عید کے موقع پر سعودی ولی عہد کا سرحدی علاقے کا دورہ

ریاض ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز عید الفطر کے موقع کچھ وقت وطن کے محافظوں کے ساتھ گذارنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے شمالی سرحدی علاقے ’رفحاء ‘ گئے، جہاں انہوں نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رفحاء ہوائی اڈے پر شمالی سرحدی ع

اردگان کو امریکی ۔ یہودی گروپ کا ایوارڈ واپس کرنے پر خوشی

استنبول۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی رجب طیب اردگان کو یہودی ۔ امریکی اسوسی ایشن کے 10 سال قبل دیئے ہوئے ایوارڈ کو واپس کرکے خوشی ہوگی۔ ان کے ایک مکتوب میں جو ان کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے، اس کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ملک عبداللہ کا فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کا تیقن

ریاض۔28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اعلیٰ اختیاراتی فلسطینی وفد کے ہمراہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود سے جدہ میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال بالخصوص غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی وحشیانہ جارحیت پر تفصیلی تب

غزہ میںمزید 24گھنٹے کی جنگ بندی

غزہ سٹی۔27جولائی( سیاست ڈاٹ کام)حماس نے انسانی بنیادوں پر مزید 24گھنٹے کی توسیع سے اتفاق کیا ہے ۔ ترجمان سمیع ابوزہری نے کہاکہ 2بجے دن سے جنگ بندی شروع ہوگئی اوریہ 24گھنٹے جاری رہے گی ۔حماس اور اسرائیل کے درمیان عیدالفطر سے قبل جنگ بندی کے باوجود فائرنگ کے تبادلے ہورہے ہیں ۔ غزہ میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 1060 ہوگئی ہے جبکہ 46 اسرائیلی

اردن نے نامعلوم ڈرون مار گرایا

عمان۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اردن نے ایک نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیاہے۔ المفرق کے علاقے میں ڈرون طیارہ گرنے سے پیدا ہونے والے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ یہ طیارہ اردن کے فائر کردہ میزائل کا نشانہ بنا۔اردنی حکام نے بتایا کہ مفرق کی فضائی حدود میں محو پرواز ایک نامعلوم ڈرون کو اردنی فوج نے مار گرایا ہے۔

فٹ بالر بھی غزہ میں بمباری اور خونریزی پر رنجیدہ

دبئی، 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پر 8 جولائی سے جاری اسرائیلی بمباری نے کھلاڑیوں کی روایتی اسپورٹس مین اسپرٹ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ جوئے بورٹن اور یوسی بین آیون نے گذشتہ روز ایک دوسرے کے ساتھ سخت جملوں پر مبنی ٹویٹس کا تبادلہ کیا۔ بورٹن نامی 31 سالہ فٹ بالر نے مشرق وسطیٰ کے حالیہ تنازعے پر اپنے موقف کا سوشل میڈیا پر کھل کر اظہ

بغداد میں سینئر سنی قائد کا اغوا

بغداد ۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کچھ مسلح افراد نے جو فوجی لباس میں ملبوس تھے ، بغداد کے ایک سینئر سنی قائد کے مکان پر دھاوا کیا اور اُن کے ساتھ اُن کے کئی گارڈس کا بھی اغوا کرلیا۔ دریں اثناء ایک پولیس کرنل نے بتایا کہ گزشتہ شب مسلح افراد نے بغداد کی صوبائی کونسل کے سربراہ ریاض الحداد اور اُن کے چار مسلح گارڈس کااغوا کرلیا اور انھیں

فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں مظاہرے

ایران ۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلیے دنیا بھر میں مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا انعقادکیا گیا۔امریکہ، برطانیہ ،کینیڈا، ایران، لبنان ہندوستان ، افغانستان سمیت کئی ممالک میں جمعتہ الوداع کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے یوم القدس منایاگیا۔ ایران کے 700سے زائد شہروں اور قصبوں میں اسرائیلی جارحیت

دمام میں دوگانا لیلۃ القدر تقریب

ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب کے شہر دمام میں دوگانا لیلۃ القدر کا انعقاد جمعرات 26/27 رمصان مبارک کو الخیام ہوٹل میں کیا گیا تھا ۔ اس متبرک رات کی شروعات سید شیراز مہدی کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوا پھر اس رات کی اہمیت پر مختصر تقریر کی گئی ۔ باجماعت عشاء اور دوگانا لیلۃ القدر نماز کی امامت سید شیراز مہدی نے کی ۔ سحری اور اس محفل کے

سعودی خواتین کو بلدی انتخابات میں مقابلہ کی اجازت

ریاض، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک نئے قانون کے تحت سعودی عرب نے خواتین کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے اور بلدی انتخابات میں مقابلہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اخباری اطلاعات کے بموجب یہ احکام نافذالعمل ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب کی مجلس وزراء کے ایک اجلاس نے جس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر دفاع ولیعہد شہزادہ سلمان نے کی، قانون کو منظوری دی ت

مدینہ میں ’شہر عازمین حج و عمرہ‘ کا سنگ بنیاد

مدینہ منورہ ، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امیر مدینہ اور چیرمین مدینہ ڈیولپمنٹ کمیشن شہزادہ فیصل بن سلمان نے شاہ عبداللہ سٹی برائے عازمین حج و عمرہ کا یہاں منگل کو سنگ بنیاد رکھا ہے، جو ایک دار ال حجرہ کمپنی کا پراجکٹ ہے۔ اس موقع پر وزیر اقتصادیات ڈاکٹر ابراہیم الساف اور وزیر امور حج ڈاکٹر بندر الحجار موجود تھے۔ یہ کمپنی وزارت فینانس ک

فواد معصوم عراق کے نئے وفاقی صدر، پارلیمانی انتخاب

بغداد، 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی پارلیمنٹ نے آج سینئر کرد سیاست دان فواد معصوم کا وفاقی صدر کی حیثیت سے انتخاب کیا، جو ایسا اقدام ہے کہ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے جس میں کافی تاخیر ہوچکی ہے، راہ ہموار ہوتی ہے۔ وہ علیل جلال طالبانی کے جانشین بنے ہیں، جو جرمنی میں 18 ماہ کے طبی علاج کے بعد پانچ روز قبل ہی واپس ہوئے تاکہ اپنی میعاد کا