شادی

سرپورٹاون ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون کے ساکن اور سابقہ مقامی پٹواری محمد منیر احمد کی دختر کی شادی مرحوم جناب قربان علی کے فرزند جناب آصف علی بی کام ، بی ایڈ کی شادی 7 مئی بروز جمعرات بعد نماز مغرب ذیشان گارڈن فنکشن ہال سرپورٹاون میں انجام پائی ۔ قاضی سید عنایت علی صابری نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ اس شادی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں مسلم مائناریٹی ایمپلائز یونین صدر احمد اللہ خان ، سرپنچ سید خیضر حسین ، ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری محمد عبدالشکیل ، نائب صدر منڈل پریشد محمد سہیل احمد ، ریٹائرڈ ہیڈماسٹر خورشید علی خان ، ٹی آر ایس اسٹیٹ مائناریٹی نائب صدشر محمد صلاح الدین ، رکن جماعت اسلامی ہند محمد منصور احمد ، انچارج گرام پنچایت سکریٹری سنتوش کمار ، نامہ منصف ٹی وی محمد مخفم احمد ، ڈاکٹر ابرار احمد خان ، وی آر اے یونین ڈیویژن صدر محمد خیرات علی کے علاوہ دوست اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر محمد ناظم احمد اور محمد کاظم احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔