آئی پی ایل میچس :ممبئی انڈینس کی فتح کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کی شکست

ممبئی 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ممبئی انڈینس نے کولکتہ نائیٹ رائیڈر س کو آئی پی ایل کرکٹ میچ میں جو وانکھڑے اسٹیڈیم میں آج کھیلا گیا تھا پانچ رنوں سے شکست دیدی ۔ ممبئی انڈینس نے 20 اوورس میں چار وکٹوں پر 171 بنائے جبکہ کولکتہ نائیٹ رائیڈر س نے 20 اوورس میں 7 وکٹوں میں 166 رنز بنائے ۔ اس طرح ممبئی انڈینس نے اپنا دفاع کرنے والے چیمپئن کولکتہ نائی

انڈ و پاک کرکٹ پر عنقریب دوسرے دور کی بات چیت

چنڈی گڑھ ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مجوزہ انڈیا۔ پاکستان سیریز کے بارے میں جاری زبردست قیاس آرائیوں کے درمیان بی سی سی آئی نے اشارہ دیا کہ دونوں طرف کے بورڈس کے درمیان دوسرے دور کی با ت چیت عنقریب منعقد ہوسکتی ہے تاکہ باہمی کرکٹ روابط کے احیاء کیلئے قواعدکار ترتیب دیئے جاسکیں۔ پی سی بی چیرمین شہریارخان نے حال میں ہندوستان کا دورہ کرتے ہ

بلند حوصلہ میزبان حیدرآباد کا آج بنگلور سے اہم مقابل

حیدرآباد ، 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بلند حوصلہ سن رائیزرس حیدرآباد یہی چاہیں گے کہ اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رہے تاکہ پلے آف مرحلے میں اُن کی جگہ یقینی ہوجائے جبکہ وہ کل یہاں سے قریب اُپل میں مقررہ ایک اہم آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور کا سامنا کرنے جارہے ہیں جو جیت کیلئے ان جیسے ہی بے قرار ہیں۔ ڈیوڈ وارنر زیرقیادت ٹیم جاریہ ٹو

عمر اکمل کا انگلش کائونٹی لیسٹر شائر سے معاہدہ

لندن۔14 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) انگلش کاؤنٹی لیسٹر شائر نے رواں سال کے ڈومیسٹک مقابلے ’ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ‘ کیلئے پاکستانی بلے باز عمر اکمل کی خدمات حاصل کی ہیں۔ کاؤنٹی نے کل بتایا کہ اکمل انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں مصروف نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گرانٹ ایلیٹ کی جگہ چار میچ کھیلیں گے۔ 24 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے لیسٹر شائر کی ویب سائٹ سے گ

زمبابوے سے ہوم سیریز میں شعیب ملک کو موقع ملنے کا امکان

لاہور ۔14 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو ایک اور موقع ‘ ملنے کا امکان روشن ہوچلا ہے۔ انھوں نے گزشتہ روز سیالکوٹ اسٹالینز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور پینتھرز کیخلاف 49 گیندوں پر 95رنز بٹور کر سلیکٹرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ ہارون رشید کی سربراہی میں قائم پاکستانی سلیکشن کمیٹی ک

انڈر 14 کرکٹ :راہول کی سنچری

حیدرآباد، 14 مئی (راست) اسپورٹس پروموٹرس کے زیراہتمام ٹی ٹوئنٹی انڈر 14 کرکٹ ٹورنمنٹ میں راہول راؤ نے دھواں دھار سنچری بناتے ہوئے اپنی ٹیم گلیڈیٹرس XI کو جیت سے ہمکنار کرایا ۔ دہلی پبلک اسکول کرکٹ گراؤنڈ پر اتوار کو منعقدہ مقابلے میں ڈی پی ایس واریئرس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں 174/7 اسکور کئے ۔ گلیڈیٹرس نے راہول کے 60