حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص صبح و شام مسجد میں جائے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں صبح و شام مہمانی کا اہتمام کرے گا‘‘۔ (بخاری شریف)

APSCHEکی برقراری کیلئے سپریم کورٹ کی اجازت

حیدرآباد۔/13مئی، ( این ایس ایس ) سپریم کورٹ نے آج آندھرا پردیش حکومت کو اجازت دی ہے کہ وہ حیدرآباد میں APSCHE کو برقرار رکھے۔ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے برعکس یہ ادارہ حیدرآباد میں اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا۔ لیکن سپریم کورٹ نے رولنگ دی کہ ہائیر ایجوکیشن کونسل حیدرآباد میں اپنی سرگرمیاں برقرار رکھ سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو بھی اح

تلنگانہ میں آج پہلی مرتبہ ایمسٹ

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ کل 14مئی کو ایمسیٹ 2015 کا انعقاد عمل میں آئے گا، اس ایمسیٹ کیلئے تمام تر انتطامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر ( اُمور تعلیم ) مسٹر کے سری ہری نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ایمسیٹ میں شرکت کرنے والے طلباء

حیدرآبادی رباط میں قیام کیلئے قرعہ اندازی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی (سیاست نیوز) مکہ مکرمہ میں حیدرآبادی رباط میں قیام کے اہل عازمین حج کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی کی تیاریوںکا آغاز ہوچکا ہے۔ نظام حیدرآباد نے نظام اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے عازمین کے قیام کیلئے رباط تعمیرکی تھی لہذا حج کمیٹی تلنگانہ کے علاوہ مہاراشٹرا اور کرناٹک کے ان اضلاع کے عازمین کو بھی قرعہ اندازی میں شامل کرے

بی سی ویلفیر ہاسٹلس سے استفادہ کرنے مسلم طلبہ کو مشورہ

حیدرآباد۔/13مئی، ( پریس نوٹ ) حکومت تلنگانہ کمشنر اقلیتی بہبود کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ایم جے اکبر نے بی سی مسلم طلباء کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سماجی اور تعلیمی شعبوں میں انہیں فراہم کردہ 4فیصد تحفظات سے استفادہ کرتے ہوئے پری میٹرک ہاسٹلس بی سی میں داخلہ لیں۔ بی سی ویلفیر ہاسٹلس میں 55691 نشستیں ہیں ان میں 4فیصد

راہول گاندھی کا آج سے دو روزہ دورہ تلنگانہ نرمل میں شب بسری، کل ریتو بھروسہ یاترا

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کل سے تلنگانہ کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ راہول گاندھی نئی دہلی سے کل شام 4بجے انڈیگو طیارہ سے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ پہنچیں گے۔ وہ ایر پورٹ کے حج ٹرمنل پر پردیش کانگریس کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ یہاں ایک گھنٹہ اجلاس سے خطاب کے بعد وہ موٹروں ک

دفتر ’سیاست‘ میں بی ایڈ انٹرنس کا اتوار کو ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ ایڈ سٹ کے فارم آن لائن داخل کرنے کی 14مئی آخری تاریخ ہے۔ اس انٹرنس کے سوشیل اسٹڈیز، بیالوجیکل سائنس اور میاتھس کے امیدواروں کیلئے نمونہ پرچہ سے واقفیت اور مشق کیلئے ایک تمثیلی امتحان ( ماڈل ٹسٹ ) اتوار 17مئی کو 3بجے تا 5بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں رکھا گیا ہے۔ امیدوار وقت پر ح

انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری فیس ادائیگی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ سال دوم اڈوانسڈ سپلیمنٹری کیلئے فیس داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع دیتے ہوئے 15مئی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانی فیس کی تاریخ میں توسیع کیلئے متعدد طلباء تنظیموں کی جانب سے حکومت بالخصوص ڈپٹی چیف منسٹ

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی سعودی عرب سے واپسی

شمس آباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی کی جدہ ایر پورٹ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جناب محمود علی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رباط کا مسئلہ جو گزشتہ تین سال سے چل رہا تھا سعودی حکومت سے بات کرکے اس مسئلہ کو حل کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل جنرل ای

تلنگانہ میں ایمسیٹ : ایک منٹ تاخیر پر بھی داخلہ کی اجازت نہیں

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ ریاست کے انجینئرنگ ، میڈیکل و زرعی یونیورسٹی کالجس میں داخلوں کے لیے ایمسیٹ 2015 ، 14 مئی کو منعقد ہوگا ۔ اور ایمسیٹ کے کامیاب و پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں و انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ انجینئرنگ طلباء کے لیے ایمسیٹ پرچہ اوقات صبح دس تا ایک بجے دن

اردو یونیورسٹی میں سیاہ دور کا خاتمہ،جاتے جاتے کئی متنازعہ فیصلے

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 5 سالہ سیاہ دور کا آج خاتمہ ہوگیا جو بدعنوانیوں ، بے قاعدگیوں اور اقربا پروری سے پر تھا۔ وائس چانسلر محمد میاں کی میعاد آج ختم ہوگئی جس پر یونیورسٹی کے سینکڑوں ملازمین اور ہزاروں طلبہ نے اطمینان کی سانس لی۔ مرکز نے لاکھ کوششوں کے باوجود محمد میاں کی میعاد میں توسیع

عازمین حج کی سعودی ایرلائنس سے روانگی کے انتظامات پر زور

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی (سیاست نیوز) قانون ساز کونسل کے قائد اپوزیشن محمد علی شبیر نے کہا کہ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا ڈگ وجئے سنگھ کے ذریعہ وزیر خارجہ سشما سوراج سے نمائندگی کی گئی ہے کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے عازمین حج کی روانگی کیلئے سعودی ایرلائینس کی پروازوں کا انتظام کیا جائے۔ محمد علی شبیر کے مطابق سشما سوراج ن

بیرونی یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے مسلم طلبہ کو امداد کی فراہمی کا آغاز کب ہوگا ؟

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( نمائندہ خصوصی ) : ملک میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے درج فہرست طبقات و قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لیے تعلیم اور ملازمتوں میں تحفظات فراہم کرتے ہوئے انہیں دونوں شعبہ میں مستحکم بنادیا ہے ۔ کمزور طبقات کو با اختیار بنانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر کسی کو اعتراض کرنے کی بھ