سعودی عرب میں دو شہریوں کا سر قلم
ریاض ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی حکام نے دو علحدہ قتل کے واقعات میں ملوث دو شہریوں کا آج سر قلم کردیا ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اس سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ عبیداللہ الاوطبی کو طائف میں موت کی سزا دی گئی ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اس پر قتل کا الزام تھا۔ اسی دوران شمال مغربی عصیرخطے میں ناصر الخطانی کا سرقلم کیا گیا۔