میدک میں ماہی گیروں کی سوسائٹیوں کے انتخابات کا انعقاد

میدک۔7مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک میں ماہی گیروں کے سوسائٹیز ( فشریز کوآپریٹیو سوسائٹیوں) کے انتخابات عمل میں آئے ۔ محکمہ فشریز اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے دفتر کے احاطہ میں عمل میں آئے ۔ انتخابات میں مسٹر پوما سنگھ نے بحیثیت الیکشن آفیسر خدمات انجام دیئے ۔ جملہ 322 رائے دہندوں میں 297 ووٹ ڈالے گئے جس میں 23ووٹ مسترد کردیئے گئے ۔ 11بورڈ آف ڈائ

سی آئی ٹی یو کا مخالف مودی ماہ

گلبرگہ۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنٹرآف انڈیا ٹریڈ یونین جو انٹر نیشنل ورکرس ڈے کا 129واں سال مئی کے مہینے میں منانے جارہی ہے۔اس ماہ کو مخالف مودی ماہ کے طور پر منائے گی ۔تنظیم کا الزام ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت مخالف مزدور اور موافق سرمایہ دار پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔آج یہاں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے سی آئی ٹی یو کے جنرل س

بودھن میں آر ٹی سی ملازمین کا راستہ روکو احتجاج

بودھن ۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی کے ملازمین کی طرف سے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے مطالبہ کو لیکر تین دن قبل شروع کی گئی ریاستی سطح پر غیر مینہ ہڑتال کے آج تیسرے دن بھی آر ٹی سی ڈپو سے کوئی بس باہر نہیں نکلی ۔ کانگریس پارٹی اور کمیونسٹ پارٹیوں کی جانب سے آج بطور اظہار یگانگت آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے نکالے گئے جلوس میں کانگریس

انہدامی کارروائی‘ وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ

گلبرگہ۔8؍مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر اور بی جے پی لیڈر آر اشوک نے کہا کہ شہر میں تالابوں پر غیر قانونی قبضہ جات کو ختم کرانے کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں جو انہدامی مہم چلائی جارہی ہے، حکومت کو چاہئے کہ اس سلسلے میں قرطاس ابیض جاری کرے ،اور صورتحال پر تبادلۂ خیال کیلئے ریاستی لیجسلیچر کا ایک

آرمی ریکروٹمنٹ سرٹیفیکٹس کی جانچ

عادل آباد۔8مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم میں آرمی رکروٹمنٹ ریالی میں آج ضلع میدک اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے سرٹیفیکٹ کی جانچ کا کام جاری رہا جس کے بعد ابتدائی طور پر ’’قد ‘‘ اونچائی کا معائنہ کیا گیا جبکہ قبل ازیں 7429 نوجوانوں نے اس ریالی میں حصہ لیا جن میں ضلع عادل آباد کے 3012 ‘ نظام آباد کے 275

مقررین کی تیاری‘اسٹیڈی سرکل کا قیام‘ داخلہ مفت

محبوب نگر ۔ 8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محوی اکیڈیمی محبوب نگر کے جنرل سکریٹری جناب مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مستقر محبوب نگر ہو یا ضلع میں بہترین سے بہترین اردو مقررین ہیں لیکن ہماری نئی نسل میں مقررین کا فیصد نہیں کے برابر ہے ۔ محوی اکیڈیمی نے یہ طئے کیا ہیکہ اکیڈیمی کے زیراہتمام ہمارے نونہالوں کو ا

گورنمنٹ ڈگری کالج درپلی میں داخلوں کا آغاز

نظام آباد۔8مئی ( ای میل ) ڈاکٹر محمد ناظم علی انچارج پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درپلی کی اطلاع کے مطابق تعلیمی سال 2015 – 2016 کیلے کالج ہذا کے ڈگری کورسیس بی اے ‘ ایچ ای پی ‘ بی کام ‘ بی ایس سی ‘ بی زیڈ سی اور بی کام کمپیوٹر ‘ بی ایس سی ‘ ایم پی سی ایس میں داخلے کیلئے داخلہ فارم کی اجرائی عمل میں آچکی ہے ۔ ایسے طلبہ جنہوں نے انٹرمیڈیٹ دو سال

آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال سے عام زندگی متاثر

کوبیر(ضلع عادل آباد) 8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست میں محکمہ آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے اپنے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی سطح ‘ ضلع سطح اور منڈل سطح پر آر ٹی سی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر دھرنا منظم کیا اور کل رات 12بجے سے آر ٹی سی بند کامیاب رہا جس کے سبب عام زندگی متاثر رہی ۔

مفت ختنہ کیمپ کا اہتمام

منچریال۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دارالانصار ویلفیر سوسائٹی منچریال کی اطلاع کے بموجب گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی بتاریخ 10مئی بروز اتوار صبح 8بجے سے مسلم شادی خانہ منچریال میں دارالانصار ویلفیر سوسائٹی منچریال کے زیراہتمام ایک مفت ختنہ کیمپ منعقدہ کیا جارہا ہے ۔ سوسائٹی کے ذمہ داران جناب مفتی مسعود صاحب ‘ جناب محمد عبدالخالق صاحب

آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری

منچریال۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال آج تیسرے دن میں داخل ہوگئی ہے ۔ منچریال چونکہ ضلع عادل آباد کا ایک بڑا شہر ہے ۔ اطراف و اکناف سے روزآنہ ہزاروں کی تعداد میں عوام بڑی تعداد میں آر ٹی سی بسوں سے سفر کرتے ہیں ۔ انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پولیس کی نگرانی میں خانگی چند کنٹراکٹ بسوں کو م

اندراماں تعمیر امکنہ کی بلوں کی عدم ادائیگی

منچریال۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اندراماں تعمیر امکنہ جات کی بلوں کی عدم ادائیگی سے استفادہ کنندگان کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس خصوص میں ڈی ای ہاؤزنگ سے متعدد مرتبہ نمائندگی کی گئی ۔ کئی استفادہ کنندگان نے شکایت کی ہیکہ ذمہ دار عہدیداروں نے تعمیر مکمل ہونے کے باوجود آن لائن کا آغاز نہیں ہوا بہانہ بناتے ہوئے بلوں کی منظور می

آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال سے آصف آباد

سرپورٹاؤن۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے 6مئی سے غیر معینہ ہڑتال کے آغاز کے ساتھ ہی ریاست تلنگانہ کے ساتھ ساتھ مقامی آصف آباد ڈپو کے تمام آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے 6مئی سے ہڑتال کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے آر ٹی سی ڈپو آصف آباد کو لگ بھگ روزانہ 9لاکھ روپیوں کے نقصانات ہونے کی اطلاعات ہے ۔ اس طرح سے 6اور 7 مئی

ظہیرآباد میں پالی ٹیکنک کامن انٹرنس ٹسٹ کیلئے فری کوچنگ

ظہیرآباد۔8مئی ( فیکس) سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف میناریٹی نظام کالج حیدرآباد حکومت تلنگانہ کے زیرانتظام گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیرآباد ضلع میدک میں ہر سال کی طرح پالی سیٹ فری کوچنگ کلاسیس کا آغاز 11مئی 2015 سے ہوگا ۔ ایسے طلبہ جنہوں نے ایس ایس سی کا امتحان لکھا ہو ( انگلش ‘ تلگو ‘ اردو میڈیم ) اور پالی سیٹ کیلئے آن لائن درخواست دے کر

شکرکارخانوں کے مالکین کو بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت

گلبرگہ۔7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر کوآپریشن ایچ ایس مہادیو پرساد نے ریاست میں شکر کے کارخانوں کو متنبہ کیا ہے کہ کاشتکاروں کو واجب الادا رقم اگر فوری طور پر ادا نہیں کی گئی تو ان کارخانوں میں جمع شکر کے ذخائر کو ضبط کرلیا جائے گا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے کارخانوں سے جو شکر

شادی

سرپورٹاون ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون کے ساکن اور سابقہ مقامی پٹواری محمد منیر احمد کی دختر کی شادی مرحوم جناب قربان علی کے فرزند جناب آصف علی بی کام ، بی ایڈ کی شادی 7 مئی بروز جمعرات بعد نماز مغرب ذیشان گارڈن فنکشن ہال سرپورٹاون میں انجام پائی ۔ قاضی سید عنایت علی صابری نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ اس شادی تقریب میں شرکت کرنے وا

عادل میں بس مسافرین کو راحت پہنچانے مساعی

عادل آباد ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد میں آر ٹی سی ورکرس ہڑتال کے بناء پر جہاں ایک طرف عادل آباد ، منچریال ، نرمل ، بھینسہ ، آصف آباد اور اونٹور بس ڈپوز میں 618 آر ٹی سی بس منجمد دیکھائی دے رہے ہیں وہیں دوسری طرف ضلع میں خانگی طور پر حاصل کردہ آر ٹی سی بس جو محکمہ آر ٹی سی کے تحت کرایہ کے اساس پر چلائے جاتے تھے 143 بس مختلف شا

محبوب نگر میں عرس شریف

محبوب نگر ۔ 8 ۔ مئی ( فیکس ) قطب محبوب نگر حضرت سید مردان علی شاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 88 واں عرس شریف 11 مئی تا 14 مئی بمقام شاہ صاحب گٹہ ، محبوب نگر میں حسب ذیل نظام العمل کے تحت منعقد ہے ۔ نظام العمل :11 مئی بروز پیر بعد نماز عشاء غسل شریف ، تناول تبرک ، نعتیہ محفل و قصیدہ بردہ شریف ، 12 مئی بروز منگل بعد نماز مغرب صندل مالی و رات 9 بجے ’’

اے پی اردو لینگویج ٹیچرس اسوسی ایشن کے انتخابات

کڑپہ ۔ 8 ۔ مئی ( راست ) ریاست آندھراپردیش اردو لینگویج ٹیچرس اسوسی ایشن کا قیام حال ہی میں حیدرآباد گچی باؤلی کے آر ٹی ٹی سی میں عمل میں آیا ۔ جس میں اے پی اسٹیٹ کے 13 اضلاع کے اردو لینگویج ٹیچرس نے شرکت کی ۔ انتخابات کے مشاہدہ کار کی حیثیت سے ایس سی ای آر ٹی کے اردو کوآرڈنیٹر ارشاد بیگ رہے ۔ منتخب ہونے والے عہدیداروں کی خدمت میں مبارکباد

بیڑی ورکرس وظائف سے ہنوز محروم

یلاریڈی ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے مختلف مواضعات میں بیڑی ورکرس وظائف کیلئے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ گزشتہ مارچ میں وظائف تقسیم کرنا تھا اور اب اپریل میں تقسیم کئے گئے ۔ تاڑوائی منڈل کے 23 گرام پنچایتوں کے حدود میں تقریباً دس ہزار بیڑی ورکرس ہیں ۔ ان میں سے صرف 1350 افراد کو پہلے وظائف منظور کئے گئے ۔ تمام طریقہ سے

بزم شاہین کے زیراہتمام آج مشاعرہ

کریم نگر ۔ 8 ۔ مئی ( فیکس ) سید سلیمان توکلی ( منصور ) سرپرست بزم شاہین کی اطلاع کے بموجب بزم شاہین کریم نگر کا سنجیدہ غیرطرحی مشاعرہ 9 مئی بروز ہفتہ بوقت 9 بجے دن بمقام مانیر گارڈن فنکشن ہال ریتو بازار محلہ اشوک نگر کریم نگر بصدارت قاضی احمد منقبت شاخاں ( صدر قاضی کریم نگر ) منعقد ہوگا ۔ مہمانان خصوصی ونود کمار ( ایم پی کریم نگر ) ، گنگولا