معلومات کا خزانہ

٭ افغانستان کا بلند ترین پہاڑ کوہ ہندوکش ہے
٭ دنیا کی سب سے خوبصورت بندرگاہ کا نام سڈنی ہے ۔
٭ دنیا کی سب سے بڑی آرٹ گیلری میلان ، اٹلی میں ہے ۔
٭ آگ برسانے والا درخت ملائیشیاء میں ہے ۔
٭ کھٹمل کھائے پیئے بغیر ڈیڑھ سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔

بندر کی قلابازی

جنگل میں الیکشن ہوا تو ایک بندر جیت گیااور جنگل کا بادشاہ بن گیا ۔ ایک دن بندر بادشاہ ایک پہاڑ کے پاس بیٹھے آرام فرمارہے تھے کہ لومڑی آئی اور عرض کیا کہ بادشاہ سلامت !

شاہیں

میں اک شاہین ہوں بچو! میری ہمت کا کیا کہنا
مجھے ہی زیب دیتا ہے ، فضاؤں میں سدا رہنا
میں جب اُڑتا ہوں ، پیچھے چھوڑ جاتا ہوں ستاروں کو
جگہ دیتا نہیں دل میں ، میں کبھی دل کش نظاروں کو
کسی سے کچھ طلب کرنا گوارا میں نہیں کرتا
شکار غیر پر بالکل گزارا میں نہیں کرتا
جھپٹتا ہوں ہدف پر میں بڑی بھرپور طاقت سے

لطائف

٭ بچہ ( فون پر ) آج میرا بچہ بیمار ہے وہ اسکول نہیں آسکتا ماسٹر صاحب : بچے کو پہچان کر بولے : اور فون پر کون بول رہا ہے ؟بچہ : گھبرا کر : ماسٹر صاحب !فون پر میرے ابو بول رہے ہیں ۔
٭سپاہی ( موٹر سائیکل پر سوار لڑکے سے ) : رک جاؤ تمہاری سائیکل میں لائیٹ نہیں ،لڑکا : تیزی سے میں رک نہیں سکتا جناب ! اس میں بریکس بھی نہیں ہیں

ضِد

امی مجھ کو بستہ لے دو
مہنگا نہیں تو سستا لے دو
جیبوں والا بستہ لوں گا
تھرمس بھی اک اچھا لوں گا
کندھے پر لٹکاؤں گا میں
کل سے مدرسے جاؤں گا میں
کاپی اور کتابیں لے دو
یونیفارم جرابیں لے دو
پہن کے پھر اتراؤں گا میں
کل سے مدرسے جاؤں گا میں
لکھنا پڑھنا سیکھوں گا
آگے بڑھنا سیکھوں گا
علم کے موتی پاؤں گا میں
کل سے مدرسے جاؤں گا میں

معلومات

٭ اسلام دنیا میں سب سے زیادہ قبول کیا جانے والادین ہے ۔
٭ دنیا میں 57 اسلامی ممالک ہیں ۔
٭ دنیا میں سب سے زیادہ جنگلات انڈونیشیا میں ہیں ۔
٭ دنیا میں سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن نیو یارک میں ہے ۔
٭ دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ‘ کیلفورنیا یونیورسٹی ہے ۔
٭ کتابوں کا سب سے بڑا اسٹور نیویارک میں ہے ۔
٭ مسجدوں کا شہر ڈھاکہ کو کہتے ہیں ۔

چار بھائی اور گمشدہ اونٹ

عرب کے ایک گاؤں میں چار بھائی رہتے تھے ۔ وہ چاروں ماہر کھوجی تھے ۔ ایک دفعہ وہ صحرا میں کسی کام سے نکلے ۔ صحرا میں وہ ایک اونٹ کے پاؤں نشان دیکھتے دیکھتے آگے بڑھنے لگے ۔ چلتے چلتے وہ ایک اور عربی شخص سے جاملے ۔ اس عربی نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اس کا گم شدہ اونٹ دیکھا ہے ۔

لفظ لفظ موتی

٭ زندگی بسر کرو ‘ سادگی کے ساتھ
٭ محبت کرو ‘ ہر انسان کے ساتھ
٭ کسی کے کام آو ‘ خلوص کے ساتھ
٭عاقبت سنوارو عبادت کے ساتھ
٭ تاریخ پڑھو ‘ عبرت کے ساتھ
٭ عبادت کرو ‘ عاجزی کے ساتھ
٭٭٭

اقوال زریں

٭ محبت وطن سے ہو توایمان بن جاتی ہے ۔
٭ محبت خدا سے ہو تو بندگی بن جاتی ہے ۔
٭ محبت والدین سے ہو تو فرض بن جاتی ہے ۔
٭ محبت دولت سے ہو تو قہر بن جاتی ہے ۔
٭محبت دوست سے ہو تو مثال بن جاتی ہے ۔
٭ محبت مذہب سے ہو تو دین بن جاتی ہے ۔
٭ محبت استاد سے ہو تو کامیابی و کامرانی بن جاتی ہے ۔
٭ زندگی ایک ایسی لکڑی ہے ‘ جسے شک کی دیمک کھا جاتی ہے ۔

محنت کامیابی کی کنجی

نعیم نے نویں میں سائنس لی ‘ اس کا ارادہ ڈاکٹر بننے کا تھا ۔ اس کے والدین کی بھی یہی خواہش تھی کہ نعیم ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرے ‘ اس لئے وہ دن رات محنت کر کے اول پوزیشن لانے میں کامیاب ہوگیا ۔

کون کیا تھا ؟

٭ بجلی کا نام الکٹرک سٹی ولیم گلبرٹ نے رکھا تھا ۔
٭ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ونڈے میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 1970 میں کھیلا گیا ۔
٭ سفید تھوتھازنک سلفیٹ کو کہا جاتا ہے ۔
٭ پہلا کامیاب اسٹیم انجن ایک انگریز انجنیئر نے 1698 میں بنایا ۔
٭ دنیا کی پہلی موٹر کار ‘ جس کا انجن پٹرول سے چلتا تھا ‘ ایک جرمن انجنیئر نے 1884 میں بنائی تھی ۔

کیا آپ جانتے ہیں…!

٭ انکم ٹیکس کا نظام سب سے پہلے برطانیہ میں رائج کیا گیا۔
٭ وہائٹ ہاوس کا سنگ بنیاد 13 اکٹوبر 1752 کو رکھا گیا ۔
٭ دنیا میں قدیم ترین پرچم ڈنمارک کا ہے ۔
٭ قطب جنوبی پر سب سے پہلے برطانیہ اور ناورے کے پرچم لہرائے گئے تھے۔
٭ اٹک کا تاریخی قلعہ مغل بادشاہ اکبر اعظم نے 1518 میں تعمیر کروایا تھا ۔

سنہری باتیں

٭ وہ لوگ بہتر نہیں جو آخرت کے لئے دنیا کو چھوڑ دیتے ہیں بہتر تو وہ ہے جو دنیا اور آخرت دونوں کو حاصل کرتے ہیں۔
٭ دنیا میں ان ہی لوگوں کی عزت ہوتی ہے جنھوں نے اپنے استاد کا احترام کیا۔
٭ زندگی ایک ہیرا ہے جسے تراشنا انسان کا کام ہے۔

وفاداری کا قصہ بڑا انوکھا

آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا ایک ہاتھی تھا۔ نام تھا اس کا ‘‘مولا بخش ‘‘ یہ ہاتھی اپنے مالک کا بے حد وفادار تھا۔ ہاتھی خاصہ بوڑھا تھا مگر تھا بہت صحت مند۔ بہادر شاہ ظفر سے پہلے بھی کئی بادشاہوں کو سواری کروا چکا تھا۔ فطرتاً شریر اور شوخ تھا۔ ہر وقت مست رہتا تھا۔ اپنے مہاوت کے علاوہ کسی کو پاس نہ آنے دیتا تھا۔

سنہرے اقوال

پیسہ: پیسہ کہتا ہے مجھے حاصل کرو اور باقی سب بھلادو۔
وقت : وقت کہتا ہے میرے پیچھے چلو باقی سب کو بھلا دو۔
مستقبل :مستقبل کہتا ہے میرے لئے کوشش کرو باقی سب کو بھلادو۔
اللہ تعالیٰ: اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ مجھے یاد رکھو میں سب کچھ تمہارے قدموں میں ڈال دوں گا۔

ترقی کا ہنر

کلاس روم میں سناٹا چھایا ہوا تھا۔ طلبہ کی نظریں کبھی استاد کی طرف اٹھتیں اور کبھی بلیک بورڈ کی طرف کیوں کہ استاد کے سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا۔ سوال تھا ہی ایسا استاد نے کلاس روم میں داخل ہوتے ہی بغیر ایک لفظ کہے بلیک بورڈ پر ایک لمبی لکیر کھینچ دی۔ پھر اپنا رخ طلبہ کی طرف کرتے ہوئے پوچھا ’’تم میں سے کون ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں…!

٭ انکم ٹیکس کا نظام سب سے پہلے برطانیہ میں رائج کیا گیا۔
٭ وہائٹ ہاوس کا سنگ بنیاد 13 اکٹوبر 1752 کو رکھا گیا ۔
٭ دنیا میں قدیم ترین پرچم ڈنمارک کا ہے ۔
٭ قطب جنوبی پر سب سے پہلے برطانیہ اور ناورے کے پرچم لہرائے گئے تھے۔
٭ اٹک کا تاریخی قلعہ مغل بادشاہ اکبر اعظم نے 1518 میں تعمیر کروایا تھا ۔

وفاداری کا قصہ بڑا انوکھا

آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا ایک ہاتھی تھا۔ نام تھا اس کا ‘‘مولا بخش ‘‘ یہ ہاتھی اپنے مالک کا بے حد وفادار تھا۔ ہاتھی خاصہ بوڑھا تھا مگر تھا بہت صحت مند۔ بہادر شاہ ظفر سے پہلے بھی کئی بادشاہوں کو سواری کروا چکا تھا۔ فطرتاً شریر اور شوخ تھا۔ ہر وقت مست رہتا تھا۔ اپنے مہاوت کے علاوہ کسی کو پاس نہ آنے دیتا تھا۔

سنہری باتیں

٭ وہ لوگ بہتر نہیں جو آخرت کے لئے دنیا کو چھوڑ دیتے ہیں بہتر تو وہ ہے جو دنیا اور آخرت دونوں کو حاصل کرتے ہیں۔
٭ دنیا میں ان ہی لوگوں کی عزت ہوتی ہے جنھوں نے اپنے استاد کا احترام کیا۔
٭ زندگی ایک ہیرا ہے جسے تراشنا انسان کا کام ہے۔