لنگم پیٹ منڈل کیلئے 8دھان خریداری مراکز منظور

یلاریڈی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کو 8دھان خریدی سنٹروں کی منظوری دی گئی ہے ۔منڈل تحصیلدار دتاتری نے تحصیل آفس پر وی آر اوز کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ دھان خریداری سنٹروں کے قیام پر وی آر او کسانوں کو اطلاع کریں ‘ تاکہ وہ اپنے دھان ان خریداری سنٹروں پر لاکر فروخت کرسکیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منڈل کے نلا

پندرہ کروڑ روپئے نیشکر کی بل جاری

یلاریڈی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیشکر کی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کے ویلفیر سنگم صدر مسٹر گوپال راؤ نے منڈل لنگم پیٹ پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سداشیونگر منڈل کے اڈلور یلاریڈی میں موجود گائتری شوگر فیکٹری کو نیشکر منتقل کرنے والے کسانوں کو 15کروڑ روپئے جاری کردیئے گئے ہیں ۔ جنوری 2015ء سے 31 جنوری تک نیشکر منتقل کرنے والے کس

صدر ضلع کانگریس کے مرتنجیم نظربند

گمھی راؤ پیٹ ۔یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر پنچایت راج انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ کے پروگرام میں خلل اندازی کے پیش نظر پولیس نے احتیاطی طور پر صدر ضلع کانگریس کریم نگر کٹلم مرتنجم کو ایک مکان میں نظربند کردیا گیا ۔ جیسے ہی مرتنجم مستاآباد میں پارٹی کاکرنوں کے اجلاس کے اختتام کے بعد گمھی راؤ پیٹ آرہے تھے سرکل انسپکٹ

دیہی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح

گمبھی راؤ پیٹ ۔ یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سرسلہ ترقیاتی کاموں می آئندہ دنوں سرفہرست رہے گا ۔ دیہاتوں میں مقیم عوام کو ان کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی حکومت کا اولین فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر پنچایت راج ‘ انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ نے کیا ۔ وزیر موصوف نے آج یہاں اپنے نصف روزہ دورہ پر گمبھی راؤ پی

مودی حکومت ہمنوا سرمایہ داروں کی مدد میں مصروف ‘ راہول

تونگل آباد ( مہاراشٹرا ) 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی حکومت پر تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج اس پر الزام عائد کیا کہ ایسے وقت میں جبکہ ملک کو زرعی بحران کا سامنا ہے حکومت نے کسانوں کو نظر انداز کردیا ہے اور حکومت اپنے رفیق اور قریبی سرمایہ داروں کی مدد کررہی ہے ۔ راہول نے مہاراشٹرا کے ودر

ملک گیر سطح پر ٹرانسپورٹ ہڑتال سے عام زندگی متاثر

نئی دہلی 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت کے بشمول ملک کے کئی حصوں میں آج سرکاری ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں اورکچھ خانگی آپریٹرس کے ملازمین کی 24 گھنٹے کی ہڑتال کی وجہ سے عام زندگی متاثر رہی ۔ یہ احتجاج مجوزہ موٹر ٹرانسپورٹ بل کے خلاف کیا گیا حالانکہ مرکزی حکومت نے احتجاج سے گریز کی اپیل کی تھی ۔ کیرالا ‘ کرناٹک ‘ پنجاب ‘ گجرات

چھتیس گڑھ میں ویان الٹ جانے سے 10 خواتین ہلاک

رائے پور ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چھتیس گڑھ کے ضلع بلوڈ میں ایک ویان مخالف سمت سے آنے والی لاری سے ٹکرانے کے بعد الٹ جانے سے 10 خواتین بشمول ایک کمسن لڑکی ہلاک اور دیگر 27 زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ ویان کا ڈرائیور حالت نشہ میں تھا ۔ یہ حادثہ آج صبح دلی راجیرا پولیس اسٹیشن کے حدود میں آرمور کاسا گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب میٹ

لوک سبھا میں آئندہ ہفتہ کے ایجنڈہ پر اپوزیشن کااعتراض

نئی دہلی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تحویل اراضی آرڈیننس اور اس سے متعلقہ بل پر آئندہ ہفتہ لوک سبھا میں مباحث ہونگے ۔ اس اعلان پر اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ وہ زبردستی ایجنڈہ مسلط کرنا چاہتی ہے۔ راجیوپرتاب روڈی نے آئندہ ہفتہ کا ایجنڈہ پڑھ کر سنایا جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ حصول اراضی اور بنگلہ دیش کیساتھ سرحدی معاہدہ پر منعقدہ بزنس

راجستھان کے کسان کو بلی کا بکرا بنا دینے کا الزام

احمدآباد ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی سے خارج کردہ لیڈر آنند کمار نے آج جنترمنتر نئی دہلی میں راجستھان کے ایک کسان کی خودکشی کے واقعہ پر پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ ایک معصوم کسان تھا، جسے بلی کا بکرا بنایا گیا۔ پروفیسر کمار کو پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کے ساتھ عام آدمی پارٹی سے خارج کردیا تھا۔ ا

ہندی ریاستوں میں کمیونسٹ پارٹی کو ازسرنو منظم کرنے کا منصوبہ

نئی دہلی ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی جس کا وجود لوک سبھا میں ایک ایم پی تک سمٹ گیا ہے، یہ فیصلہ کیا ہیکہ سیاسی اہمیت کی حامل ہندی ریاستوں میں ازسرنو توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر اپنے انتخابی حلقوں کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرے گی۔ پارٹی کی قومی عاملہ کا اجلاس 22 اور 23 مئی کو طلب کیا گیا ہے، جس میں پارٹی کو درپیش چیلنجس کی نش

اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ‘ حکومت کا بیان

نئی دہلی 30 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج واضح کردیا کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا اٹوٹ اور ناقابل علیحدگی حصہ ہے اور یہ بات کئی موقعوں پر چین پر واضح کردی گئی ہے ۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے منسٹر آف اسٹیٹ خارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سرحد پر امن ہندوستان و چین کے مابین بڑھتے ہوئے ت

موگا کے شرمناک واقعہ کی لوک سبھا میں گونج

نئی دہلی ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : لوک سبھا میں آج کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے علاقہ موگا میں پیش آئے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ۔ جہاں پر ایک چلتی بس میں جنسی ہراسانی سے بچنے کے لیے چھلانگ لگانے پر 13 سالہ لڑکی فوت اور اس کی ماں شدید زخمی ہوگئے ۔ پنجاب سے وابستہ دونوں جماعتوں کے ارکان نے ایوان کے وسط میں پہنچ کر شدید احتجا

ملک بھر میں 62 ٹول پلازا بند کردینے کا فیصلہ

نئی دہلی ۔ 30 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت نے قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز پر واقع تقریبا 62 ٹول پلازا کو تعمیری لاگت کی بازیابی اور مفاد عامہ کے پیش نظر بند کردئیے ہیں ۔ لوک سبھا میں آج وقفہ صفر کے دوران مملکتی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز مسٹر رادھا کرشنن نے بتایا کہ جن ریاستوں میں ٹول پلازاؤں کو بند کردیاگیا ہے ۔ ان میں آند

گلمرگ کو ڈاوس کی طرح ترقی دینے کا منصوبہ

ممبئی ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر مفتی محمد سعید نے آج کہا ہیکہ ان کا یہ دیرینہ خواب ہیکہ گلمرگ کو ہندوستان کا ڈاوس بنایا جائے جہاں پر ملک کے سرکردہ صنعتکار اور پالیسی ساز اپنا سالانہ اجلاس منعقد کرسکیں۔ انہوں نے آج ٹور اینڈ ٹراویل آپریٹرس کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلمرگ دنیا کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہ

بچہ کی پیدائش کیلئے بابارام دیو کی کرشماتی دوا پر تنازعہ

نئی دہلی ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج یوگاگرو کی ادویات ساز کمپنی دیویہ فارمیسی کی مبینہ کرشماتی دوا پر فی الفور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں مرد بچہ کی پیدائش کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن ارکان نے اس دوا کی تشہیر کو غیرقانونی اور غیردستوری قرار دیتے ہوئے تیار کنندگان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہ

کوئلہ اسکام تحقیقات میں لاپرواہی اور کوتاہیوں پر سی بی آئی کی سرزنش

نئی دہلی ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے کوئلہ اسکام میں کانگریس کے لیڈر اور صنعتکار نوین جندال کے پاسپورٹ کو ضبط نہ کرنے پر سی بی آئی کی سرزنش کی۔ کوئلہ اسکام تحقیقات میں لاپرواہی اور کوتاہیوں کا نوٹ لیتے ہوئے خصوصی عدالت نے کہا کہ 14 دیگر ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ ایسی صورت میں سی بی آئی کسی ایک ملزم یا چند ملزم

مودی حکومت پر آر بی آئی جیسے اہم اداروں کو کمزور کرنے کانگریس کا الزام

نئی دہلی ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ حکومت، آر بی آئی کے بشمول اہم اداروں کو کمزور کرنے جارہی ہے۔ کانگریس نے مودی حکومت پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ امکنہ، مڈ ڈے میل اور مربوط فروغ اطفال اسکیم کے بشمول مختلف سماجی شعبہ کی اسکیمات کیلئے بجٹ مختص کرنے میں بھی دھاندلیاں کی گئی ہیں۔ کانگریس رکن کے وی تھامس

گجرات میں دلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک

نئی دہلی ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن اور بی جے پی ارکان کے درمیان گرماگرم مباحث دیکھے گئے۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ گجرات میں دلتوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔ دلتوں کو بعض مواضعات کی منادر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ کانگریس کے رکن نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ اس طرح کے واقعات پر چشم پوشی ا

ہندوستان سرحد پر اشتعال انگیزی نہیں کرے گا

نئی دہلی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان نے کہا کہ وہ سرحد پر پاکستان کو اشتعال انگیزی نہیں کرے گا اور نہ کوئی تنازعہ کھڑا کرے گا لیکن اگر ہندوستان پر حملہ کیا جائے تو اس کا منہ توڑ جواب بھی دیا جائے گا ۔ بی ایس ایف اور فوجی عہدیداروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سرحد (خط ق

ٹرانسپورٹ ہڑتال کو ختم کرنے حکومت مداخلت کرے

نئی دہلی ۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم کے رکن نے آج ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کا مسئلہ اٹھایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ہڑتال کو ختم کرانے کیلئے فوری مداخلت کرے۔ راجیہ سبھا میں مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے وقفہ صفر کے دوران تین کمارسین سی پی آئی ایم نے کہا کہ ملک میں سارا ٹرانسپورٹ نظام ٹھپ ہوگیا ہے۔ ٹرانسپورٹرس کی ہڑتال سے ضرو