سی ای او کا کستوربا اسکول کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کستوربا گاندھی اسکول ‘ لنگم پیٹ منگارم کے نرسریوں کا ضلع پریشد سی ای او مسٹر موہن لال منڈل خصوصی عہدیدار کی حیثیت سے دورہ کیا ۔ نرسری میں پودوں کا معائنہ کیا ۔ پودے کے بارے میں ایم پی ڈی او ستیش ریڈی سے دریافت کیا اور انہیں وقت پر آبپاشی کرنے کا مشورہ دیا ۔ بعد ازاں انہوں نے کستوربا

فائر عملہ کا عملی مظاہرہ

یلاریڈی ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میں محکمہ فائر بریگیڈ عملہ نے ہفتہ اتسو پروگرام کے تحت یلاریڈی کے بس اسٹانڈ علاقہ میں آگ پر قابو پانے کے احتیاطی تدابیر پر عوام کے سامنے مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شعور بیدار کیا ۔ اس موقع پر فائر اسٹیشن آفیسر مسٹر راجا نائیک نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اپریل 1944ء میں ممبئی کے ایک وکٹوریا ڈاک ی

اسکولس کی تفصیلات آن لائن درج کروانے کی ہدایت

کریم نگر ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے تمام سرکاری / ضلع پریشد / منڈل پریشد اسکولوں اور ایڈیڈ اسکولوں کے اساتذہ کی تفصیلات و طلباء و طالبات کی تفصیلات و اسکول کی تفصیلات آن لائن کے ذریعہ 23اپریل 2013ء تک childinfo.tg.nicمیں بتائے گئے نمونہ میں مکمل تفصیلات کا اندراج کرنے کیلئے بتاریخ 9اپریل کو منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں ڈائرکٹر اسکول ایج

دھوبی گھاٹ کیلئے اراضی کا معائنہ

یلاریڈی ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر شیوار میں دھوبی گھاٹ تعمیر کیلئے منڈل پریشد صدر مسٹر گنگا دھر ضلع پریشد رکن مسٹر سامیل ‘ تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی کے ساتھ ملکر اراضی کا معائنہ کیا ۔ دھوبی گھاٹ تعمیرات کیلئے منڈل کے کچھ افراد نے ان دنوں رویندر ریڈی رکن اسمبلی سے ملاقات کر کے اپیل کی تھی ۔ اس لئے رکن اسمبلی کے

کسانوں کو امداد میںحکومت پر ناکامی کا الزام‘ راستہ روکو احتجاج

نظام آباد:17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حالیہ دنوں میں ہوئی غیر موسمی بارش سے ہونے والی فصلوں کے نقصانات اور کسانوں کی مدد میں حکومت کی ناکامی کاالزام عائد کرتے ہوئے ایڑپلی منڈل کے کسانوں نے نظام آباد، بودھن، سڑک پر راستہ روکو کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ گذشتہ چار دن قبل ہوئی بارش کی وجہ سے ایڑپلی منڈل کے جیتا پور، ٹھانہ کلاں، ایم

مشین کاکتیہ کاموں میں سرعت

کریم نگر ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر میں مشن کاکتیہ کے سلسلہ میں تالابوں سے مٹی نکال کر تالابوں کی آبی گنجائش کو بڑھانے اور نکالی گئی مٹی کو کسانوں کے کھیتوں میں ڈالنے کے کاموں میں سرعت پیدا کردی گئی۔ 975 تالابوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان تالابوں کا سروے کردیا گیا ہے ۔ 1088 تالابوں میں 882 تالابوں کی سابقہ صورتحال کی بحالی کیلئے 32

محمد عبدالنعیم آرمور ٹی آر ایس مائناریٹی صدر منتخب

آرمور۔17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور اربن ٹی آر ایس مائناریٹی سیل کے انتخابات آرمور اربن مائناریٹی صدر کی حیثیت سے ٹی آر ایس لیڈر محمد عبدالعلیم کو بلامقابلہ منتخب کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب آرمور منورکاپو سنگم میں ٹی آر ایس حلقہ انچارج راجیشور ریڈی کی نگرانی میں آرمور اربن مائناریٹی سیل کمیٹی کے انتخابات عمل میں لائے گئے ۔ اس

انارم میں گرام سبھا پروگرام

پٹلم ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پٹلم کے انارم موضع میں سرپنچ مسٹر سائی ریڈی کی قیادت میں گرام سبھا کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مقامی سیاسی قائدین و سماجی قائدین‘ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ حال ہی میں غیر موسمی بارش سے کھڑی فصلوں کو جو نقصان ہواہے ‘ریاستی حکومت کسانوں کی مدد کرتے ہوئے ان کے نقصانات کی پابجائی ادا کر

ٹی آر ایس ضلع محبوب نگر کے انتخابات

محبوب نگر ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ضلع صدر کی حیثیت سے پی شیوا کمار کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں آیا ۔ ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر کی اپیل پر گروپ بندی اور اختلافات کے بغیر انتخاب عمل مکمل ہوا ۔ مسٹر پی شیوا کمار جن کا تعلق جڑچرلہ سے ہے ان کا نام سابق صدر وٹھل راؤ آریہ نے پیش کیا اور ضلع پریشد چیرمین

سدی پیٹ میں ٹی آر ایس کے انتخابات کا انعقاد

سدی پیٹ ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ٹاؤن کے ٹی آر ایس پارٹی کے انتخابات 15اپریل کو منعقد ہوئے ۔ انتخابات کے نگران مسرز رادھا کرشنا شرما ‘ راج نرسو اور بال ریڈی تھے ۔ امبیڈکر بھون میں منعقدہ انتخابات کے موقع پر ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد عہدے حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے مسابقت کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ پُرجوش ٹی

ٹی آر ایس پارٹی کے تنظیمی انتخابات

نظام آباد:17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس تنظیمی انتخابات میں ضلع ٹی آرایس صدر کی حیثیت سے ایگا گنگاریڈی کو بلامقابلہ دوبارہ منتخب کیا گیا۔ ایگا گنگاریڈی سال 2002 ء سے ٹی آرایس پارٹی سے وابستہ ہے انہوں نے 2005ء سے 2008 ء تک ضلع ٹی آرایس کسان وبھاک کے صدر کے علاوہ ریاستی سکریٹری کی حیثیت سے 2013ء تک خدمت انجام دینے کے بعد صدر ٹی آ

عوامی خدمت پارٹی کارکنوں کی اہم ذمہ داری

ورنگل 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی ضلع اور اربن صدر کا انتخاب سابق صدر ٹی رویندر راؤ ضلع اور اربن صدر این نریندر کا انتخاب، چند یوم میں نئی باڈی کی تشکیل ہوگی۔ ریاستی وزیر برقی جگدیش راہداری کی نگرانی میں پارٹی انتخابات منعقد ہوئے۔ وشنو پریا گارڈن میں منعقدہ ٹی آر ایس ضلع صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی

فصلوں کے نقصان کی پابجائی کرنے کا تیقن

جگتیال 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فصل نقصان ہونے والے کسان برادری کو بہت جلد نقصانات کی پابجائی کریں گے۔ نقصانات کا تخمینہ تیار کرتے ہوئے عہدیداران جلد از جلد حکومت کو رپورٹ پیش کریں۔ وزیر پنچایت مسر کے ٹی راما راؤ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ جگتیال ڈیویژن میں ژالہ باری اور غیر موسمی بارش سے ہوئی تباہ کاریاں اور فصلوں کو ہوئے نقصا

حاجی کا ہر عمل رضائے الٰہی کیلئے ہو

محبوب نگر 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حاجی کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہو۔ حج کے بعد والی زندگی میں ایک بہترین انقلاب ہو۔ حاجی حضرات پچھلے گناہوں سے توبہ کریں۔ معافی مانگیں اور آئندہ اُن گناہوں کو دوبارہ نہ کرنے کا عہد کریں۔ یہی حج کا حاصل ہے اور یہی انقلاب ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا تسنیم انصاری استاذ دارالعلوم عربیہ کا

گلبرگہ میں محفل مزاح و لطیفہ گوئی اور بین ریاستی مزاحیہ مشاعرہ

گلبرگہ 17 اپریل (راست) ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد انجمن کی اطلاع کے بموجب انجمن ترقی اُردو گلبرگہ کے زیراہتمام بہ اشتراک کرناٹک اُردو اکیڈیمی بنگلور محفل مزاح و لطیفہ گوئی بروز اتوار بتاریخ 18 اپریل 2015 ء بوقت صبح 11 بجے بمقام خواجہ بندہ نواز ایوان اُردو انجمن کامپلکس گلبرگہ منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر وہاب عندلیب کی زیرصدارت منعقد شدنی اس محفل کا

بھینسہ پولیس کو پٹرولنگ موٹر سیکلوں کی فراہمی : ڈی ایس پی

بھینسہ 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں جرم اور حادثات پر کنٹرول کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت محکمہ پولیس سے تعاون کرتے ہوئے بنیادی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ جس سے ریاست میں جرائم و حادثات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ تلنگانہ حکوم

پٹلم میں دینی گرمائی کلاسیس کا اہتمام

پٹلم 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد طور کے پیش امام حافظ محمد انور کی اطلاع کے بموجب 19 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جامع مسجد کے احاطہ مدرسہ میں گرمائی دینی تعلیم کا نظم رکھا گیا ہے۔ اولیائے طلباء نوٹ فرماکر اپنے اپنے بچوں کے داخلے کروائیں۔ فی طالب علم 200 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔

مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن میں دینی تعلیمی کورس کا اہتمام

محبوب نگر 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ سید عظمت علی شاہ قادری ناظم مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب اسکولس اور کالجس میں زیرتعلیم طلباء و طالبات کے لئے مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن کے زیراہتمام گرمائی تعطیلات میں چالیس روزہ دینی تعلیمی کورس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ کورس میں نورانی قاعدہ مع تجوید،

کریم نگر میں آبدار خانہ کا افتتاح

کریم نگر 17 اپریل (فیاکس) حافظ وسیم الدین معتمد جمعیۃ الحفاظ کے بموجب 15 اپریل بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر صالح نگر عیدگاہ کے روبرو جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی جانب سے آبدار خانہ کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر سرپنچریکرتی پدما پرکاش اور وارڈ ممبر جناب عبدالرحیم کے علاوہ صدر جمعیۃ حافظ احمد منقبت شاہ خان، حافظ معظم حسین فیضی، معتمد م

ٹی یو ڈبلیو جے کی ریاستی کانفرنس کو کامیاب بنانے کی اپیل

نارائن پیٹ 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر بھیم سین راؤ نیشنل ایگزیکٹیو جنرل باڈی ممبر انڈین جرنلسٹس یونین آف انڈیا نے نارائن پیٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی پہلی ریاستی کانفرنس میں تمام صحافیوں سے شرکت کی اپیل کی جو 19 اپریل کو حیدرآباد کے تلگو للت کلا تھورانم ہال تلگو یونیورسٹی