یعنی صدر دروازے پر ہی ایک تختی آویزاں ہے جس پر موٹے اُبھرے ہوئے لفظوں میں لکھا ہوا ہے ’’اندھوں کا پارک ‘‘ اندھا آدمی ٹٹول کر اس عبارت کو پڑھ لیتا ہے ۔

چابی کہاں گری تھی؟

ایک روز مُلا نصر الدین زمین پر جھکا ہوا کچھ ڈھونڈ رہا تھا ۔ ایک راہ گیر نے مُلا کو آواز دی :،کیوں بھئی کیا کھوگیا ؟ میری چابی کھو گئی ہے ، راہ گیر بھی مُلا کے ساتھ مل کر چابی ڈھونڈنے لگا ۔ جب چابی نہ ملی تو آخر اس نے مُلا سے پوچھا چابی گری کہاں تھی ،چابی تو گھر میں گری تھی ، پھر یہاں کیوں ڈھونڈ رہے ہو ملا نے جواب دیا ،وہاں اندھیرا ہے ۔

مینڈکوں کا انعام

ایک روز مُلا نصر الدین اپنے گدھے کے ساتھ کہیں جارہا تھا۔ گدھے کو پیاس لگی تو وہ پاس ہی ایک جو ہڑ کی طرف بھاگا ۔ جوہڑ کے کنارے ڈھلوان تھی ۔ گدھا اپنے آپ کو سنبھال نہ سکا اور پھسل کر جو ہڑ میں گرنے ہی والا تھا کہ اچانک جوہڑ میں سے مینڈکوں کے ٹراّنے کی آوازیں آنے لگیں۔اس آواز سے گدھا ڈر کر پیچھے ہٹا ۔ اس طرح اس نے اپنے آپ کو سنبھال لیا اور ج

جواہر پارے

٭زیادہ بولنے سے انسانی عقل مفلوج ہوجاتی ہے
٭ دنیا میں نیک کام کر کے مرجانا آب حیات پینے سے بہتر ہے ۔
٭ انسان کی ہر خواہش کا پورا ہونا ممکن نہیں کیونکہ پھول کی کچھ پتیاں بکھر بھی جاتی ہیں۔
٭ محبت اور خلوص آپس کے فاصلے کو مختصر کردیتے ہیں ۔

دشمن کا سوال

پیارے بچو! حضرت علیؓ ایک دشمن سے جنگ لڑ رہے تھے آپؓ نے تلوار کا زور سے وار کیا اور اس کی تلوار دو ٹکڑے کردی ۔ آپ ؓ غیر مسلح شخص پر ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، اس لئے فوراً ہاتھ روک لیا ۔

طوطے نے لی آزادی کی سانس

پرانے زمانے کی بات ہے ، ایک سوداگر کے پاس ایک خوبصورت طوطا تھا۔ یہ طوطا بڑی اچھی اور میٹھی باتیں کرتا تھا ۔ لوگ اسے دور دور سے دیکھنے آیا کرتے تھے لیکن تمام تعریفوں کے بعد وہ یہ سوچتا رہتا تھا کہ کسی طرح ایک نہ ایک دن آزادی حاصل کرے گا۔ وہ اپنے دل کی بات کسی پر ظاہر نہیں کرتا تھا۔

امید بھر ا سال نو

نئی کونپل علامت زندگی کی
نیا دن ہے عجب تحفہ خدا کا
نیا سورج جواں ہونے سے پہلے
علامت ہے، اثر جیسے دعا کا
پہلا دن بھی خوشیوں سے بھرا ہو
ہو دن آخری بھی خوش نگاہ سا
نئی کونپل علامت زندگی کی
نیا دن ہے عجب تحفہ خدا کا
سال نو نے اک امید بھر دی
دلوں میں بھر دیا اک حوصلہ سا
نئی صبح کی شوخی اور سرخی
ہو جیسے عکس سا اک زندگی کا

ہمارے گاوں کی روایت

مُلا نصرالدین کو اپنے گاوں میں قاضی مقرر کردیا گیا ۔ ایک روز ایک آدمی مُلا کی عدالت میں ہانپتا کانپتا آیا اور انصاف کیلئے فریاد کرنے لگا :
جناب عالی ! اس گاوں کے پاس ہی مجھے لوٹ لیا گیا ہے ۔ لوٹنے والا ضرور اسی گاوں کا ہے ۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ آپ ملزم کو تلاش کرائیں وہ میرے کپڑے تلوار اور جوتے تک لے گیا ۔

امن قائم کیسے ہو…؟

ایک بادشاہ نے ایک کمہار کے گدھوں کو ایک قطار میں چلتے دیکھا۔ کمہار کو بلایا اور پوچھا یہ کس طرح سیدھے چلتے ہیں۔ کمہار نے کہا جو لائن توڑتا ہے اس کو سزا دیتا ہوں۔ بادشاہ بولا میرے ملک میں امن و امان ٹھیک کرسکتے ہو، کمہار نے حامی بھرلی اور بادشاہ کے ساتھ چل پڑا ۔

شرارت مہنگی پڑی

عدنان ایک بہت ہی ذہین بچہ تھا لیکن ساتھ ہی بہت شرارتی بھی تھا ۔ شکایتیں سن سن کر اس کے والدین پریشان تھے ۔ جب بھی وہ اسے سمجھاتے تو اس پر ایک دو دن کیلئے تو اثر رہتا مگر بعد میں پھر وہی شرارتیں۔ سب لوگ اس سے پریشان تھے ‘ مگر وہ اپنی شرارتیں اتنی مہارت سے کرتا کہ پکڑا نہ جاتا ۔

سبق آموز کہانی

سبق آموز بچو اگر چہ یہ پرانی ہے
کہانی میں سناتاہوں یہ کوے کی کہانی ہے
سنا ہے پیاس کے مارے یہ کوا باغ میں آیا
اُسے معلوم تھا شائد ایک گھڑے میں پانی ہے
مگر چونچ جو ماری کہیں پانی نہیں پایا
یہی ہم سنتے آئے ہیں بزرگوں کی زبانی ہے
ذرا نظریں جو دوڑائیں اسے کنکرنظر آئے
مصائب سے نہیں ڈرنا یہی تو زندگانی ہے

زندگی گزارنے کے رہنما اصول

٭ ہر حال میں اللہ تعالی کا شکر ادا کیجئے ۔
٭اگر آپ کامیاب اور مطمئن زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ تو ایسا کوئی کام نہ کریں جو اللہ تعالی اور اس کے رسولﷺ کی خوشنودی کے خلاف ہو۔
٭ ماں باپ کی فرمانبرداری کرو اور ان کی خدمت کرو ۔
٭ اپنے بزرگوں کو نام لے کر نہ پکارو یہ بدبختی کی علامت ہے ۔
٭٭٭٭

ہماری بات

بچو! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو بھی سب پیار کریں اور آپ کی مثال دیں ، اپنے پاس بٹھائیں اساتذہ اور گھر والوں اور دوستوں میں آپ کو عزت ملے تو آپ کو چاہئے کہ آپ ہمیشہ اچھی باتیں سیکھیں اور اچھی عادتیں اپنائیں ۔
٭ جب کسی سے ملیں سلام میں پہل کریں۔
٭ ہمیشہ نرم لہجے میں بات کریں چیخ پکار سے گریز کریں۔
٭ بڑوں کا احترام کریں۔

کیا آپ جانتے ہیں!

٭ دنیا کا سب سے بڑا صحرا افریقہ میں ہے ۔
٭ برٹش میوزیم لندن ، دنیا کا سب سے بڑا میوزیم ہے ۔
٭ انسانی جسم کے بال رات کے مقابلے میں دن کو زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں ۔
٭ انسانی آنکھ میں سات رنگ پائے جاتے ہیں ۔
٭ انسان سوتے وقت فی منٹ 14 مرتبہ سانس لیتا ہے ۔
٭ دنیا میں سب سے زیادہ مسجدیں ترکی میں ہیں ۔

پی سا مینار کی تعمیر میں کتنا عرصہ لگا؟

بچو! پی سا مینار ایک چرچ کیتھڈرل آف پیسا کی عمارت کا حصہ ہے ۔ جو اٹلی کے شہر پی سا میں واقع ہے ۔ اسے مخصوص رومن اسٹائل میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ اس کی وجہ شہرت اس کا ایک طرف جھکاؤ ہے ۔ یہ مینار 1173 میں تعمیر ہونا شروع ہوا ۔ اس کی 8 منزلیں ہیں ۔ مینار جھکی ہوئی جانب 27,183 فٹ ( 86.55 میٹر ) اور بلندی کی جانب 70.56 میٹر ( 02,186 فٹ ) اونچا ہے ۔

لطائف

٭ ایک چھوٹے بچے نے دودھ میں ڈبل روٹی ڈبوتے ہی رونا شروع کردیا ۔ماں نے پوچھا کیا ہوا ؟،بچہ : امی ڈبل روٹی میرا سارا دودھ پی گئی اب میں کیا پیوں گا ۔