انصاف

سکندراعظم جب ساری دنیا کو فتح کرنے نکلا تو راستہ میں اُس کا گزر افریقہ کے ایک ایسے ملک سے ہوا جو براعظم کے ایک گمنام گوشے میں واقع تھا ۔ یہاں کے لوگ جھونپڑیوں میں رہتے تھے ۔ وہ جنگ کے تصور سے بالکل نا آشنا تھے ۔ وہاں کے باسی سکندرآعظم کو اپنے سردار کی جھونپڑیوں میں لے گئے ۔ سردار نے نہایت گرم جوشی سے اُن کا استقبال کیا اور کھانے کیلئے

ہماری بات

بچوں میں خصوصی طور پر نرمی سے بات کرنے اور برداشت کی قوت کو پروان چڑھانا چاہئے کیونکہ یہ انسان کے لئے کامیابی، عزت اور ترقی کا ذریعہ بنتی ہے۔ اس کی وجہ سے انسان کبھی غصہ سے بے قابو نہیں ہوتا۔ اگر کبھی کوئی بات اس کی مرضی کے خلاف ہوتی ہے تو وہ شوروغل نہیں مچاتا اور صبر و ضبط سے کام لے کر برائیوں سے بچتا ہے۔

ایک پرندہ اور جگنو

علامہ اقبال ؔ
سر شام ایک مرغ نغمہ پیرا
چمکتی چیز اک دیکھی زمیں پر
کہا جگنو نے او مرغ نواریز!
تجھے جس نے چہک، گل کو مہک دی
لباس نور میں مستور ہوں میں
چہک تیری بہشت گوش اگر ہے
پروں کو میرے قدرت نے ضیاء دی
تری منقار کو گانا سکھایا
چمک بخشی مجھے، آواز تجھ کو
مخالف ساز کا ہوتا نہیں سوز
قیام بزم ہستی ہے انہی سے

پڑھائی میں کامیابی کیسے حاصل کریں ؟

بچو! آپ پڑھائی میں زیادہ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے لکھے مشوروں پر عمل کیجئے :پڑھنے کی جگہ : جہاں آپ پڑھتے ہیں ، وہ جگہ شور ،آوازوں اور آنے جانے والوں سے جہاں تک ممکن ہو ، محفوظ ہو ۔ پڑھنے کی جگہ میز پر غیرضروری چیزیں نہ رکھیں۔

سائنس کارنر

٭ گول راستے پر چلنے کیلئے جتنی رفتار تیز ہوگی اتنا ہی اپنے آپ کو دائرے کے اندر کیطرف زیادہ جھکانا پڑے گا تا کہ پھسلنے کا خطرہ کم ہوجائے ۔
٭ بھاری لوڈ اٹھانے کیلئے کرین میں بھی پلی سسٹم استعمال کیا جاتا ہے ۔
٭ سورج ایک گھنٹے میں اتنی انرجی زمین پرنچھاور کرتا ہے جتنی باقی تمام ذرائع انرجی ایک سال میں پیدا کرتے ہیں۔

سونے کے باٹ

حضرت شاہ جمال ؒ ایک مشہور بزرگ تھے۔ شاہ جمال ؒ کے ایک مرید شیخ حسن تھے۔ ان کی غلے کی دکان تھی۔ ایک روز شیخ حسن شاہ جمال ؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ’’ حضرت! دعاء کیجئے کہ اللہ تعالیٰ میرے کاروبار میں برکت دے۔‘‘ حضرت شاہ جمال ؒ نے شیخ حسن کیلئے دعا کی اور اس کے ساتھ ہی یہ نصیحت کی کہ ’’ دیکھو، غلہ پورا تولا کرو۔ ‘‘

اقوال زرین

٭ نیک کام وہ ہوتا ہے جو دوسرے کے چہرے پر خوشی کی مسکراہٹ بکھیر دے۔
٭ دوستی کنول کا وہ پھول ہے جو خلوص کی جھیل میں کھلتا ہے۔
٭ سونے کو آگ پرکھتی ہے اور انسان کو مصائب ۔
٭ کامیابی بازاروں میں نہیں بکتی بلکہ انسان اپنے اپنے عزم و حوصلے اور لگن سے حاصل کرتا ہے۔
٭ دعا سے دوری، انسان کو دوا کے قریب لے آتی ہے۔

کوے کی ’’ کائیں کائیں ‘‘چالاک چوہا بھاگ نکلا…

ایک کوا بہت بھوکا تھا ، وہ صبح سے شام تک ادھر اُدھر اُڑتا رہا اسے کھانے کیلئے کچھ نہ ملا۔ وہ مایوس ہوچکا تھا۔ تھک ہار کر وہ ایک درخت پر جا بیٹھا اور اُداسی سے اِدھر اُدھر دیکھنے لگا ، اچانک اس کی نظر چوہے پر پڑی جو درخت کے پاس بیٹھا کچھ کھارہا تھا۔ کوے نے جھپٹ کر اسے منہ میں دبالیا اور اوپر اُڑ گیا۔

سائنس کارنر

٭ مکڑی کا پورا جالا ٹینشن کی وجہ سے قائم رہتاہے کیونکہ اس کے ہر ریشے میں ٹینشن پائی جاتی ہے ۔
٭ تیز رفتار اور بھاری گاڑیوں کا مومنیٹم زیادہ ہونے کے باعث اُنہیں روکنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔
٭ انسانی جوڑوں میں قدرتی بریکنسن یعنی مائع کی موجودگی سے فرکنٹسن انتہائی کم ہوتی ہے ۔

الفارابی

بچو! الفارابی 870ء میں ترکستان کے مقام فاراب کے قریب ایک گاوں میں پیدا ہوا اور اسی کی نسبت سے الفارابی کہلایا ۔ وہ ترک تھا اور اس کا باپ فوج میں جنرل تھا ۔ اس نے فاراب اور بخارا میں ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔

لکڑہارے کی رحم دلی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں ایک غریب لکڑ ہارا رہتا تھا ‘ وہ روزانہ جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لاتا اور انہیں بیچ کر اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالتا تھا ۔

لطائف

٭ دھوبی اپنے گاہک سے : پیسے دے دیں ۔ گاہک : لیکن میرے کپڑے تو تم نے گم کر دیئے ہیں ۔ دھوبی : بھائی صاحب کپڑے دھل جانے کے بعد گم ہوئے ہیں ۔
٭ بیٹا (کنجوس باپ سے ) ’’ ابا میری دور کی نظر کمزور ہوگئی ہے ‘‘باپ : (بیٹے کو باہر لے جا کر ) ’ وہ دیکھو! سامنے کیا ہے ‘‘ ۔ بیٹا : ’’ سورج ‘‘باپ : ’’بیٹا اب اور کتنی دور دیکھنا چاہتے ہو ‘‘

اقوال زریں

٭ عقل مند وہ ہے جو دوسروں سے عبرت حاصل کرے نہ کہ دوسروں کیلئے باعث عبرت ہو ۔
٭ اونچے پہاڑ پر چڑھنے کیلئے آہستہ آہستہ چلنا چاہئے ۔
٭ اگر تم کسی سے نیکی نہیں کرسکتے تو اس کی برائی بھی نہ کرو۔
٭ غصہ کبھی کبھی قابل سے قابل انسان کو بھی بے وقوف بنادیتا ہے۔
٭ جو لوگ تعریف کے بھوکے ہوتے ہے وہ باصلاحیت نہیں ہوتے۔

اقوال زریں

٭ اپنی دعا میں یہ ضرور مانگو کہ تمہارا اختتام ایمان پر ہو ۔
٭ خیرات سے مال میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭ رشوت انصاف کو کھا جاتی ہے ۔
٭ جھوٹ رزق کو کھا جاتا ہے۔
٭ صدقہ حادثاتی موت سے بچاتا ہے
٭ دنیا کا غم دل میں تاریکی اور آخرت کا غم دل میں نور پیدا کرتا ہے۔
٭ تاریخ کو یاد رکھنے کے بجائے تاریخ بنانے کی فکر کرنی چاہئے ۔

کر بھلا تو ہو بھلا

خان عبدالرحمن ایک رحم دل کسان تھا۔ ایک دن اسے جنگل میں ایک زخمی فاختہ نظر آئی۔ کسان اسے اپنے گھر لایا، اس کی تیمار داری کی ، فاختہ نے کسان سے کہا پہاڑ کے دامن میں آم کا ایک درخت ہے اس کے کھوکھلے تنے میں تمہیں بیج مل جائیں گے ۔ خان بہت خوش ہوا۔ دو دن کے بعد درخت کے پاس پہنچا۔ خان نے کھوکھلے تنے میں جھانکا تو آنکھیں حیرت سے پھیل گئیں۔

مہکتی کلیاں

٭ بعض اوقات ہماری پریشانیاں اس قدر داخلی اور شخصی نوعیت کی ہوتی ہیں کہ ہم ان کا عزیز ترین دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی ذکر نہیں کرسکتے ہیں ایسے لمحات میں دعا ہی ہمارے پاس آخری وسیلہ رہ جاتا ہے ۔ جو راز ہم دوسروں کو نہیں بتاسکتے خدا کو تو بتاسکتے ہیں۔

اَنمول موتی

٭ جس دل میں برداشت کی ہمت ہے، وہ کبھی بھی شکست نہیں کھاتا۔
٭ تکلیف دکھ سے نہیں، دکھ دینے والے سے ہوتی ہے۔
٭ خوابوں کے اندر زندہ نہ رہو لیکن اپنے اندر خوابوں کو زندہ رکھو۔
٭ امیدوں کے سہارے جینا خود کو دھوکہ دینا ہے۔
٭ ماں کی محبت چٹان سے زیادہ مضبوط اور پھول سے زیادہ خوشبودار ہے۔
٭ حسد بہت بری شئے ہے، اسے دل میں جگہ نہ دو۔