وقف بورڈ میں کام کاج بحال ، ملازمین کی تنخواہوں کی کارروائی مکمل
حیدرآباد ۔6 ۔مئی (سیاست نیوز) وقف بورڈ میں گزشتہ دو دن سے جاری تعطل کے بعد آج کام کاج معمول کے مطابق بحال ہوگیا۔ وقف بورڈ کے امور کی انجام دہی کیلئے عہدیدار مجاز کی حیثیت سے تقرر کردہ جلال الدین اکبر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود نے آج ملازمین کی تنخواہوں کی کارروائی مکمل کی۔ انہوں نے تنخواہوںکی اجرائی کیلئے ضروری چیکس پر دستخط کئے۔ اس طرح و